پیپلز پارٹی کے جیالے کا قائد آصف علی زرداری کے نام پیغام

لاہور فیصل شامی
پیپلز پارٹی کے جیالے مرزا فخر مرحوم کے جیالے بیٹے مرزا ا ظفر کا
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری صاحب کے نام پیغام روزنامہ یلغار سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کے
گزشتہ تین سال سے پاکستان پیپلز پارٹی لاہور ڈسٹرکٹ تھری انفارمیشن سیکرٹری کی حیثیت سے اپنے فرائض بخوبی انجام دے رہا ہوں اچانک
پسند ناپسند اور ذاتی عناد کی وجہ سے مجھے بغیر شو کاز نوٹس دیے میرے عہدے سے برطرف کیا گیاہے جو سراسر زیادتی اور اذیت ناک ہے
جناب متحرم چئیرمین صاحب آپ سے گزارش ہے پارٹی کے فعال کارکنوں کا اس طرح شب خون مارے جانے پر آپ نوٹس لیں اور ہمیں داد رسی دیں۔ جئیے بھٹو نعرے بھٹو میرے خون میں رسا بسا ہے عہدے آنی جانی چیز یں ہیں مگر جناب عزت سے وجہ بتا کر عہدہ واپس لینا الگ بات تھی جس طرح میری تذلیل ہوئی اس پر ناصرف میں ذہنی کرب کا شکار ہوں بلکہ معاشرے سے بھی چھپتا پھیرتا ہوں۔ میرے ساتھ انصاف کیا جائے اور قائد جناب آصف علی زرداری میرے ساتھ ہونیوالی نا انصافی کا نوٹس لیں اور عہدے پہ بحال کریں