عالمی برادری جنگ بندی میں کردار ادا کرے

0

یلغار فیصل۔ شامی
بھارتی حکمران گزشتہ کئی دہائیوں سے۔ بہتے کشمیریوں پہ ظلم و ستم ڈھا رہے ہیں۔معصوم مظلوم بے گناہ کشمیریوں کا ناحق خون بہا رہے ہیں اور کشمیری بھائی بہت بہادری سے ظلم و ستم کا مقابلہ کر رہے ہیں کشمیری نوجوان۔ بھارتی فورسسز کواینٹ کا جواب پتھر سے دے رہے ہیں اور یقینا کشمیری عوام مسلسل حالت جنگ میں ہے جبکہ دوسری طرف اسرائیلی فوج نے مظلوم و بے گناہ فلسطینیوں پہ جنگ مسلط کر دی غزہ شہر کو اسرائیلی فوجوں نے نشانہ بنایا اسرائیلی فضائیہ نے آسمان سے غزہ کے ہسپتالوں اور اہم عمارتوں پہ بمباری کی اور اطلاعات کے مطابق غزہ شہر میں نظام زندگی تو درہم برہم ہو چکا لوگ نقل مکانی پہ مجبورہونے لگے اور یہاں تک کے غزہ شہر میں نظام صحت بھی بری طرح متاثر ہوا اسرائیل کی طرف سے فلسطینی عوام پہ مسلط کی جانے والی جنگ پہ سب گن ڈن ہیں یوں لگ رہا ہے کہ عالمی برادری پہ گویا سکتہ طاری ہے عالمی امن کے ٹھیکیدار گویا خاموش سے نظر آ رہے ہیں اور حیرت ہے اس بات پہ کہ امریکہ و برطانیہ اسرائیل کی حمایت میں بیان دے چکے جبکہ سعودی عرب ُ پاکستان سمیت چند ملک فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ کر رہے ہیں اور بہت سے ماہرین یہ کہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں کہ غزہ پہ حملہ محض اور محض اسرائیل نے طاقت کے نشے میں چور ہو کے کیا جبکہ بہت سے کہہ رہے ہیں کہ حملے کا مقصد دنیا بھر میں اسرائیل اپنے آپ کو منوانا چاہتا ہے یعنی غزہ پہ حملہ کر کے اسرائیل اپنی الگ حیثیت تسلیم کروانا چاہتا ہے تاکہ دنیا بھر میں اپنی مصنوعات پھیلا سکے اور اگر دیکھا جائے تو فلسطینیوں پہ اسرائیل حملے بھی کوئی نئی بات نہیں حماس ہی واحد فلسطینی جماعت ہے جو دنیا بھر کے سامنے آواز اٹھا اٹھا کے ظلم کی داستانیں سنا رہی ہے اور یاسر عرفات مرحوم ہی فلسطینی لیڈر تھے جنھوں نے دنیا بھر کو ریاست فلسطین کے قیام سے آگاہ کیا ۔یاسر عرفات فلسطینیوں کے مفادات کی لڑائی لڑتے دنیا سے رخصت ہو گئے لیکن حماس کے جوان آج بھی فلسطینیوں کی حفاظت کے لئے سیسہ پلائی دیوار بنے ہیں اور جام شہادت نوش کر رہے ہیں لیکن حوصلے بلند ہیں اور ہماری کیا سب کی ہی دلی آرزو ہے کہ جلد از جلد اسرائیل کی طرف سے جنگ بندی کروائی جائے۔تاکہ مزید خون ناحق بہنے سے بچ سکے اور یقینا عالمی برادری اور عالمی امن کے اداروں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے اسرائیل کو جنگ بند کرنے پہ مجبور کرے تاکہ فلسطین کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں بھی امن قائم ہو سکے۔

About Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *