فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر پاکستان کمبوڈیا کا میچ ہو گا

0

ایشیئن فٹبال فیڈریشن کے تعاون سے فیفا ورلڈ کپ 2026کوالیفائرز راؤنڈ شروع

پاکستان فٹبال کے ٹیم اپنا اہم میچ کمبوڈیا کے خلاف اسلام آباد میں کھیلے گی

میچ پاکستانی وقت کے مطابق 2 بجے جناح سٹیڈیم، پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہو گا

اسلام آباد(باقر حسنین سے)ایشیئن فٹبال فیڈریشن کے تعاون سے فیفا ورلڈ کپ 2026کوالیفائرز راؤنڈ کا آغاز اسلام آباد کے سپورٹس کمپلیکس سے ہو چکا ہے۔
اس بار پاکستان فٹبال کے ٹیم اپنا اہم میچ کمبوڈیا کے خلاف آج دن 2 بجے جناح سٹیڈیم، پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں ہوگا۔ پاکستان فٹبال ٹیم اپنے اس اہم میچ میں جیت کیلئے پر عزم ہے۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں اس میچ کیلئے زور و شور سے تیاریاں جاری ہیں۔ میچ سے قبل پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے آس پاس سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔ فٹبال میچ دیکھنے کیلئے شائقین فٹبال کو ٹکٹ خرید کر میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی جو کہ ارزاں قیمتوں پر بآسانی دستیاب ہیں۔ سٹینڈز کو مختلف درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں فرسٹ کلاس A,فرسٹ کلاس اور اکانومی کلاس قابل ذکر ہیں۔
تاریخی میچ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں 2 بجے شروع ہو گا جس میں کمبوڈیا اور پاکستان فٹبال ٹیم مدمقابل ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کے کپتان اپنی اپنی ٹیم کی جیت کیلئے پر عزم ہیں۔ اس تاریخی میچ کو یاد گار بنانے کیلئے روزنامہ یلغار کے ایڈیٹر فیصل مجیب شامی خصوصی طور پر اسلام آباد آئے ہیں جہاں وہ پاکستان اور کمبوڈیا کے مابین ہونے والے فیفا ورلڈکپ 2026 کوالیفائرز میچ براہ راست ملاحظہ کریں گے۔

About Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *