چوہدری عطا محمد غازی نٹھرکا اپنی مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائر ہوگئے

0

بھوآنہ( تحصیل رپورٹر) چوہدری عطا محمد غازی نٹھرکا اپنی مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائر ہوگئے گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول ٹھٹھہ محمد شاہ کے ہیڈ ماسٹر عنصر مہدی اروڑا اور دیگر سٹاف نے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا تفصیلات کے مطابق 37 سال تک بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے والے عظیم استاد چوہدری عطا محمد غازی نٹھرکا گزشتہ روز ریٹائر ہوگئے جن کے اعزاز میں الوداعی تقریب گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول ٹھٹھہ محمد شاہ میں سجائی گئی سادہ مگر پر وقار تقریب میں اساتذہ کرام اور معززین علاقہ نے شرکت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ریٹائر ہونے والے عظیم استاد چوہدری عطا محمد غازی نٹھرکا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سیکڑوں بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جو آج مختلف محکمہ جات میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ہیڈ ماسٹر عنصر مہدی اروڑا کا کہنا تھا کہ مجھے اس ادارے میں بطور ہیڈ ماسٹر تعینات ہوئے دو ماہ ہوئے ہیں میں نے کبھی ان کو دیر سے آتے نہیں دیکھا بلکہ وہ پندرہ بیس منٹ پہلے سکول میں موجود ہوتے تھے اس موقع پر چوہدری عطا محمد غازی نٹھرکا نے اپنے مختصر خطاب میں اسکول اسٹاف اور دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج الحمداللہ میں مطمئن ہون اپنی ملازمت سے جو کچھ مجھے آج عزت ملی ہے یہ خدا کی طرف سے تحفہ ہے انہوں نے اس خوبصورت محفل کو سجانے پر ہیڈ ماسٹر عنصر مہدی اروڑا اور پورے سٹاف کا شکریہ ادا کیا تقریب میں خصوصی طور پر چوہدری شیر خان نٹھرکا جی ایم نٹھرکا سید مخدوم زیدی صدر تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ بھوآنہ حافظ نور زمان واجد علی حسنین عباس ثقلین احمد سمیت دیگر نے شرکت کی اختتام پر چوہدری عطا محمد کی خدمت میں سٹاف کی جانب سے تحائف پیش کیے گئے

About Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *