دیکھو دیکھو کون آیا

یلغار۔ فیصل۔ شامی

دیکھو دیکھو کون آیا شیر آیا شیر آیا بل آخر میاں نواز شریف وطن واپس پہنچ گئے

میاں نواز شریف شہباز شریف کی مقرر کردہ تاریخ 21 اکتوبر 2023 کو واپس پاکستان پہنچے

میاں نواز شریف پرائوٹ جہاز پہ وطن پہنچے

میاں نواز شریف جب دبئی سے پاکستان پہنچے تو انکے ہمراہ جہاز میں بہت بڑی تعداد صحافی

برادری کی بھی موجود تھی اور میاں نواز شریف قائد مسلم۔ لیگ رفقاء سمیت

پہلے اسلام آباد پہنچے اور بعد ازاں وفاقی دارالحکومت سے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت

شہر لاہور پہنچے

شہر لاہور میں قائد مسلم لیگ ن نے عظیم الشان جلسے سے

خطاب کیا میاں نواز شریف کے استقبال کے لئے گزشتہ کئی ماہ سے تیاریاں کی جا رہی تھیں

اور ن لیگ کے کارکن اپنے قائد کا استقبال کرنے کے لئے پرجوش تھے۔ اور ملک بھر سے ن لیگ کے کارکن

جوق در جوق اپنے قائد کے استقبال کے لئے مینار پاکستان پہنچے

اور یقینا لاکھوں عوام کا سمندر مینار پاکستان میں جمع ہوا اور مینار پاکستان وہی جگہ ہے جہاں 23 مارچ 1940 کو قرار داد پاکستان پیش کی گئی

اور آج میاں نواز شریف نے اسی مینار پاکستان پہ عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کیا اور عظیم الشان جلسے میں عوام کے جم غفیر نے ثابت کر دیا کہ میاں نواز شریف آج بھی

عوام کے ہر دلعزیز لیڈر ہیں اور اب جبکہ میاں نواز شریف وطن واپس پہنچ۔ چکے ہیں تو اب دیکھتے ہیں

کہ میاں نواز شریف کے وطن واپس پہنچنے کے بعد میدان سیاست میں کیا اتار چڑھاؤ آئے گا

اور یقینا میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد عام انتخابات کی امید بھی

روشن ہو چکی تو اب دیکھتے ہیں کہ آئندہ سیاسی منظر نامہ کیا ہو گا یہ بات بھی وقت ہی بتائےگا تو فی الحال اجازت دوستوں ملتے ہیں جلد بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا

About Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *