ورلڈ کپ فٹبال کوالیفائر راؤنڈ پاکستان کی جیت

0

پاکستان نے کمبوڈیا کو ایک گول سے ہرا دیا

یلغار۔ فیصل شامی

اسلام علیکم پارے پارے دوستوں سنائیں کیسے ہیں امید ہے کہ اچھے ہی ہونگے ُجی دوستوں آجکل ہم پھر اسلام آباد میں موجود ہیں اور اسلام آباد آنے جا مقصد محض و محض تفریح ہی ہے اور وہ تفریح پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان ہونے والا فٹبال میچ تھا اور یہ کوالیفائر میچ تھا فیفا ورلڈ کہ کے سلسلے میں اور ہمیں یہ میچ دیکھنے کا موقع ملا اور اس دفعہ محض صرف اور صرف مقصد میچ دیکھنا تھا اور اس تفریح میں ہمارے ساتھ ہمارے پیارے شہزادے مصطفی شامی صاحب نے بھی شریک ہونا تھا لیکن اسکول کی چھٹیاں نا ہونے کے باعث مصطفی صاحب ہمارے ساتھ اسلام آباد نا پہنچ سکے اور یقینا ہمیں جناب مصطفی شامی صاحب کی کمی محسوس ہوتی رہی اور یقینا خوبصورت سے موسم میں کھلے آسمان تلے اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کا مصطف دو بالا ہو گیا اور پاکستانی ٹیم کی جیت سے تمام پاکستانی قوم خوش ہو گئی یقینا یہ خوشی کی بات ہی ہے کہ پاکستان فیفا ورلڈ کپُ2025 کے کوالیفائر راؤنڈ میں کمبوڈیا کو ہرا کے اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئی اور پاکستانی ٹیم کا اگلے راؤنڈ میں پہنچنا یقینا خوشی کی بات ہے اور جب ہم گراونڈ میں میچ دیکھنے پہنچے تو تماشائیوں کی بہت بڑی تعداد میچ دیکھنے کے لئے دھڑا دھڑ اسٹیڈیم پہنچ رہی تھی اور سکیورٹی کا انتہائی سخت انتظام کیا گیا پولیس کے ساتھ رینجرو کے جوان بھی موجود تھے اور تماشائیوں میں بہت بڑی تعداد نوجوانوں اور بچوں کی تھی اور یہ بہت اچھی بات ہے کہ ہمارے ملک میں آج ہماری نئی نسل فٹ بال کے کھیل میں دلچسپی رکھتی ہے جو کے یقینا اچھی بات ہے اور ہمارے لئے میچ دیکھنے سے زیادہ خوشی اس بات کی تھی کہ پاکستان جیت گیا اور میچ کے اختتام پہ خوشی سے سرشار جب ہم اسٹیڈیم سے نکلے تو ہمارے ہمراہ شفیق بھٹی عثمان بھٹی اور عبدالغع جو کہ شفیق بھٹی صاحب کا صاحبزادہ ہے ہمراہ تھے اور میچ دیکھنے کے لیے ہمیں جناب ملک خرم جو کہ اسلام آباد کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ہیں اور ملک خرم کی وساطت سے ہی میچ دیکھنے کے لئے ٹکٹوں کا انتظام کیا اور یقینا بہت عرصے بعد اسٹیڈیم میں جا کے میچ دیکھا اور جب اسٹیڈیم سے واپسی کے لیے روانہ ہو رہے تھے تو دل میں یہی دعا تھی کہ اللہ کرے پاکستان فٹبال ٹیم آئندہ میچز میں کامیابی حاصل کرے اور ورلڈ کہ کھیل کے دنیا بھر میں پاکستانی پرچم بلند کرے ُ ُ ہمارے بہت سے دوستوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان میں نئی نسل کو فٹبال کی بہتری کے لئے انتظامات کرنے چاہیں اور بچوں کی ٹریننگ کے تربیتی سینٹر بھی بنائے جائیں تاکہ ہمارے نونہال فٹبال سیکھیں کھیلیں اور ملک کا نام بھی روشن کر سکیں اور یہ بھی بتلا دیں کہ ہمارے لاڈلے صاحبزادے جناب اسد شامی کو بھی فٹبال کھیلنے کا بہت شوق ہے اور وہ بھی بڑے ہو کے پاکستانی ٹیم کے لئے فٹبال کھیلنے کی خواہش رکھتے ہیں تو ہماری دعا ہے جناب اسد شامی صاحب کے لئے کہ وہ پاکستانی ٹیم کے لئے فٹبال کھیل سکیں تو بہر حال اجازت تو ملتے ہیں دوستوں جلد آپ سے بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا

About Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *