چھٹا سالانہ یوم محتسب آج دنیا بھر میں منایا جائیگا

لاہور(چوہدری اصف اقبال سے)چھٹا سالانہ یوم محتسب آج 12 اکتوبر2023ء کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جائیگا۔چھٹاسالانہ یوم محتسب آج 12اکتوبر2023 بروز جمعرات پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جائیگا۔اس دن کے منانے کا مقصد محتسب کے ادارے کے بارے میں عوامی آگاہی میں اضافے اور انہیں قانونی حقوق کی حفاظت کے اس ادارہ جاتی طریقہ کار کے بارے میں باخبر رکھنا ہے تاکہ کوئی سرکاری اہلکار یا ادارہ عوام کے قانونی حقوق کی پاسداری میں کوئی غفلت نہ برتے۔یہ بات ترجمان دفتر محتسب پنجاب نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہی۔ترجمان نے کہا کہ محتسب کاادارہ معاشرے میں معاشی بد عنوانی اور بدانتظامی کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ بہتر طرز حکومت کے قیام میں اپنا کردار اداکر رہا ہے۔ اس سے سرکاری محکموں اوراہلکاروں کو یہ باورہوا ہے کہ وہ عوام کے سامنے جوابدہ ہیں اوراس سلسلہ میں کسی غفلت یا کوتاہی کو برداشت نہیں ہو گی جس سے انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام کو تقویت ملی ہے اورعوام کا حکومت پر اعتماد بڑھا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ دفتر محتسب پنجاب عوام کے حقوق کی مکمل حفاظت اور انہیں مفت اورفوری انصاف کی فراہمی میں اہم کردارادا کر رہا ہے۔ محتسب آفس نے سال2000ء سے 2023ء تک3لاکھ51ہزار421 عوامی شکایات کا ازالہ کیاہے اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کے مستعد استعمال سے عوامی شکایت کے فوری اندراج کو یقینی بنایا گیا ہے۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے تارکین وطن بھی اپنی شکایات دفترمحتسب پنجاب کی سرکاری ویب سائٹ www.ombudsmanpunjab.gov.pk یاموبائل ایپلی کیشن او پی ایم آئی ایس کے ذریعے متعلقہ ریجنل آفس میں درج کروا سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ عوام کی راہنمائی کیلئے ہیلپ لائن 1050 پوری ذمہ داری سے کام کر رہی ہے اور بے وسیلہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے چیف صوبائی کمشنر برائے اطفال کے ذریعے سے ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے تا کہ بچوں کو ہراسیت واستحصال سے محفوظ رکھا جا سکے۔ اسی طرح تارکین وطن کی شکایات کے فوری ازالے کے لئے افسر کی تعیناتی بھی عمل میں لائی گئی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ عوام اپنے حقوق کے استحصال پرخاموش رہنے کی بجائے متعلقہ ریجنل محتسب آفس سے رابطہ کر کے قانونی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

……………………..

عالم برادری کے مسلمانوں کی دعائیں،ہمدردیاں مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔علامہ ہشام الہٰی ظہیر

لاہور(خبر نگار خصوصی)اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے مظلوم فلسطینیوں کی در دناک شہادت لمحہ فکریہ ہے ، صدر جمعیت اہل حدیث پاکستان ۔ملک میں معاشی، بد حالی، بد امنی اور دھماکے استعماری طاقتوں کی سازشوں کا نتیجہ ہے۔ جمعیت اہل حدیث کے مختلف وفود سے گفتگو ۔ جمعیت اہل حدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الہٰی ظہیرنے پاکستان سمیت دنیا  بھر کے مسلمانوں کی ہمدردیاں اور دعائیں مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔ فلسطینی حملے سے اسرائیل کا غرور خاک میں مل گیا ہے۔مظلوم فلسطینی اسرائیل مظالم کے رد عمل میں اسرائیلی افواج کو جواب دینے پر مجبور ہیں۔ تازہ اسرائیلی جارحیت میں سینکڑوں معصوم فلسطینی مسلمانوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا سبب ہے۔اقوام متحدہ اسرائیل فلسطین تنازع کو مذاکرات کے ذرئعے حل کرے۔ گزشتہ روز جما عتی مختلف وفود کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ ہشام الہٰی ظہیر کا کہنا تھا پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو ایک نظریہ کی بنیاد پر وجود میں آیا۔ عالمی استعماری طاقتوں نے روز اول سے ہی اسے دل سے تسلیم نہیں کیا اور سازشوں کا مرکز بنایا۔ انہی سازشوں کے نتیجے میں ملک پہلے ہی دولخت ہو گیا ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے استعماری قوتوں کے آلہ کار ہیں قوموں کو مقروض کرکے ان کی آزادی اور خود مختاری کو سلب کرنا ان کا آزمودہ طریقہ واردات ہے۔ ملک میں معاشی، بد حالی، بد امنی اور دھماکے استعماری طاقتوں کی سازشوں کا نتیجہ ہیں۔ اسلامی نظام تمام مسائل کا حل ہے اور جمعیت اہل حدیث پاکستان سمیت دیگر دینی جما عتیں ہی قوم کو قرآن و سنت کا نظام دے سکتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا ہم اس ملک میں شفاف اور منصفانہ الیکشن چاہتے ہیں الیکشن کا التوا ء ملک متحمل نہیں ہو سکتا۔الیکن کمیشن غیر جانبدار ہوکر الیکشن کی تاریخ دیکر ملک میں عام انتخابات کروائے۔ استحکام کی منزل کا راستہ پولنگ سٹیشن سے ہو کر ہی گزرتا ہے۔ ملک میں جمہو ری تبدیلی بیلٹ کے ذرئعے ہی آنی چاہئے۔

………………….

منڈی بہاؤالدین: پولیس جج ، تھانہ،پولیس ہی وکیل، ایک بے گُناہ کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔

منڈی بہاؤالدین(نمائندہ یلغار) سی آئی اے سٹاف نے شک کی بنیاد پر بیگناہ آدمی کو تشدد کر کہ قتل کر دیا۔قتل کی ایک پرانی واردات میں مُبینہ طور پہ مُدعی پارٹی سے پیسہ لیکر شک کی بنیاد پہ ایک بیگُناہ کو شیخوپورہ سے اُٹھایا گیا لواحقین کے مُطابق اُنہوں نے خود پیش کیا۔ جس کا سابقہ کوئی کریمینل ریکارڈ بھی نہیں تھا۔پہلے بھی سکول محلہ میں مبینہ طور پہ قتل کی واردات میں مُلوث قاتلوں کو پیسہ کے ایوض  پرچہ سے خارج کرنے والے ایس ایچ او قاسم ممتاز جسے الزامات ثابت ہونے کے بعد ڈی ایس پی لیگل کی جانب سے برطرف کر دیا گیا تھا دوبارہ بذریعہ سفارش سی آئی اے انچارچ بنا دیا گیا کی سرپرستی میں اے ایس آئی نثار گُجر سمیت ایک بیگناہ کو تشدد اور لواحقین کے مطابق کرنٹ لگا کر قتل کر دیا گیا۔قتل ہونے والے عام شہری کے لواحقین نے اپنی مدعیت میں درخواست دی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ان عناصر وردی کی آڑ میں چُھپے ان مال بنانے والوں کے خلاف تحقیقات کی جائیں انہیں شامل تفشیش کیا جائے روایتی پوسٹ مارٹم کی رپورٹ نہیں چلے گی اور سخت سے سخت سزا دی جائے۔

 آئی جی پنجاب آر پی او گوجرانوالہ سے مُطالبہ کرتے ہیں کہ محکمہ میں چُھپے ایسے عناصر جو عوام کو تحفظ کے بجائے اُن کی جان لیتے ہیں ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔

………….

ایریگیشن سوسائٹی : ہزاروں زندگیاں داو پر،انتظامیہ خاموش

خالی پلاٹوں جنگل کا منظر پیش کرنے لگے،زہریلے سانپوں کی بھرمار

لاہور(پ ر)ایریگیشن سوسائٹی زہریلے سانپوں کی بھرمار ہزاروں زندگیاں داو پہ لگ گئیں انتظامیہ خاموش ۔خالی پلاٹوں میں پیدا ہونے والی جنگلی گھاس کو آگ لگا کر جلایا جائے۔خانکی ایریگیشن کالونی کو زہریلے جانوروں سے پاک کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کیے جائیں مکینوں کا مطالبہ۔نیو خانکی بیراج،  ہیڈ خانکی وزیرآباد، ایریگیشن سوسائٹی سانپوں کی بھرمار عوام کا جینا محال سوسائٹی انتظامیہ کی غفلت و لاپرواہی کے باعث ایریگیشن سوسائٹی کے  ہزاروں رہائشیوں کی  زندگیاں داو پہ لگ گئیں اہلیان خانکی بیراج وزیرآباد، ایریگیشن سوسائٹی نے یلغار کو بتایا  کہ ایریگیشن سوسائٹی نیو بنی ہے خانکی ہیڈ پروجیکٹ میں یہ سوسائٹی ڈیسکون کمپنی نے نئی ایریگیشن کالونیاں بنائی اور یہ سب جنگل کی طرح لگ رہا ہے ، کئی بار ملازمین کے گھروں سے سانپ نکلے ہیں،  پوری پوری فیملیز آباد ہیں  سرکاری ملازمین کی مگر اس طرح کے واقعات گھروں میں سانپ اور زہریلے جانوروں کا نکلنا خطرہ سے خالی نہیں، سوسائٹی مکینوں نے بتایا کہ ایریگیشن۔ سوسائٹی کم اور جُنگل کا نقشہ  پیش کرتا ہے اہلیان ایریگیشن کا کہنا تھا کہ سوسائٹی  میں بے شمار پلاٹ خالی ہیں جہاں اس قدر گھاس پیدا ہو چکی ہے کہ بیان سے باہر ہے اور جگہ جگہ گھاس ہونے کی وجہ سے بے شمار زہریلے جانورں نے اپنا مسکن بنا لیا جس میں نیولے اور زہریلے سانپ بھی شامل ہیں اور ان زہریلے سانپوں کی وجہ سے ہی ہزاروں رہائشیوں کی زندگیاں داو پہ لگ گئی ہیں اہلیان ایریگیشن سوسائٹی نے  یلغار کے توسط سے ایریگیشن سوسائٹی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ جلد از جلد خالی  پلاٹوں  کی صفائی کی جائے اور جنگل کا نقشہ پیش کرنے والی گھاس کو جلایا جائے تاور زہریلے جانوروں  سے سوسائٹی کو پاک کرنے کے لئے سخت اقدامات کئے جائیں تاکہ اہلیان سوسائٹی سکھ کا سانس لے سکیں،

………………..

اسلام آباد:سی ڈی اے کا انسداد تجاوزات آپریشن جاری

نسٹ یونیورسٹی سیکٹر I-12 کے قریب عرصہ دراز سے قائم غیر قانونی افغان بستی کے خلاف ایک میگا آپریشن کا انعقاد کیا

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) سی ڈی اے کا انسداد تجاوزات آپریشن بھر پور طریقے سے جاری ہے۔ اس ضمن میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے دیگر شعبوں کی معاونت سے منگل کے روز نسٹ یونیورسٹی سیکٹر I-12 کے قریب عرصہ دراز سے قائم غیر قانونی افغان بستی کے خلاف ایک میگا آپریشن کا انعقاد کیا جس میں بھاری مشینری کا استعمال کرتے ہوئے سینکڑوں کمرے اور متعدد مویشیوں کے باڑے مسمار کردیئے گئے. اس آپریشن کے نتیجے میں 450 کنال اراضی واگزار کروا کر سیکٹر ڈویلپمنٹ کے حوالے کردی گئی تاکہ ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی جاسکے. اسی طرح بہارہ کہو سے متصل علاقے سملی ڈیم روڈ اور مری روڈ پر تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے سڑک کے دونوں اطراف درجنوں اضافی شیڈ اور فروٹ کے ٹھیے ختم کرکے عوامی گزر گاہوں کو کلیئر کرتے ہوئے 6 ٹرک سامان بحق سرکار ضبط کرلیا گیا.دریں اثناء بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر بلڈنگ کنٹرول نارتھ نے پوٹھوہار ایونیو پر قائم درجنوں عمارتوں کو  سر بمہر کرتے ہوئے مالکان کو نوٹسز جاری کردئیے گئے.

…………………….

تھانہ آبپارہ کے علاقے میں چوروں کی موجیں

ایس ایچ او سوشل میڈیا تک محدود کارکردگی صفر

اسلام آباد(شفیق بھٹی سے)تھانہ آبپارہ کے علاقے میں چوروں کی موجیں ایس ایچ او سوشل میڈیا تک محدود کارکردگی صفر۔ایک ماہ کے دوران علاقے میں درجنوں وارداتیں پولیس افسران کے لیے سوالیہ نشان بن گیا۔جی سیون مارکیٹ پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کی بیٹریاں, پیٹرول اور دیگر قیمتی سامان چوری ہونا معمول بن گیا ہے اور آبپارہ پولیس منشیات فروشوں سے منتھلیاں اکٹھی کرنے میں مصروف رہتی ہے۔ وفاقی دارلحکومت تھانہ آبپارہ کی حدود میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں عام ہو گئی۔ سرگرم کار چور گینگ نے متعلقہ ایس ایچ او چوہدری ناصر منظور کی نا اہلی کو ثابت کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیتی ایک مذید کار لے اڑا۔ تھانہ آبپارہ پولیس کی مجرمانہ غفلت اور نا تجربہ کار ایس ایچ او کی ناقص حکمت عملی کے باعث علاقہ میں کار چور گینگ کی وارداتوں میں ہوشرباء اضافہ ہوجانے سے شہریوں نے تھانہ آبپارہ پولیس کی کارکردگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت تھانہ آبپارہ کی حدود میں واقع سیکٹر جی سیون تھری فور قادریہ مارکیٹ جرائم پیشہ افراد کی آماجگاں بن گیا۔ سرگرم کار چور گینگ نے متعلقہ ایس ایچ او چوہدری ناصر منظور کی نا اہلی کو ثابت کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیتی ایک مذید کار لے اڑا۔ متاثرہ شہری شفیق شاہ نے روزنامہ یلغار کو بتایا کہ فجر کی نماز ادائیگی کے لیے قریبی مسجد گیا واپس آیا تو میری خیبر سوزوکی گاڑی نمبری ایل ایکس بی 9612 پارکنگ میں موجود نا تھی نامعلوم چور پندرہ منٹ میں قیمتی گاڑی لے اڑا۔ تھانہ آبپارہ پولیس کی مجرمانہ غفلت اور نا تجربہ کار ایس ایچ او کی ناقص حکمت عملی کے باعث علاقہ میں کار چور گینگ کی وارداتوں میں ہوشرباء اضافہ ہوجانے سے شہریوں نے تھانہ آبپارہ پولیس کی کارکردگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے رونامہ یلغار کو بتایا کہ قادریہ مارکیٹ میں نامعلوم افراد منڈلاتے رہتے ہیں۔ پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کی بیٹریاں, پیٹرول اور دیگر قیمتی سامان چوری ہونا معمول بن گیا ہے اور آبپارہ پولیس منشیات فروشوں سے منتھلیاں اکٹھی کرنے میں مصروف رہتی ہے۔ شہریوں نے آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں سرچ آپریشن کیا جائے اور کرپٹ اہلکاروں کے خلاف بھی محکمانہ کاروائیاں عمل لائی جائے تاکہ اسلام آباد پولیس کا وقار بلند ہو سکے۔

……………………..

ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز

لوکل گورنمنٹس نے کوڑا کرکٹ جلانے والے 219افراد کے خلاف مقدمات درج کروا دیے ۔محکمہ بلدیات رپورٹ

لاہور(پ ر)سیکرٹری بلدیات کی ہدایات پر ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز۔لوکل گورنمنٹس نے کوڑا کرکٹ جلانے والے 219افراد کے خلاف مقدمات درج کروا دیے کوڑا کرکٹ جلانے پر 43 لاکھ سے زائد جرمانے بھی کر دیے گئے ۔شہری احتیاط کریں ،کوڑے کو ہر گز نا جلائیں۔ مقامی حکومتوں نے سیکرٹری بلدیات کی ہدایات کے مطابق کوڑا کرکٹ جلانے اور سموگ کا باعث بننے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں اس سلسلے میں کوڑا کرکٹ اور فصلوں کی باقیات جلانے والے 219افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ہیں جبکہ 43 لاکھ سے زائد جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔ ٹریفک کی روانی کو یقین بنانے کے لیے تجاوزات کے خلاف بھی بھر پور کارروائیاں کی جا رہی ہیں ۔ تجاوزات قائم کرکے ٹریفک کی روانی کو متاثر کرنے والوں کو 1کروڑ سے زائد جرمانہ کیا جا چکا ہے جبکہ 85افراد کے خلاف مقدمے بھی درج کروائے گئے ہیں اس حوالے سے سیکریٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ سموگ سے نبرد آزما ہونے کے لیے بڑے پیمانے پر پودے لگائے جا رہے ہیں تاکہ فضا صاف ستھری رہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ کوڑا کرکٹ کو ہرگز آگ نا لگائیں کیونکہ کوڑا کرکٹ کو آگ لگانا ماحول میں آلودگی کی بڑی وجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلٰی پنجاب کی ہدایات کے مطابق متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر سموگ پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں

………………………

لاہور میں سموگ کا تدارک ،مسٹ کوئین گاڑیاں فعال

سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد کی ہدایات پر ایم سی ایل سموگ کے خاتمے کے لیے متحرک ہو گیا

لاہور(پ ر)لاہور میں اینٹی سموگ سپرے کے لیے 3گاڑیاں چلائی جا رہی ہیں ۔سموگ کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر مسٹ کوئین گاڑیاں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔محکمہ بلدیات نے لاہور میں سموگ کے خاتمے کے لیے مسٹ کوئین گاڑیاں فعال کر دی ہیں جو شہر بھر میں سموگ کے تدارک کے لیے پانی کا چھڑکاؤ کریں گی۔سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد کی ہدایات کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کی جانب سے سموگ کے خاتمے کے لیے خصوصی اقدامات شروع کیے گئے ہیں۔اس سلسلے میں سیکریٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ سموگ کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر مسٹ کوئین گاڑیاں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو مارکیٹوں پر ہجوم علاقوں اور کنسٹرکشن سائٹس پر خصوصی آپریشن کریں گی

………………..

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں سالانہ اجلاس کا انقاد

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پہلا سال مکمل ہونے پر سالانہ اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے کی جو چیمبر کے 100ویں صدر ہیں جبکہ سینئر نائب صدر ظفر محمود چوہدری، نائب صدر عدنان خالد بٹ، سابق عہدیداران، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران اور نمائندگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر تاجر برادری کے چار سو سے زائد نمائندگان موجود تھے۔ اجلاس کے شرکاءنے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں کو دو سالہ دور حکومت کا پہلا سال کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

……………..

یوتھ افیئرزاینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا تقریب کا اہتمام

 نوجوانوں کو جدید علوم و فنون سے آگہی کیلئے اس طرح کے سیمنارز ضروری ہیں

لاہور(پ ر)یوتھ افیئرزاینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے تقریب کا اہتمام۔ نوجوانوں کو جدید علوم و فنون سے آگہی کیلئے اس طرح کے سیمنارز ضروری ہیں تاکہ ہم ترقی یافتہ اقوام کا مقابلہ کرسکیں، ماہرین کا تقریب سے خطاب۔ ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کی ہدایت پر یوتھ افیئرزاینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے ای لائبریری نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں یونیورسٹی کے طلباو طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ہے اس موقع پر ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن بھی موجود تھے اسسٹنٹ کمشنرشالیمار انعم فاطمہ و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقی یافتہ قومیں اپنے نوجوانوں کی صلاحیتوں کی بدولت ہی بام عروج پر پہنچتی ہیں ہمیں اپنے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہوگا، یوتھ افیئرز اینڈسپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام نوجوانوں کیلئے تقریب کا انعقاد خوش آئند ہے نوجوانوں کو جدید علوم و فنون سے آگہی کیلئے اس طرح کے سیمنارز ضروری ہیں تاکہ ہم ترقی یافتہ اقوام کا مقابلہ کرسکیں،طلبا و طالبات نے ماہرین سے صلاحیتوں میں اضافے کے حوالے سے سوالات بھی کیے اور ماہرین نے جوابات دیے،تقریب کے آخر میں ڈائریکٹریوتھ افیئرز سید عمیر حسن نے طلبا و طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

…………….

محسن نقوی کا چلڈرن ہسپتال کا دورہ

چلڈرن ہسپتال بھی اپ گریڈ ہو گا،150بیڈ ز کی میڈیکل ایمرجنسی بنے گی،محسن نقوی

چلڈرن ہسپتال بھی اپ گریڈ ہو گا،150بیڈ ز کی میڈیکل ایمرجنسی بنے گی،آؤٹ ڈور وارڈ بھی اپ گریڈ ہوگا،میڈیسن ویئر ہاؤس نیا بنے گا۔ محسن نقوی کا چلڈرن ہسپتال کا دورہ،ایمرجنسی میں زیرعلاج بچوں سے شفقت کا اظہار، ماؤں کو دلاسہ،بچوں کے علاج معالجے کیلئے ہدایات دیں۔ ایک بیڈ پر 3سے 4بچوں کا علاج،ایک اے سی آن، باقی بند، تمام اے سی فوری چلانے کی ہدایت،ایک بیڈ پر ایک بچے کا علاج ہونا چاہیے

 بچوں کا نہ صرف فری علاج ہو گا بلکہ ادویات بھی فری ملیں گی،محسن نقوی،اپ گریڈیشن کا کام جنوری تک مکمل کرنے کا حکم۔وزیر اعلی نے 38بستروں پرمشتمل توسیع شدہ ایمرجنسی کا بھی دورہ کیا،زیرعلاج بچوں کی عیادت،ماؤں سے علاج معالجے کی سہولتوں بارے دریافت کیا۔ توسیع شدہ ایمرجنسی بلاک سے ملحقہ عمارت میں بھی ایمرجنسی کو مزید وسیع کرنے کی ہدایت، ایمرجنسی کی اپ گریڈیشن کی جگہ کا بھی معائنہ کیا ۔وزیراعلی محسن نقوی کی زیر صدارت چلڈرن ہسپتال میں اجلاس، دل کے عارضے میں مبتلا بچوں کے علاج کے لئے اوکسی نیٹرزکو جلد امپورٹ کرنے کی ہدایت ۔نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر چلڈرن ہسپتال بھی اپ گریڈ ہو گا۔چلڈرن ہسپتال میں 150بیڈ ز کی میڈیکل ایمرجنسی بنے گی،آؤٹ ڈور وارڈ بھی اپ گریڈ ہوگا اورمیڈیسن ویئر ہاؤس نیا بنے گا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے آج چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا اورایمرجنسی میں زیرعلاج بچوں کی خیریت دریافت کی۔وزیراعلی محسن نقوی نے بچوں سے شفقت کا اظہار کیا اوربچوں کی ماؤں کو دلاسہ دیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ بچوں کا نہ صرف فری علاج ہو گا بلکہ ادویات بھی فری ملیں گی۔وزیراعلی محسن نقوی کے دورے کے دوران چلڈرن ہسپتال میڈیکل ایمرجنسی میں ایک بیڈ پر 3سے 4بچوں کا علاج ہورہا تھا جبکہ ایک اے سی چل رہا تھا باقی بند تھے۔وزیراعلی محسن نقوی نے ایمرجنسی میں بند اے سی بھی فوری طور پر چلانے کی ہدایت کی۔بعض ماؤں کی درخواست پر وزیراعلی محسن نقوی نے بچوں کے علاج معالجے کے لئے وائس چانسلر چلڈرن یونیورسٹی اور میڈیکل ڈائریکٹر چلڈرن ہسپتال کو ہدایات دیں۔وزیراعلی نے وائس چانسلر چلڈرن یونیورسٹی کو ذاتی طور پر بچوں کے علاج معالجے کی ہدایت کی۔ وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ میڈیکل ایمرجنسی میں بستروں کی تعداد میں فوری اضافہ ضروری ہے۔ایک بیڈ پر ایک بچے کا علاج ہونا چاہیے۔اپ گریڈیشن کے لئے52کروڑ روپے مختص کر دئیے ہیں۔وزیراعلی محسن نقوی نے میڈیکل ایمرجنسی میں بستروں کی تعداد 150تک بڑھانے کا پلان طلب کیا اور اس ضمن میں سپیشل سیکرٹری ہیلتھ،وائس چانسلر اور میڈیکل ڈائریکٹر چلڈرن ہسپتال کو جلد ایمرجنسی کو150بستروں تک بڑھانے کے حوالے سے پلان کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔وزیر اعلی نے چلڈرن ہسپتال کے 38بستروں پرمشتمل توسیع شدہ ایمرجنسی کا بھی دورہ کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مختلف شعبوں اور وارڈز کا معائنہ کیا،زیرعلاج بچوں کی عیادت کی اورماؤں سے علاج معالجے کی سہولتوں بارے دریافت کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے توسیع شدہ ایمرجنسی بلاک سے ملحقہ عمارت میں بھی ایمرجنسی کو مزید وسیع کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلی نے ایمرجنسی کی اپ گریڈیشن کی جگہ کا بھی معائنہ کیا اور ضروری ہدایات دیں۔وزیراعلی محسن نقوی کی زیر صدارت چلڈرن ہسپتال میں اجلاس منعقد ہوا۔وزیراعلی محسن نقوی کو ہسپتال میں بچوں کے علاج معالجے کی سہولتوں اور اپ گریڈیشن پلان پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعلی نے اپ گریڈیشن کا کام جنوری تک مکمل کرنے کا حکم دیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے دل کے عارضے میں مبتلا بچوں کے علاج کے لئے اوکسی نیٹرزکو جلد امپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔سیکرٹری تعمیرات ومواصلات نے وزیراعلی محسن نقوی کو اپ گریڈیشن پلان کے بارے میں بریفنگ دی۔وائس چانسلر چلڈرن یونیورسٹی نے ہسپتال کے امور کے بارے میں آگاہ کیا۔صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسز، ایم ڈی چلڈرن ہسپتال اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

………………..

ڈیپارٹمنٹ آف پروستھو ڈونٹکس کے ری ویمپنگ منصوبے کا افتتاح

نگران صوبائی وزیرصحت کی ڈینٹل ہسپتال لاہور کی اپ گریڈیشن کا کام مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت

پروستھو ڈونٹکس ڈیپارٹمنٹ میں مصنوعی دانت لگوانے والے مریضوں کو جدید علاج کی سہولیات مہیا ہوں گی۔ڈاکٹرجاویدا کرم

لاہور(ہیلتھ رپورٹر) نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے ڈینٹل ہسپتال لاہور میں ڈیپارٹمنٹ آف پروستھو ڈونٹکس کے ری ویمپنگ منصوبے کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری میڈیکل ایجوکیشن محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر حافظ محمد وسیم، پرنسپل ڈی مونٹ مورنسی کالج آف ڈنٹشٹری پروفیسر ڈاکٹر محمد وحیدالحمید، ایم ایس ڈینٹل ہسپتال لاہور ڈاکٹر حافظ شاکر محمود، پروفیسر محمد الیاس، ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالمتین، ڈاکٹر مومنہ اکرم، ڈاکٹر عاصمی شاہین اور ڈاکٹر شازیہ موجود تھیں۔نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے ڈینٹل ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور مریضوں کے جاری علاج کا معائنہ کیا۔نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے ڈینٹل ہسپتال لاہور میں مریضوں سے علاج کی سہولیات بارے بھی دریافت کیا۔نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ ڈینٹل ہسپتال لاہور میں روزانہ کی بنیاد پر 12 سو سے زائد مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔ ڈینٹل ہسپتال لاہور مریضوں کا مکمل علاج کرنے والی پاکستان کی سب سے بڑی علاج گاہ ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ پروستھو ڈونٹکس ڈیپارٹمنٹ میں مصنوعی دانت لگوانے والے مریضوں کو جدید علاج کی سہولیات مہیا ہوں گی۔نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے ڈینٹل ہسپتال لاہور کے انتظامی امور میں بہتری لانے کیلئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی فوری طور پر تشکیل دینے اور ڈینٹل ہسپتال لاہور کی اپ گریڈیشن کا کام مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کی

………………………………….

امن ایمبیسڈر

فرحت ناز

پھر اچانک حماس؟ کیا ہوا؟

غزہ نامی جیل کے 23 لاکھ قیدیوں نے بالآخر فیصلہ کن معرکے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسرائیل کو اسی کی زبان میں جواب دینے کی غرض سے الاقصی فلڈ نامی آپریشن کا آغاز کردیا ہے. اسرائیل پہ تین اطراف سے کھلے حملے کے ساتھ ساتھ پانچ ہزار راکٹ بھی فائر کئے گئے، جس کے نتیجے میں لگ بھگ سو اسرائیلی ہلاک جبکہ سات سو کے قریب گھائل ہیں . اسرائیل کی جانب سے جوابی حملوں میں ہونے والے نقصانات کا گراف بھی کافی بلند ہے.

اس وقت غزہ کے اطراف میں دو بدو جنگ جاری یے. حماس کے عسکری ونگ الاقصی بریگیڈ نے مقبوضہ علاقوں میں کسی حد تک پیش قدمی بھی کی ہے اور کچھ صہیونی فوجیوں کو یرغمال بھی بنا لیا ہے.

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ بیٹھے بٹھائے اچانک حماس کو کیا ہوگیا ہے کہ اس نے اسرائیل سے کھلی جنگ چھیڑ دی ہے؟

فلسطین کی سرزمین پر اسرائیلی قبضے کے بعد سے اب تک فلسطین کے بچے کھچے حصے کے دفاع کے لئے بہت سے گروہ میدان میں ہیں. حماس سے قبل سابق فلسطینی صدر یاسر عرفات کی  1956 میں قائم کردہ الفتح نمایاں جماعت تھی. الفتح مقبوضہ علاقوں پہ اسرائیل کا حق تسلیم کرتی تھی. مجموعی طور پر اس کی پالیسی فلسطینیوں کے امنگوں کی آئینہ دار نہ تھی، جس کی وجہ سے فلسطینی عوام میں بےچینی پائی جاتی تھی. اسی بےچینی کا نتیجہ تھا کہ نامور فلسطینی مزاحمتی رہنما شیخ احمد یاسین نے 1987 میں ” حرکۃ المقاومۃ الاسلامی” نامی تنظیم کی بنیاد رکھی، جسے زبانِ عام میں حماس کہا جاتا ہے. حماس ہر اعتبار سے فلسطینیوں میں ایک مقبول جماعت تھی. اسے دنیا کی منظم ترین مزاحمتی جماعت کہا جائے تو بےجا نہ ہوگا. اس تنظیم کا اپنا تعلیمی، فلاحی، سیاسی اور عسکری نظام تھا.

2006 کے انتخابات میں فلسطینی عوام نے حماس کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا، مگر حریفوں کی جانب سے اسے اقتدار سے محروم رکھنے کی کوششیں کی گئیں. وہ بیرونی طاقتیں جو صبح شام جمہوریت کا راگ الاپتے نہیں تھکتیں، وہ سب بھی اس منصوبے کا حصہ تھیں. جب نرم گفتاری اور شیریں لہجے سے مسئلہ حل نہ ہوسکا تو 2007 میں حماس نے بزورِ بازو غزہ سے الفتح کو بےدخل کرکے وہاں پہ قبضہ کر لیا.

غزہ پر حماس کے قبضے سے الفتح کو تو دھچکا لگا ہی مگر اسرائیل کے مفادات پہ بھی کاری ضرب پڑی. جواب میں صہیونی غاصب ریاست نے غزہ کی فضائی، سمندری اور زمینی کڑی ناکہ بندی کرکے اسے جیل میں تبدیل کردیا. گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں تو نام نہیں مگر بلاشبہ 23 لاکھ سے زائد آبادی والے غزہ کو تاریخ کی سب سے بڑی جیل قرار دیا جاسکتا ہے.

اس جیل کے قریب پھٹکنے کی کسی میں ہمت نہیں ہے. احباب کو ترکی کی جانب سے غزہ بھیجے جانے والے بحری جہاز فریڈم فلوٹیلا کا حشر تو یاد ہوگا. غزہ کے ایک طرف میں سمندر، دو اطراف میں اسرائیل کا قبضہ کردہ خشکی کا حصہ ہے، جبکہ تیسرا خشک حصہ مصر کی سرحد سے ملحق ہے. اس جیل کا سب سے المناک پہلو یہ ہے کہ جو حصہ مصر سے لگتا ہے، اس سے بھی فلسطینیوں کو آمد و رفت اور درآمد و برآمد کی اجازت نہیں ہے. اخوانی حکومت کا ایک قصور یہ بھی تھا کہ اس نے فلسطینیوں کے لئے رفح کراسنگ یعنی اپنا بارڈر کھول دیا تھا. سیسی حکومت لائی ہی اس لئے گئی تھی تاکہ وہ اسرائیلی مفادات کا تحفظ کرسکے، چنانچہ اب جب جنرل سیسی چاہتا ہے، بارڈر کھلتا ہے، جب چاہتا ہے، بند ہوجاتا ہے.

اب آتے ہیں اس سوال کے جواب کی طرف کہ حماس نے اچانک سے اتنی بڑی جنگ کیوں چھیڑ دی. تفصیلات سے اندازہ ہوگیا ہوگا کہ حماس اور اہلِ غزہ پہ سخت ترین ناکہ بندی کی صورت میں اسرائیل کا ظلم دو ہزار سات سے جاری ہے. اسی وجہ سے غزہ کی ساٹھ فی صد آبادی بےروزگار ہے اور وہاں غربت عروج پہ یے. اس کے علاوہ اسرائیل جب چاہتا ہے فضائی حملے کرتا ہے اور جب چاہتا ہے ڈرونز کے ذریعے فضائی ٹارگٹ کلنگ کرتا ہے. حماس کا آج کا حملہ عمل نہیں بلکہ ان تمام بدمعاشیوں کا انتہائی مجبوری کے عالم میں دیا جانے والا ردِعمل ہے.

دوسری بڑی اور اہم ترین وجہ یہ ہے کہ پہلے فلسطینیوں کو دیگر عرب ممالک سے بہت امیدیں اور توقعات وابستہ تھیں، اب جب سے عربوں کو اسرائیل پہ پیار آیا ہے اور وہ دھڑا دھڑ اس سے سفارتی تعلقات استوار کرتے ہوئے اس کے قبضے کو جواز فراہم کرنا شروع ہوئے ہیں تب سے فلسطینیوں کی رہی سہی امیدیں بھی بجھتی چلی جارہی ہیں. اب انہیں لگتا ہے کہ جو اژدھا انہیں سن اڑتالیس سے لقمہ لقمہ نگلتا چلا جارہا ہے، اپنوں کی بےوفائیوں کی وجہ سے وہ اس قابل ہوچکا ہے کہ انہیں یکایک ہڑپ کرلے. اس لئے اب مارو یا مرجاؤ کا نعرہ لگاتے ہوئے فیصلہ کن ٹاکرا ناگزیر ہوچکا ہے. گر جیت گئے تو کیا کہنا، ہارے بھی تو بازی مات نہیں. میں حماس کی اس جنگ کو انتہائی ناامیدی میں کی جانے والی آخری اور حتمی کوشش کے طور پر دیکھتا ہوں.

شاید آج نہیں تو کل یہ ٹمٹماتا چراغ بجھ جائے گا مگر اسے سلامِ عقیدت پیش کرنا میں اپنا فرض سمجھتا ہوں. میں خود کو ہمیشہ ان صفوں میں پاتا ہوں جن صفوں میں باغیرت اور باحمیت فلسطینی اور ان کے طرفدار کھڑے ہیں. سانحہء فلسطین سانحہء اندلس سے بڑا سانحہ ہے. چاروں طرف اپنے ہیں مگر پھر بھی یہ مظلوم اکیلے ہیں.

اہلِ فلسطین! لگ بھگ اٹھاون مسلمان ممالک کی بےحمیتی کی وجہ سے چھٹانک بھر اسرائیل تم کو مٹانے پہ تلا ہے اور شاید وقتی اور لمحاتی طور پر وہ اپنے مذموم ارادوں میں کامیاب بھی ہو جائے مگر مخبر صادق صلی اللہ علیہ و سلم نے تمہاری حتمی فتح اور یہود کی فیصلہ کن شکست، ذلت و ہزیمت کی بشارت چودہ سو سال پہلے دے رکھی ہے. ہمیں چڑھتے سورج کی مانند یقین ہے کہ آخری، حمتی اور فیصلہ کن معرکے میں تمہی فتح یاب اور غالب رہو گے. ہم بہت دور ہونے کے باوجود تمہارے ساتھ رہیں، ہم دوش ہیں، ہم قدم ہیں اور ہم نفس ہیں.

……………………….

ننکانہ صاحب:سید ننھے میاں سرکارؒ کی تین روزہ عرس کی تقریبات شروع

ملک بھر سے زائرین ‛مریدین عقیدت مندان اور محبان اہلبیت  سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

ننکانہ صاحب:(ملک جعفر) حضرت سید منظورالحسن شاہ صاحب قمیصی ؒالقادری اور سید حسن الثالث المعروف سید ننھے میاں سرکارؒ کے عرس کی تین روزہ تقریبات شروع ۔ملک بھر سے زائرین ‛مریدین عقیدت مندان اور محبان اہلبیت  سمیت ہزاروں افراد کی شرکت۔تفصیلات کے مطابق اعلیٰحضرت الحاج علامہ حافظ پیر سید منظورالحسن شاہ صاحب قمیصی القادری ؒسابق پیش امام و خطیب پیران کلیئر شریف کا57 واں سالانہ اور سالک و مجذوب ہستی حافظ قرآن و حدیث اعلحضرت سید حسن الثالث المعروف سیدننھے میاں سرکارؒ کا 26 واں سالانہ اور شاعر فنافی رسول حضرت سید تصدق حسین تصدقؔؒ شاہ صاحب کا 41 واں سالانہ عرس پاک کی تین روزہ تقریبات کا آغاز گذشتہ روز بعد نماز مغرب چراغاں سے  کیاگیا ۔ جس میں حضرت پیر سید اشرف حسین شاہ زیب سجادہ آستانہ عالیہ، قادریہ چشتیہ، صابریہ، پیر سید مشرف حسین شاہ منتظم اعلیٰ آستانہ عالیہ،سید فیضان مصطفےٰ گیلانی، سید سلمان مصطفےٰ گیلانی (Ph.D اسکالر ‛مرکزی کوآڈینیٹر علماؤ مشائخ جماعت اہل سنت پاکستان‛ ولی عہد آستانہ عالیہ) اور حافظ سید ذیشان مصطفےٰ گیلانی سمیت ملک بھر سے مریدین، عقیدت مند اور اہل بیت سے محبت رکھنے والے ہزاروں افرادنے شرکت کی، عرس کی تقریبات تین روز جاری رہیں گی جس میں 11اکتوبر بروز بدھ بعد از نماز عشاء جامع مسجد اقصیٰ ملحقہ دربارِ عالیہ میں محفل میلاد و جلسہ منعقد ہو گا جس میں ملک کے معروف عالم دین حضرت علامہ عدنان وحید قاسمی شاگردِ رشید شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری خطاب فرمائیں گے اور عالمی شہرت یافتہ ثناء خواں مصطفی قاسم حسان آف جڑانوالہ اور محمد اعظم قادری آف لاہور بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول نیچھاور کریں گے اور 12اکتوبر بروز جمعرات بعد نماز عشاء بین الاقوامی شہرت یافتہ استاد اعجاز شیر علی مہر علی قوال ہمنوا اور شرافت یوسف علی خاں اور ہمنوا اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے اختتام پر سجادہ نشین آستانہ عالیہ سید اشرف حسین شاہ اُمت مسلمہ اور پاکستان کی سالمیت کیلئے خصوصی دعا کریں گے۔

………………………………

ضلعی افسران کا سبزی و فروٹ منڈی ننکانہ صاحب کااچانک دورہ

منڈی میں صفائی ستھرائی ،مارکیٹ کمیٹی کے عملے کی      حاضری سمیت نیلامی کے عمل کاجائزہ لی

ننکانہ صاحب:(ملک جعفر سے) عوام الناس کو سبزی وفروٹ کی سستے داموں فراہمی اور صفائی ستھرائی کاجائزہ لینے کے لیے ضلعی افسران کاصبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی ننکانہ صاحب کااچانک دورہ ۔منڈی میں صفائی ستھرائی ،مارکیٹ کمیٹی کے عملے کی  حاضری سمیت نیلامی کے عمل کاجائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا اور ڈپٹی کمشنرننکانہ چوہدری محمدارشدکی خصوصی ہدایت پرعوام الناس کو سبزی وفروٹ کی سستے داموں فراہمی کا جائزہ لینے کےلیےایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ رائے ذولفقار علی نے صبح سویرے سبزی وفروٹ منڈی ننکانہ صاحب کا اچانک دورہ کیا۔ڈسٹرکٹ آفیسرانڈسٹریزراناخاورحفیظ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی راﺅانوار،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ودیگرمتعلقہ محکمہ جات کےافسران بھی اس موقع پرموجود تھے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس رائےذولفقار علی نے اس موقع پرسبزی و فروٹ کی طلب ورسد بارے دریافت کیااورنیلامی کے عمل کا تفصیلی جائزہ بھی لیا۔اے ڈی سی فنانس و پلاننگ ننکانہ نےاس موقع پر گفتگوکرتےہوئے کہا کہ عوام کو سستی و معیاری اشیاءکی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ،مہنگائی کو کنٹرول کرنےکے لیے سبزی منڈیوں میں سستی اجناس کی ترسیل کو ہر صورت یقینی بنایاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ننکانہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنےکےلیے ہرممکنہ اقدامات کررہی ہے، عوام الناس کو ریلیف دلوانے کے لیے سبزی منڈیوں کے دورے کیے جارہے ہیں ۔انہوں نے اس موقع پر سبزی و فروٹ منڈی میں آڑھتیوں کو سختی سے ہدایت جاری کی کہ اشیاءخوردونوش کی مقررہ قیمتوں سےزائدوصول کرنےوالےعناصرکےخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے،ضلع بھر کی تمام منڈیوں میں نیلامی کے عمل کو مکمل مانیٹرکیا جارہاہے

………………….

پارکس اور گرین بیلٹ،موجودہ وقت کی اہم ضرورت

 محکمے پارکس کی تزئین وآرائش اور صفائی ستھرائی میں اپناکرداراداکریں

ننکانہ صاحب:(ملک جعفر سے)پارکس اور گرین بیلٹ کوبحال کرنا موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے،متعلقہ محکمے پارکس کی تزئین وآرائش اور صفائی ستھرائی میں اپناکرداراداکریںاورنئےپودے لگاکرزبوں حالی کےشکارپارکس کی رونقوں کوفوری بحال کیا جائے،پودوں کی نگہداشت کےلیے اہلکاران کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں۔اے ڈی سی جی محمد حنیف۔تفصیلات کے مطابق۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ننکانہ صاحب محمد حنیف نے کہا کہ پارکس اور گرین بیلٹ کو بحال کرنا موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے،متعلقہ محکمے پارکس کی تزئین و آرائش سمیت صفائی ستھرائی میں اپنا کردار ادا کریںاورنئے پودے لگاکر زبوں حالی کے شکارپارکس کی رونقوں کو فوری بحال کیا جائے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر احمد شاہ روڈ کے اطراف میں واقع پارکس کی تزئین وآرائش اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔سی ای او ہیلتھ ننکانہ ڈاکٹر محمد اظہر امین ،سی ای او ایجوکیشن احسن فرید ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ملک مختار ،چیف آفیسر ضلع کونسل عامر بٹ،سی او میونسپل کمیٹی راﺅ انوار احمدمحکمہ جنگلات سمیت دیگر ضلعی محکمہ جات کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ننکانہ نے اس موقع پر تمام متعلقہ محکمہ جات کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے،جن جن محکمہ جات کو پیر احمد شاہ روڈ کے اطراف میں واقع پارکس کی ذمہ داری سونپی گئی ہے وہ روزانہ کی بنیاد پر پارکس میں صفائی ستھرائی سمیت پانی کا چھڑکاﺅ اور گھاس کی کٹائی کو ہر صورت یقینی بنانے میں اپنا کردارادا کریں۔انہوں نے کہا کہ ان پارکس میں نئے پھلداراور پھولدار نئے پودے لگائے جائیں اور انکی نگہداشت کی ذمہ داری متعلقہ محکمہ کی ہوگی۔ اجلاس کے دوران احمد شاہ روڈ کے اطراف میں واقع پارکس میں نئے پودے لگائے کا ٹارگٹ دیا گیا جس کے تحت محکمہ فوڈ کو15، محکمہ لائیوسٹاک 25،لوکل گورنمنٹ40،ضلع کونسل 50،ہائی وے 30،کالجز 35،پبلک ہیلتھ 50،سول ڈیفنس 05، سوشل ویلفئیر25،پاپولیشن 35،زراعت 50،انڈسٹریز30،ایکسائز50،حراکالج30،محکمہ بلڈنگز50،محکمہ ہیلتھ 120، محکمہ ایجوکیشن160،میونسپل کمیٹی ننکانہ 50جبکہ سماجی کارکن خان بابر خان کی جانب سے 10نئے پودے لگانے کی ذمہ داری سونپی گئی۔

…………………….

تیز رفتار دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے

ننکانہ صاحب(ملک جعفر سے)تیز رفتار دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجہ میں پانچ افراد شدید زخمی، ریسکیو1122کے عملہ کی فوری طبی امداد۔تفصیلات کے مطابق ننکانہ کے نواحی گاؤں برالہ سٹاپ کے قریب تیز رفتار دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں 21سالہ گل فراز،20سالہ حمید اللہ،7سالہ سلیم،14سالہ وسیم زری اور25سالہ اسماعیل شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو1122عملہ نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہسپتال شاہ کوٹ منتقل کر دیا۔

……………………

ڈپٹی کمشنرچوہدری محمد ارشدکارات گئے ڈی ایچ کیوہسپتال کا اچانک دورہ

 عوام الناس کوصحت کی معیاری،بروقت اورمفت سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے

ننکانہ صاحب:(ملک جعفر سے)ڈپٹی کمشنرچوہدری محمد ارشدکارات گئے ڈی ایچ کیوہسپتال کا اچانک دورہ ۔ عوام الناس کوصحت کی معیاری،بروقت اورمفت سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،ڈاکٹرزودیگر عملہ سرکاری ہسپتالوں میں حاضری سوفیصدیقینی بنائیں۔تفصیلات کے مطابق

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پرضلع بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں عوام الناس کو صحت کی بہترین،بروقت اورمفت سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،ہسپتال میںمریضوں کو بہترین علاج، تشخیص کیساتھ مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل سٹاف ودیگر عملہ مریضوں اور ان کے لواحقین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیںاور اپنی حاضری کو سو فیصد یقینی بنائیںتاکہ عوام الناس حکومت پنجاب کی جانب سے مہیا کی جانے والی سہولیات سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیں۔ ڈپٹی کمشنرننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد نے ان خیالات کا اظہاررات گئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اظہر امین ودیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ محمد ارشد نے ایمرجنسی وارڈ،مریضوں کے وارڈسمیت ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں صفائی ستھرائی ،عملہ کی حاضری ، ادویات کا اسٹاک سمیت سیکورٹی انتظامات کاجائزہ لیااور مریضوں اور انکے لواحقین سے انہیں فراہم کی جانیوالی سہولیات کے بارے بھی دریافت کیا۔

………………….

آل پاکستان واپڈا ایمپلائیز پیغام یونین سراپہ احتجاج

کنٹریکٹ و ڈیلی ویجز ملازمین کو فل فور مستقل کیا جائے خالی پوسٹوں پر فوری بھرتیاں کی جائیں

سیالکوٹ(بیورو رپورٹ)آل پاکستان واپڈا ایمپلائیز پیغام یونین سراپہ احتجاج واپڈا ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا جاری۔کنٹریکٹ و ڈیلی ویجز ملازمین کو فل فور مستقل کیا جائے خالی پوسٹوں پر فوری بھرتیاں کی جائیں۔قومی اداروں کی نجکاری ملک و قوم سے غداری ہے۔24 گھنٹے ڈیوٹی پابندی ہفتہ اتوار چھٹی منسوخی لیکن کوئی اور ٹائم یا اضافی معاوضہ نہیں۔یہ غیر قانونی جبری مشقت صرف غلامی در غلامی اور بتہ خور یونین چور  ٹولے کو مسلط کرنے کا نتیجہ ہے۔ بجلی کمپنیاں واپڈا میں ضم کیا جائے

ائی پی پیز مجرمانہ معاہدے ختم کرانے بجلی بلوں سے ٹیکسز ختم کرانے کرپشن کا حصہ نہ بننے والے ملازمین و عہدے داران پیغام یونین کے خلاف کرپٹ افسران کی ملی بھگت سے انتقامی کاروائیاں کروانے والی مافیا یونین کے لیبر ہالز اور اس کے کرپٹ عہدے داران کے اچانک بڑھنے والی کروڑوں روپے ذاتی اثاثوں کی منی ٹریلکرانے سٹاف کی کمی دور کرانے کنٹریکٹ ڈیلی ویجز مستقلی غلامی سے نکال کر ملازمت عزت و ادارے کی تحفظ کے ساتھ ملکوں قوم کی بے لوث خدمت اجاگر کرنے کے لیے پیغام یونین کا ساتھ دیں

………………….

چیچہ وطنی کی خبریں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چیچہ وطنی (بیورو چیف)پاکستان تحریک لبیک کے سینئر رہنما ، امیر ضلع ساہیوال ماجد حسین رضوی نے کہا ہے کہ نبی اکرم ﷺ ختم نبوت کانفرنس ضلع ساہیوال جم خانہ مارکی میں 14 اکتوبر بروز ہفتہ بعد از نماز ظہر منعقد ہو رہی ہے جس میں حضرت علامہ خادم حسین رضوی مرحوم کے صاحبزادے مولانا انس حسین رضوی خطاب کریں گے، کانفرنس میں شان مصطفی ﷺ پر تفصیلی بیان ہو گا ، کانفرنس میں شرکت کیلئے ہر خاص و عام کو دعوت دی جاتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چیچہ وطنی (بیورو چیف)حسب سابق امسال دربارعالیہ نقشبندیہ گھمکول شریف کوہاٹ میں حضرت خواجہ زندہ پیر کے 76واں سالانہ عرس13 اکتوبر سے15 اکتوبر تک منعقد ہورہا ہے جس میں شرکت کے لیے 12اکتوبر2023بروزجمعرات شام 4 بجے دو بسوں پرمشتمل قافلہ کسووال ڈوگر الیکٹرک ایکسپرٹ جی ٹی روڈ کسووال سے گھمکول شریف کوہاٹ کےلئے روانہ ہوگا،عرس کے آخری روز سجادہ نشین دربارعالیہ پیربادشاہ صاحب عالم اسلام کےلئے خصوصی اجتماعی دعافرمائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکستان کو درپیش مشکلات سے نجات دلانے کیلئے میاں محمد نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان میں تشریف لا رہے ہیں

چیچہ وطنی (بیورو چیف)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر صوبائی رہنما ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری محمد حنیف جٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش مشکلات سے نجات دلانے اور مہنگائی کے عذاب سے نجات دلانے کیلئے میاں محمد نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان میں تشریف لا رہے ہیں ، ان کے استقبال کیلئے تحصیل چیچہ وطنی سے ہزاروں کارکنان سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری محمد طفیل جٹ اور میری قیادت میں لاہور پہنچیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر جنرل سیکرٹری حاجی صفدر منیر بھٹی، سابق صدر پریس کلب حاجی غلام مرتضیٰ،چوہدری نواز گجر،رانا محمد شاہد، تنزیل درانی کے علاوہ لیگی کارکنان بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی غربت بے روز گاری اور مہنگائی کا ذمہ دار عمران خان ہے ، عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا تھا ، معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے ملک میں مخلص، ایماندار ، دیانتدار ، نڈر اور بہادر قیادت کی ضرورت ہے ، جس کیلئے میاں محمد نواز شریف کا چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بننا نہایت ضروری ہے ، نواز شریف ہی واحد امید کی کرن ہیں جو ملک کو بحرانوں سے نجات دلا سکتے ہیں ،2017 میں پاکستان میں مہنگائی ، غربت، بے روز گاری میں واضح کمی ہو چکی تھی، لوگ خوشحالی، امن و امان اور پرسکون زندگی بسر کر رہے تھے جو کہ ملک کی دشمن قوتوں کو ہضم نہ ہوئی تو انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کوپانامہ کا ڈرامہ رچا کر اقامہ پر نا اہل کر کے ملک و قوم پر تحریک انصاف کی قیادت کو مسلط کر کے ملک کو تباہی سے دو چار کیا،

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چیچہ وطنی (بیورو چیف)بانی ہینڈز فار ہیومینٹی اسفند علی چوہدری نے کہا ہے کہ ہینڈز فار ہیومینٹی کی جانب سے آشوب چشم کی ادویات کی ادویات کی فراہمی کے سلسلے کا آغاز ایسے وقت میں کیا گیا تھا جب یہ ادویات کسی فارمیسی سے نہیں مل رہی تھیں،لیکن ہینڈ ز فارہیومنٹی نے اہلیان شہر کو یہ ادویات مفت فراہم کیں ،آئنٹمنٹ 41 اور 418 آئی ڈراپس تقسیم کی گئیں،ہمارا مقصد غریب اور مستحقین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات بڑھ چڑھ کر اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالیں آپ کی دی ہوئی امداد ہمارے پاس امانت ہے اور پوری ایمانداری سے مستحقین کو پہنچائی جا رہی ہے۔

……………………….

سیالکوٹ : رشوت خورپابند سلاس

رشوت خوروں کے خلاف سرکل افیسر ملک ندیم منور کا کریک ڈاؤن

سیالکوٹ (بیورو رپورٹ)رشوت خوروں کے خلاف سرکل افیسر ملک ندیم منور کا کریک ڈاؤن بہت سے رشوت خوروں کو پکڑ کر پابند سلاسل کر دیا گزشتہ روزانٹی کرپشن ٹیم کی کاروائی۔یونین کونسل کا سیکرٹری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔سرکل آفیسر انٹی کرپشن ملک ندیم منور نے سول جج کے ہمراہ جھٹیکے یونین کونسل میں گجرات کے رہائشی اسد آغا کی درخواست پر چھاپہ مارا اور جمیل نامی سیکرٹری کو  شہری سے 30 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ملزم کی جیب سے نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کئے گئے ہیں جس پر رشوت وصول کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے قبل ازیں گزشتہ ماہ انٹی کرپشن نے دو پٹواریوں کو بھی رشوت لینے پر گرفتار کیا تھا متعدد رشوت خوروں کو پکڑ کر جیل بجوانے پر سیاسی سماجی مذہبی اور سول سوسائٹی نے سرکل افیسر ملک ندیم کو سراتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے

……………..

ننکانہ صاحب:پنجاب جاگ گیا

اساتذہ تنظیموں اور اگیکا پنجاب کی جدوجہد کو سلام ۔رائے نجیب اللّه

ننکانہ صاحب :(ملک جعفر) اساتذہ تنظیموں ‘ ہائی سکولز ھیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن ننکانہ صاحب  سکولز سینئر سٹاف ایسوسی ایشن پنجاب ننکانہ صاحب  کے عہدیداروں رائے نجیب اللّه ‘ محمد عاشق انجم ‘ راؤ کرم الہی عاطف ‘ ملک محمد صدیق ‘ افتخار احمد ‘ ناصر قریشی ‘ محمد عرفان ‘ رانا شاہد اور محمد افضل نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ھمراہ پنجاب کی نگران حکومت کی ملازم کش پالیسیوں کے خلاف پنجاب سول سیکرٹریٹ لاھور میں احتجاجی ریلی اور دھرنا میں بھرپور شرکت کی اور پنجاب کی اساتذہ تنظیموں اور اگیکا پنجاب کے راہنماؤں سے تفصیلی ملاقات کی ۔اس دوران رائے نجیب اللّه نے کہا کہ پنجاب جاگ گیا ہے سرکاری ملازمین اپنے حقوق کی بحالی تک جدوجہد جاری رکھیں گے راؤ کرم الہی عاطف نے کہا کہ پنجاب کی نگران حکومت نے لیو انکیشمنٹ ‘ پنشن گریجویٹی اور دیگر مالی قوانین میں تبدیل کرکے پنجاب کے سرکاری ملازمین کے مالی حقوق پر جو ڈاکہ ڈالا ہے نگران حکومت تمام نوٹیفکیشن واپس لے ۔محمد عاشق انجم  نے کہا کہ سرکاری سکول نجی شعبه کے حوالے کرنا ناقابل قبول ہے پنجاب کے سکولوں میں ڈیڑھ لاکھ کے قریب اساتذہ کی  اسامیاں خالی ھیں جبکہ پچاس فیصد سے زائد  ہائی سکولز سربراہ ادارہ کے بغیر کام کر رهے ھیں انھوں نے مزید کہا که حکومت فوری طور پر نئی بھرتیاں کرے اور اساتذہ کی محکمانہ ترقیوں کا عمل تیز کرکے اساتذہ میں پائی جانے والی تشویش کو ختم کرے ۔اساتذہ راہنماؤں نے پنجاب کے  تمام سرکاری ملازمین پر زور دیا کہ اپنے حقوق کے تحفظ اور مطالبات کی منظوری کے لئے گھروں سے نکلیں اور تمام تنظیمیں متحد جدوجہد سے پنجاب کی نگران سرکار کو گھٹنے  ٹیکنے پر مجبور کر دیں

………………….

چیف آفیسر صوفیہ عاشق کا کامونکے علاقہ پر خصوصی توجہ مرکوز

فلاح انسانیت کے فعال کردار اور کرشماتی کردار پر صوفیہ عاشق کے چار سو چرچے ہی چرچے ہیں

کامونکے(عبدالجبارانصاری) چیف آفیسر کامونکے صوفیہ عاشق کا ماتحت عملہ ہمراہ شہریوں کو معیاری سہولیات فراہم کرنے تجارتی مراکز کو کشادہ اور خوبصورت صاف ستھرارکھنے کیلئے خلاف قانون ناجائز منافع خوروں کے خلاف بڑا آپریشن کر کے قانون شکنوں کو چیف آفیسر کامونکے میڈم صوفیہ عاشق نے تنویر کریانہ سٹور نزد عدنان ٹاؤن اور ادریس کریانہ سٹور شریف پورہ میں چینی کو اضافی قیمت پر فروخت کرنے والے دوکان داروں کو بھری جرمانے کیے گئے جس میں تنویر کو5000 ہزار اور ادریس کو 10000 ہزار جرمانہ کیا گیا ہے مکینوں کو در پیش مشکلات کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کے تاریخ ساز اقدامات ماتحت عملہ کو ہمہ وقت متحرک رکھ کر نا قابل فراموش بے مثال اقدامات چشم خلق روزانہ دیکھتی ہے انسانی خدمت مفاد عامہ شہر کی ترقی خوشحالی مکینوں کو صاف شفاف آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنےکیلئے کوشاں رہنے کا حیران کن متاثر کن جذبہ اور تڑپ قابل دید مورال بلند سے بلند چیف آفیسر صوفیہ عاشق کا شہر کو بنانے سنوار نے عوامی فلاح بہبودتعمیر وترقی کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہنے کا جوش و جذ بہ عروج پر شبانہ روز محنت سے مکینوں کا معیار زندگی بلند کرنے اور گندگی غلاظت کچہرے کے ڈھیروں کے تدارک کے بے مثال عملی اقدامات کی پہچان بنے والے آفیسرز نے شاندار پیشہ وارانہ مہارت حکمت و دانش مندی سے علاقہ بھر کو جنت نظیر بنانے کیلئے خصوصی توجہ مرکوز رکھنے کی اس سے پیشتر نظیر نہ ملتی ہے فلاح انسانیت کے فعال کردار اور کرشماتی کردار پر صوفیہ عاشق کے چار سو چرچے ہی چرچے مکینوں کا درد دل رکھنے کی اعلیٰ کارکردگی پر مکینوں کی طرف سے بے حد سراہا جا رہا ہے مکین بے حد مسرور اور نازاں ہیں۔۔۔

………………….

تھانہ رتہ امرال کے مشہور قتل کیس میں ماتحت عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار

تھانہ رتہ امرال کے مشہور قتل کیس میں نامزد ملزم کو بری کرنے کا حکم

راولپنڈی (… )ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس وقاص رؤف مرزا پر مشتمل ڈویژن بنچ نے تھانہ رتہ امرال کے مشہور قتل کیس میں ماتحت عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے نامزد ملزم کو بری کرنے کا حکم دیا ہے تھانہ رتہ امرال پولیس نے25 جنوری 2021کو محمد مبشر کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 302،324اور34کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ طارق محمود اور اس کے بیٹے ثمر علی خان نے معمولی تلخ کلامی کا بدلہ لینے کے لئے اس کے بھائی محمد اخترکو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا جو بعد ازاں دم توڑ گیا تھاجس پر راولپنڈی کی سیشن عدالت نے گزشتہ سال24فروری کوٹرائل مکمل ہونے پرطارق محمود کو موت کی سزا سنائی تھی جبکہ مقتول کے قانونی ورثا کو 5لاکھ روپے بطور ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا تھاعدالت نے طارق کے بیٹے ثمر علی کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے مقدمہ سے بری کر دیا تھا سزا پانے والے ملزم نے مسعود شاہ ایڈووکیٹ کے ذریعے ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائرکی تھی گزشتہ روز حتمی دلائل مکمل ہونے پر ڈویژن بنچ نے سیشن کورٹ کافیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے سزا یافتہ ملزم کو بری کرنے کا حکم دیا ہے

………………….

افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی میں ریکارڈ اضافہ

افغان خاندانوں کی انخلاء کا سلسلہ آج چھٹے روزبھی جاری

حیبر(پ ر)افغان خاندانوں کی انخلاء کا سلسلہ آج چھٹے روزبھی جاری۔۔گذشتہ روز سب سےزیادہ 160 خاندان وطن واپسی کے لئے طورخم سرحدی گزرگاہ  پہنچ گئے۔۔ 160 افغان خاندان 1484 افرادپر مشتمل تھیں۔۔قانونی  کاروائی کے بعد افغان خاندانوں کو افغانستان جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔ گزشتہ پانچ روز میں 3524 افراد پر مشتمل 391 خاندان وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔ ماہ ستمبر میں مجموعی طورپر 2812 افراد پر مشتمل 451 خاندان طورخم کے راستے افغانستان جاچکے ہیں۔ 30 اکتوبر تک افغان  خاندانوں کی واپسی میں مزید تیزی آئے گی۔

…………………….

رتہ امرال پولیس کی کاروائی

09سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی(پ ر)رتہ امرال پولیس کی کاروائی۔09سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار۔ ملزم عزیز منظور نے  بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔متاثرہ بچی کے والد کی درخواست پرفوری مقدمہ درج کر کے ملزم عزیز منظور کر گرفتار کر لیا۔متاثر ہ بچی کا میڈیکل پراسس کروایا جا رہا ہے۔ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔خواتین اور بچوں پر تشدد، زیادتی اور ہراسمنٹ نا قابل برداشت ہے۔

………………….

اندھے قتل کی واردات کا معمہ حل، ملزم گرفتار

ملزم بلال نے ذاتی  رنجش پرگزشتہ سال فائرنگ کر کے ندیم کو قتل کر دیا تھا

راولپنڈی(پ ر)روات پولیس کی موثر تفتیش۔اندھے قتل کی واردات کا معمہ حل، ملزم گرفتار۔ملزم بلال نے ذاتی  رنجش پرگزشتہ سال فائرنگ کر کے ندیم کو قتل کر دیا تھا۔روات پولیس نے مقتول کی اہلیہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔روات پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزم بلال کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرارو اقعی سزاد لوائی جائے گی۔ملزم کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔

………………….

مرکزی تحصیل پریس کلب چونیاں کی خبروں پر ایکشن

بند سیورج کھول دیا گیا اہل علاقہ نے چیف آفیسر اور سب انجینئیر کے اس کام کو سراہا

چونیاں (تحصیل رپورٹر) مرکزی تحصیل پریس کلب چونیاں کی خبروں پر ایکشن بند سیورج کھول دیا گیا اہل علاقہ نے چیف آفیسر اور سب انجینئیر کے اس کام کو سراہا تفصیلات کے مطابق چھانگا مانگا دستگیر کالونی میں ناقص سیورج نظام اور بند گٹروں کے باعث سیورج کے گندے پانی نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا مرکزی تحصیل پریس کلب چونیاں کے صحافیوں نے اس معاملے کو خبروں کے ذریعے ہائی لائٹ کیا جس پر ایکشن لیتے ہوئے ضلع کونسل قصور کے چیف آفیسر کاشف محمود اور سب انجینئیر محمد شہباز نے ایکشن لیتے ہوئے فوری طور پر دستگیر کالونی چھانگا مانگا میں ہیوی مشینری کے ذریعے سیورج اور بند گٹروں کی صفائی کا کام شروع کرواکر سیورج کی بندش کو مکمل طور پر کھلوا دیا سیورج کی بحالی پر اہل علاقہ نے سکھ سانس لیا ، عوامی سماجی حلقوں نے چیف آفیسر کاشف محمود اور سب انجینئیر محمد شہباز کے اس کام کو خوب سراہا ۔

…………………………..

سداد سموگ کے لیے تمام محکمے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کریں

شہریوں کو سموگ کے ممکنہ مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے چونیاں تحصیل بھر الہ آباد کنگن پورودیگر دیہات میں انسدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں

چونیاں ( تحصیل رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر عامر بٹ نے  کہا ہے کہ انسداد سموگ کے لیے تمام محکمے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کریں، شہریوں کو سموگ کے ممکنہ مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے چونیاں تحصیل بھر الہ آباد کنگن پور و دیگر دیہات میں انسدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے شمسی پریس کلب الہ آباد کے بانی بابا سیف اللہ عزیز و ممبران سے کیا  ضلعی انسداد  انہوں نے مزید کہا کہ سموگ کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے متعلقہ محکمہ کو ھدایات دیں کہ بھٹوں کی باقاعدگی سے چیکنگ کی جائے  ماحول کو آلودہ کرنے والے عناصر کے خلاف ٹھوس کارروائی عمل میں لائیں، انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران سے کہا کہ وہ سموگ سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر بارے کاشت کاروں کو تنبیہ کریں تاکہ وہ سموگ کے اثرات کم کرنے کیلئے فصلوں کی باقیات، مڈھوں /پرالی کو آگ ہرگز نہ لگائیں اور پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ٹھوس کارروائیاں کی جائیں، اسسٹنٹ کمشنر چونیاں نے سی ای او میونسپل کمیٹی الہ آباد محمد حفیظ اور  متعلقہ محکموں کو تاکید کی کہ وہ کوڑا کرکٹ،پلاسٹک اور فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے اور ماحول کو آلودہ کرنے والوں کے خلاف بھرپور ایکشن لیں

……………………

انٹرنیشنل جرنلسٹس کونسل آف پاکستان ضلع حافظ آباد کی ریلی

انٹرنیشنل جرنلسٹس کونسل آف پاکستان ضلع حافظ آباد کی فلسطینی مجاہدین و عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے خلاف ریلی

پنڈی بھٹیاں (بیورو چیف ڈاکٹر عابد الہی ہنجرا ) تفصیلات کے مطابق

پنڈی بھٹیاں ضلع حافظ آباد  انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل آف پاکستان حافظ آباد کے ضلعی صدر رانا تنویر کی سربراہی میں فلسطین کے مجاہدین اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ونیکے چوک حافظ آباد سے فوارہ چوک تک ریلی نکالی گئی جس میں انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل آف پاکستان ضلع حافظ آباد سرپرست اعلیٰ امیرالحسن بھٹی، چئیرمین کور کمیٹی چوہدری محمد عارف، ضلعی نائب صدر التجاء حسین لنگاہ، ضلعی چیئرمین ملک وقاص اعوان، ضلعی وائس چیئرمین رانا محمد سلیم، ضلعی جنرل سیکرٹری رائے شکیل احمد، ضلعی فنانس سیکرٹری محمد ایوب، ضلعی جوائنٹ سیکرٹری رافع شاہ و دیگر مکمل باڈی، تحصیل حافظ آباد چیئرمین میاں عدنان نبی سراء، وائس چیئرمین ثاقب جمال، نائب صدر رائے عظمت علی و دیگر مکمل باڈی، ونیکے تارڑ چئیرمین محمد رضا زوار، نائب صدر محمد خان و ممبران زبیر ابراھیم، پومی بٹ، وحید احمد و دیگر مکمل باڈی، سکھیکی منڈی مکمل باڈی،کسوکی مکمل باڈی، کالیکی منڈی مکمل باڈی کے علاوہ ضلع حافظ آباد کی صحافی برادری و تاجر برادری اور زندہ دلان حافظ آباد کے شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ریلی کے شرکاء نے بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے تحریر تھے، غزہ نے پکارا ہے فلسطین ہمارا ہے، مسجد اقصیٰ کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے، قدس کے بیٹے زندہ ہیں، ریلی کے شرکاء نے فلسطینی مجاہدین کے حق میں اور اسرائیل و حمائیتی ممالک کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی، ریلی میں چئیرمین کور کمیٹی عارف و ضلعی صدر رانا تنویر و دیگر ساتھیوں نے تقاریر کیں جس میں انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ہم کسی بھی حالت میں اپنے مسلمان بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے فلسطینی عوام اور مجاہدین خود کو تنہا نہ سمجھیں دنیا کا ہر مسلمان ان کے ساتھ کھڑا ہے، ریلی ونیکے چوک سے ہوتی ہوئی فوارہ چوک پر زبردست منظم طریقے سے اختتام پذیر ہوئی آخر میں ملکی سلامتی و بقاء اور فلسطینی مجاہدین و عوام کے لیے دعائیں کی گئیں۔

……………….

ڈپٹی کمشنر کا ای خدمت مرکز کا دورہ

افسران و ملازمین کی حاضری چیک کی

بہاولپور:(بیورو رپورٹ            )ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے دفتری اوقات کار کا آغاز ہوتے ہی صبح 9 بجے اچانک ای خدمت مرکز کا دورہ کیا۔انہوں نے افسران و ملازمین کی حاضری چیک کی۔ڈپٹی کمشنر نے ای خدمت مرکز میں آئے ہوئے افراد سے ملاقات کی اور ان سے فراہم کردہ سہولیات بارے دریافت کیا۔وہ خدمت مرکز کے مختلف کاؤنٹرز پر گئے اور لوگوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے صفائی ستھرائی کے نظام کو بھی چیک کیا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے سر صادق محمد خان عباسی ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔انہوں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی۔وہ بچہ وارڈ،آرتھوپیڈک وارڈ، سرجیکل وارڈز اور ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی وارڈ میں گئے اور زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور فراہم کردہ علاج معالجہ کی سہولیات بارے استفسار کیا۔ڈپٹی کمشنر نے وارڈز میں بیڈ شیٹس کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی کا جائزہ لیا اور صفائی ستھرائی کے کاموں کا معائنہ کیا۔انہوں نے کہا کہ صفائی کے کاموں میں مزید بہتری لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف مریضوں کو علاج معالجہ اور ادویات کی فراہمی میں اپنی ذمہ داریاں جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہو کر ادا کریں۔ڈپٹی کمشنر ہسپتال میں مریضوں کی رجسٹریشن اور ادویات کی فراہمی کے لئے قائم کاؤنٹرز پر گئے اور فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عبدالغفور چوہان ہمراہ تھے۔

………………

ڈی پی او سید محمد عباس کا اوچشریف کا وزٹ

وزٹ کے موقع پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد جمع، پرتپاک استقبال کیا

بہاولپور:(بیورو رپورٹ            ) ڈی پی او سید محمد عباس کا اوچشریف کے وزٹ کے موقع پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد جمع، پرتپاک استقبال کیا۔ بہاولپور پولیس زندہ باد کے فلک شگاف نعرے،پھولوں کے ہار پہنائے اور گل پاشی کی۔ ڈی پی او سید محمد عباس، ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ فرخ جاوید اور ایس ایچ او تھانہ اوچشریف محمد مسلم ضیا پانچ بہنوں کے اکلوتے بھائی کے گھر پہنچ گئے۔ جس کو دوران واردات ڈاکوئوں نے بے رحمی سے قتل کر دیا تھا۔واضح رہے کہ اسی واردات کے اوچشریف پولیس کے پاس دو ملزمان ڈکیتی معہ قتل کے مقدمات میں جسمانی ریمانڈ پر موجود تھے جن سے آلہ قتل کی ریکوری کی جانی تھی۔پولیس ٹیم ملزمان کو لیکر اسلحہ برآمدگی کے لیے گئی اور ( آلہ قتل) 2 پسٹل برآمد کرنے کے بعد واپس آرہی تھی کہ اسی دوران پولیس پر 7/8نقاب پوش گرفتار ملزمان کے ساتھیوں نے جان لیوا اندھا دھند فائرنگ کر دی۔پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت رکاوٹوں کا سہارا لیتے ہوئے دو چار جوابی فائر کیے۔فائرنگ رکنے کے بعد دیکھا تو گرفتار 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوچکے تھے۔ حملہ آور نامعلوم ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے اور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دو ڈکیتی شدہ 125موٹر سائیکل بھی موقع پر پھینک فرار ہوگئے ۔پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیر لیا ۔نامعلوم الاسم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کے تلاش شروع کردی۔ہلاک ہونے والے گرفتار ملزمان میں ذوالفقار پر 28جبکہ محمد حنیف پر 38قتل، ڈکیتی و راہزنی جیسی سنگین وارداتوں کے بہاولپور سمیت دیگر اضلاع میں بھی مقدمات درج تھے اور متعدد میں چالان ہو چکے تھے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے اس موقع پر اہل علاقہ اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور پولیس آپکے غم میں برابر کی شریک ہے۔ 8خواتین کا اکلوتا سہارا جس میں مرحوم کی پانچ بہنیں بھی شامل ہیں کے قتل کے بعد تب تک سکون محسوس نہیں کیا جب تک ملزمان پکڑے نہیں گئے۔ ملزمان اپنی موت آپ مر گئے۔ بہاولپور پولیس کی طرف سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔ جرائم پیشہ افراد کیلئے واضح پیغام ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بہاولپور کے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

……………..

تقسیمِ رزق –

میرے ایک عزیز نے کچھ روز قبل مجھ سے سوال کیا، پروفیسرصاحب آپ کے کتنے بچے ہیں؟میں نے کہا ’’تین‘‘انہوں نے پھرپوچھا ’’انکی عمریں کیا ہیں؟میں نے جواب دیا ’’نوسال، سات سال اور تین سال‘‘۔یہ سن کر انہوں نے کہا ’’ پھر تو یقینا آپ یونیورسٹی سے واپسی پر ان کے لیے کچھ نہ کچھ لے کرجاتے ہوں گے؟‘‘میرے اثبات میں جواب دینے پر انہوں نے پھر استفسار کیا ’’آپ ان چیزوں کو ان میں کیسے تقسیم کرتے ہیں؟

میں نے کہا ’’میرا ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں اور چونکہ بیٹا بڑا ہے اس لیے میں اپنی لائی ہوئی تمام چیزیں اس کے حوالے کر دیتا ہوں اوراس سے کہتا ہوں کہ انہیں آپس میں بانٹ لو‘‘یہ سن کر انہوں نے فرمایا ’’پروفیسر صاحب، اگر آپ کو کسی دن یہ پتا چلے کہ آپکا صاحبزادہ آپکی لائی ہوئی چیزیں آپکی ہدایت کے مطابق تقسیم نہیں کرتا یا انہیں بانٹنے میں انصاف سے کام نہیں لیتا تو آپ کیا کریں گے؟ میں نے ہنستے ہوئے کہا’’ اگر کبھی ایسا ہوا تو ا سکا حل تو بہت آسان ہے، میں اگلی باراس کو صرف اسی کا حصہ دوں گا اور بیٹیوں کا حصہ انہیں خود الگ سے دے دیا کروں گا‘‘۔ یہ سن کر ان کے چہرے پر ایک معنی خیز مسکراہٹ ابھری اور انہوں نے ایک ٹھنڈی سانس بھرتے ہوے کہا’’پروفیسر صاحب آپکی اس بات میں وہی فلسفہ کارفرما ہے جسکی بنیاد پر اللہ پاک نے اپنی عنایات تقسیم کرنے کا فارمولا طے کر رکھا ہے.اللہ پاک آپ کوجو رزق اور نعمتیں عطا فرماتا ہے وہ صرف اور صرف آپ کے لئے نہیں ہوتیں‘ ان میں بہت سے لوگوں کا حصہ ہوتا ہے اور جب تک آپ وہ حصہ ان حقداروں تک پوری ایمانداری اور انصاف سے پہنچاتے رہتے ہیں ‘آپ کو وہ حصہ اسی تناسب سے ملتا رہتا ہے اور آپ بھی دنیا کی نظرمیں مالدار‘ سیٹھ‘ جاگیردار اورسرمایہ دار بنے رہتے ہیں۔ لیکن جب اس تقسیم میں کوتاہی یا بداعتدالی ہوتی ہے تو اللہ پاک آپ کو صرف آپکے حصے تک محدود کر دیتا ہے اور اس ریل پیل سے محروم کر دیتا ہے۔

پھر وہ رب کریم وہ رزق یا تو ان لوگوں تک براہ راست پہنچانا شروع کر دیتا ہے یا اس رزق کی تقسیم کیلئے کوئی نیا ’’ڈسٹری بیوٹر‘‘مقرر کر دیتا ہے اور دنیایہ سمجھتی ہے کہ یہ سیٹھ دیوالیہ ہو گیا ہے۔اسی دوران یہ باتیں بھی سننے میں آتی ہیں کہ فلاں کے بیٹے پر اللہ کا بہت کرم ہے‘ دن دگنی رات چوگنی ترقی کر رہا ہے‘ دنوں میں کروڑ پتی ہو گیا ہے۔ یہ وہی شخص ہوتا ہے جسے رب کریم نے آپ کو ہٹا کر آپکی جگہ نیا ’’ڈسٹری بیوٹر‘‘ مقرر کر دیا ہوتا ہے‘‘۔دیکھا جائے تو اللہ کی تقسیم کا یہ معاملہ صرف رزق تک ہی محدود نہیں ہے۔ اس میں عزت ‘ سکون‘ امن اور آسانیاں بھی شامل ہیں۔ہم اپنے غریب ہمسائے کے مجرم ہیں‘ اس غریب بچی کے مجرم ہیں جس کی شادی کا کل خرچ ہمارے بچے کی سالانہ پاکٹ منی کے برابر ہے۔ان طعنوں میں برابر کے شریک جرم ہیں جووہ تمام عمر کم جہیز لانے پر سہتی ہے۔ہم اس بیمار بچے کے مجرم ہیں جس کے علاج کا خرچ ہمارے گھر میں کھڑی بہت سی گاڑیوں میں سے کسی ایک کی قیمت میں ہو سکتا ہے۔ہم اس عرضی خواں کے مجرم ہیں جو قرض لیکر دور دراز کے گاؤں سے ہمارے دفتر اس غلط وقت پہنچتا ہے جب ہم اپنے کسی عزیز یا دوست سے گپ شپ میں مصروف ہوتے ہیں اور وہ اگلے دن کیلئے ٹال دیا جاتا ہے۔ہم اس گھریلو ملازمہ کے مجرم ہیں جس کا بیٹا ہمارے گھر کھڑی ٹوٹی سائیکل‘ پرانے کپڑوں اور جوتوں کو حسرت کی نگاہ سے دیکھتا ہے جنہیں ہم استعمال کرتے ہیں اور نہ ہی کسی کو دینے کی ہمت رکھتے ہیں۔اس اجتماعی بے چینی‘ بے سکونی‘بے برکتی اور ہیجان سے نکلنے کا بس ایک ہی راستہ ہے۔ ہمیں اپنے روزمرہ کے رویوں کو بدلنا ہوگا‘ ہمیں یہ سمجھنا پڑے گاکہ مخلوق کی عزت دراصل اسکے خالق کی عزت اور مخلوق سے پیار دراصل اس کے خالق سے پیار ہے۔جب ہم پیار کی جگہ نفرت‘ عزت کی جگہ حقارت اور بخشش کی بجائے محرومیوں کا بیوپار کریں گے تو پھر ہمیں یقین کر لینا چاہیئے کہ وہ خالق دو جہاں جلد یا بدیر ہمیں ہٹا کر کوئی نیا ’’ڈسٹری بیوٹر‘‘ مقرر کر دے گا. ہم سب اس دنیا میں آزمائے جا رہے ہیں… کسی کو زیادہ دے کر آزمایا جا رہا ہے اور کسی کو کمی سے.

…………………..

ڈی ایس ایس پی پلان اینڈ پٹرولنگ کا اقلیوں کے وفد سے ملاقات

ملاقات میں وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں اقلیتوں کی عبادت گاہوں اور گرجا گھروں کی فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانا زیر عور

اسلام آباد(کرائم رپورٹر) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں اقلیتوں کی عبادت گاہوں اور گرجا گھروں کی فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے ڈی ایس ایس پی پلان اینڈ پٹرولنگ نے اقلیوں کے وفد سے ملاقات کی،ملاقات میں تھانہ کھنہ کے ایر یا کے اقلیتی وفد کے نمائندگان شریک تھے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں اقلیتوں اورانکی عبادتگاہوں کی فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے ڈی ایس پی پلان اینڈ پٹرولنگ نے تھانہ کھنہ کے ایریا کے اقلیتی وفد سے ملاقات کی، ملاقات میں وفد نے ڈی ایس ایس پی پلان اینڈ پٹر ولنگ کے ساتھ اقلیتوں کے تحفظ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا اور تجاویز پیش کیں،جبکہ تھانہ کھنہ میں اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات زیرغور لائے گئے،آخر میں ڈی ایس پی پلان اینڈ پٹرولنگ کے وفد کو ان کی عبادت گاہوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کی یقینی دہانی کروائی،جس پر اقلیتی وفد نے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کا شکریہ ادا کیا اور پولیس کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

…………..

سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکڑک ورکرز یونین (سی بی اے ) سکھر ریجن کے زیر اہتمام ملازمین کی کثیر تعداد نے مطالبات کے حق میں سرکل آفیس تا پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دیکر نعریبازی کی ، ریلی و دھرنے کی قیادت آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکڑک ورکرز یونین رہنما ریجنل سیکریٹری شجاعت علی گھمرو کررہے تھے جبکہ دیگر رہنماﺅں میں سید زاہد حسین شاہ ، خلیل احمد ڈومکی ، نذر محمد میمن ، ڈاڈا دیدار حسین ، اشفاق احمد مہر ، ہدایات اللہ کورائی ، عبدالخالق ساوند، جاوید احمد عباسی ، عابد علی کھوسہ ، کامران میرانی ، ندیم کورائی ، عقیل احمد دایو ، غلام مصطفی اعوان و دیگر کررہے تھے ، اس موقع پر مذکورہ رہنماﺅں نے اپنے خطابات میں کہا کہ سیپکو کے (لو پیڈ ) ملازمین کو دور دراز علاقوں سے تبادلہ کیا جا رہا ہے جو کہ اس مہنگائی کے دور میں بہت بڑا ظلم ہے ، یہ ملازمین دن رات ریکوری کررہے ہیں ، اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں اس کے باوجود بھی کم آمدنی والے مزدوروںکیساتھ ظلم کیا جارہا ہے جو سراسر ظلم و زیادتی ہے انتہائی افسوس کا مقام ہے ملک کو دن رات روشن کرنے والے قومی ادارے واپڈا کو نجکاری کرنے کی سازش کی جا رہی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے ، ہمارے محکمے میں اسٹاف بہت کم ہے اس لئے متعلقہ ادارے کے افسران کو چاہئے کہ فی الفور بھرتیاں شروع کریں ، کچے ملازمین کو ریگولر کریں ، ہر آفیسر طبقہ اپنی نوکری بچانے کیلئے چھوٹے ملازمین کی قربانی و زیادتی کررہا ہے جس کی وجہ سے ملازمین میں شدید مایوسی پائی جا رہی ہے ، مقررین نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ سیپکو ملازمین کیساتھ کسی صورت ناجائزیاں نہیں ہونے دینگے اور اگر محکمے کو نجکاری کی جانب لے جانے کی کوشش کی گئی تو اپنی جانوں کا نذرانہ دینے سے بھی گریز نہیں کیا جائیگا اور احتجاج کا دائرہ وسیع کردینگے ۔اختتام دھرنا مذکورہ رہنماﺅں اور ملازمین نے سکھر یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے شہید صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف دیئے جانے والے احتجاجی سلسلے میں شرکت کی اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے صحافی برادری سے اظہار یکجہتی کیا ۔

سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع کونسل سکھر کے چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ اور چیف آفیسر سید اکبر علی شاہ معصومی کی ہدایات پر ضلع سکھر میں مچھروں اور ملیریا کی وبا سے عوام کو بچانے کے لیے ضلع کونسل کی جانب سے اہم اقدام۔روھڑی، صالح پٹ‘ پنوعاقل‘ نیو تعلقہ سکھر میں ضلع کونسل سکھر کے افسران حاکم علی برڑو کی جانب سے سپرے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ سید علی گوہر شاہ اور منور داروغہ کی نگرانی میں 11 اکتوبر سے فیلڈ ورکرز اور دیگر عملے کو سپرے کا سامان اور سپرے کٹس دے دی گئی ہیں،پہلے دن روہڑی تعلقہ کے مختلف یو سیز، روشن آباد اور دیگر یو سیز سے سپرے کی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ضلع کونسل کے چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ کی اس مہم کو عوام نے سراہا ہے کیونکہ اس وقت سکھر ضلع بھر میں مچھروں اور دیگر زہریلے جانوروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث ملیریا مرض میں اضافہ ہوا ہے مذکورہ وبائی مرض کو روکنے کے لیے محکمہ صحت نے بھی اقدامات اٹہا? ہیں جبکہ ضلع کونسل نے اس مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے گھر گھر گلی گلی سپرے کا کام شروع کردیا ہے۔

سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر شہید صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف ملک بھر کی طرح سکھر پریس کلب کے سامنے صحافیوں، سول سوسائٹی تاجروں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور قاتلوںکی گرفتاری کیلئے شدید نعریبازی کی گئی ، مظاہرے کی قیادت قیادت ایس یو کے صدر امداد بوزدارکررہے تھے جبکہ دیگر رہنماﺅں میں ایس یو جے سیکرٹری سید احقر رضوی،سکھر پریس کلب کے لالہ شہباز پٹھان ، شہزاد تابانی ، کورٹ رپورٹر ایسوسی ایشن کے سلیم سہتو ، سیفما سکھر چیپٹر ، سکھر فوٹو جرنلسٹ کے عہدے داروں ، ممبران ، صحافیوں ، کیمرا مینوں سمیت سکھر کی سیاسی ، سماجی ، مذہبی شخصیات شامل تھیں ، جبکہ رکن ایف ای سی (پی ایف یو جے ) جاوید جتوئی نے خصوصی طور پر شرکت کی ،شرکاءنے ہاتھوں میں مذمتی پلے کارڈ اور بینرز اٹھے رکھے تھے ۔ اس موقع پر رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ کئی روز گزر گئے قاتل گرفتار نا ہوئے یہ کوئی معمولی بات نہیں کہ حکومت سندھ اور پولیس کے اعلیٰ حکام کی یقین دہانیوں کے باوجود ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا، یہ سراسر ناانصافی اور ظلم ہے کہ سکھر پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کے باوجود نامزد قاتل آج بھی آزاد گھوم رہے ہیں اور لواحقین کو دھمکیاں دے رہے ہیںجوکسی صورت برداشت نہیں کرینگے اور اگر قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک نا پہنچایا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائیگا ۔

سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ سکھر کے زیر اہتمام کارکنان کی کثیر تعداد نے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا اور اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے خلاف شدید نعریباز ی کی ، اس موقع پر مذکورہ رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت سے تمام دنیا واقف ہے اور اسکے حمایتی امریکہ کی چالاکیاں سب پر واضع ہو چکی ہے ، فلسطینی مسلمانوں سے ہمارا اظہار یکجہتی جاری رہے گا ، تمام مسلم ممالک کو چاہئے وہ فلسطین کے اس برے وقت میں ان کا ساتھ دیں ، مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اور اس کی حفاظت ہم سب پر لازم ہے ، انہوں نے اقوام متحدہ سمیت دیگر مسلم ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ اب بھی وقت ہے وہ فلسطین میں ہونی والی جارحیت کے خلاف آواز بلند کریں اور اپنے فلسطین مسلمان بھائیوں کی مدد کیلئے آگے بڑھیں ۔

سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن نے کہا ہے کہ تمباکو بازار کے ممبران نے بلامقابلہ عہدیداران کو منتخب کرکے اتحاد و یکجہتی کی عمدہ مثال قائم کی ہے،تاجر برادری اپنی صفوں میں اتحاد و یکجہتی کو برقرار رکھیں تاکہ مشترکہ جدوجہد کے ذریعے تاجر برادری کو درپیش مسائل بہتر انداز سے حل کرائے جاسکیں، امید ہے کہ نومنتخب عہدیداران چھوٹے تاجروں کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے اس سلسلے میں سکھر اسمال ٹریڈرز کا ماضی کی طرح آئندہ بھی ہر سطح پر تعاون جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران تمباکو بازار کے بلامقابلہ منتخب صدر حاجی رئیس قریشی، سینئر نائب صدرمحمد قاسم شیخ، نائب صدر زبیر علی عباسی، جنرل سیکریٹری محمد اقبال کھوکھر، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری اقبال راجپوت، جوائنٹ سیکریٹری مشتاق احمد، خزانچی لال بخش، رابطہ سیکریٹری جاوید عباسی، چیئرمین ورکنگ کمیٹی محمد عمران قریشی،و دیگر کو مبارکباد دینے کے موقع پر تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر حاجی عبدالستار راجپوت، مختیار شامی، عبدالباری انصاری، محمد شعیب میمن و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔حاجی محمد جاوید میمن و دیگر نے تمباکو بازار کے نومنتخب عہدیداران کو پھولوں کے ہار پہنا کر مبارکباد دی اور مٹھائی کھلائی۔ اس موقع پر انجمن تاجران تمباکو بازار کے صدر حاجی رئیس قریشی، جنرل سیکریٹری اقبال کھوکھر و دیگر نے سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن و دیگر تاجروں کا مبارکباد دینے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تمباکو بازار کے تاجروں نے ہمیں منتخب کر کے ہم پر جو اعتماد کیا ہے ہم ان کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے،سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن نے ہمیشہ تمباکو بازار سمیت شہر بھر کے تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے مثالی اقدامات اٹھائیں ہیں، ہم تاجروں کیلئے پیش کردہ خدمات پر حاجی محمد جاوید میمن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور یہ اعلان کرتے ہیں کہ ماضی کی طرح آئندہ بھی سکھر اسمال ٹریڈرز میں شا مل رہ کر حاجی محمد جاوید میمن کی قیادت میں تاجروں کیلئے خدمات سرانجام دیتے رہینگے۔اس موقع پر تمباکو بازار کی جانب سے حاجی محمد جاوید میمن و دیگر کا والہانہ استقبال کرکے سندھ کا روایتی تحفہ اجرکیں بھی پیش کیں گئیں۔

سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی ہدایت پہ پولیس کا جرائم پیشہ افراد، سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاو


¿ن جاریہے گذشتہ روز ایس ایچ او تھانہ روہڑی عبدالجبار میمن نے حدود میں اہم و کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو گٹکہ فروش ملزمان عبدالقدیر اور جاویدکو گرفتار کر کے گرفتار ملزمان سے مضر صحت گٹکہ د دیگر چھالیہ برآمدکر کے مقدمہ درج کرلیا ہے ، ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں صاحب کا پولیس ٹیم کے لیے شاباشی اور کاروائیاں مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔

سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ سی سیکشن پولیس نے نزد بابن شاہ کالونی پرانہ سکھر میں دوران گشت ایک جوابدار بنام بلال ولد شجاع الدین شیخ سکنہ بابن شاہ کالونی پرانہ سکھر کو گرفتار کر کے قبضے سے دو عدد آداب پان پراگ گٹکہ پیکٹ برآمد کرکے تھانہ سی سیکشن سکھر پر لاکپ کردیا جبکہ ایک جوابدار شعیب ولد شجاع الدین شیخ فرار ہو گیا سرکار کی مدعیت میں تھانہ سی سیکشن سکھر پر مقدمہ نمبر 184/2023 قلم 8 SPSMMG. Act 2019 کے تحت درج کیا گیا۔

سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)فلسطین کے مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت و بربریت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، بلال وقار خان

تفصیلات کے مطابق مسجد اقصی مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اور ہمیشہ رہے گا اس پر قابض اسرائیل فوجیں فلسطین کے مسلمانوں پر جو ظلم و زیادتی کر رہی ہیں وہ انسانی حقوق کے برعکس ہے اور فلسطین کی آزادی کی بھرپور حمایت کرتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار سکھر ایوان صنعت و تجارت کے صدر بلال وقار خان و دیگر سینئر اراکین نے اپنے جاری کردہ پریس اعلامیے میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے عورتوں و بچوں سمیت فلسطینیوں کے ساتھ 75سالوں سے مسلسل بربریت کے سبب معصوم جانوں کا زیاں نا قابل تلافی ہے جبکہ اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی ادارے و ممالک اسرائیل کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز اٹھانے سے بھی قاصر ہیں ۔ اس کے علاوہ انہوں نے فلسطینیوں کی آزادی کیلئے نیک تمناؤں و خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے عالمی سطح پر قوم کی جانب سے مذمت ریکارڈ کرانے کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔

سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جامعہ اشرفیہ سکھر کے مہتمم و صدر نامور مذہبی اسکالر حضرت مولانا ڈاکٹر محمد اسعد تھانوی ،ناظم اعلی جامعہ اشرفیہ سکھر قاری جمیل احمد بندھانی نے کہا کے مسئلہ فلسطین کا حل اس ملک کے عوام کی خواہشات کے مطابق مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے ناگزیر ہے جب تک  فلسطینی اپنے تمام حقوق حاصل نہیں کرلیتے وہ اس وقت تک ان کی حمایت جاری رکھیں گے اب الفاظ کا وقت نہیں ہے، فلسطین کو حقیقی امداد فراہم کی جانی چاہیے۔ ہمیں اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا چاہیے جو فلسطین کو آزاد کرانے کے عمل میں ہیں۔ شعبہ اطلاعات و نشریات جامعہ اشرفیہ سکھر کے جاری کردہ بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ مسجد اقصی ہمارا قبلہ اول ہے اور ہمیشہ رہے گا فلسطین پر قابض اسرائیلی فوجیں فلسطینی مسلمانوں پر جو ظلم کررہی ہے وہ انسانی حقوق کے برعکس ہے انہوں نےکہا کہ فلسطین کی مظلوم جنگجو تنظیم حماس نے اسرائیل پر تاریخ کا سب سے بڑا حملہ کرتے ہوئے ہزاروں سے زائد اسرائیلیوں کو جہنم واصل کیا یہ حماس کی بڑی کامیابی ہے کہ اس نے اسرائیل کے بہترین دفاعی اور انٹیلی جنس نظام کے ہوتے ہوئے اسے دھول چٹا دی ہے جو قابل تعریف ہے حماس کی اس کامیابی پر جہاں امت مسلمہ خوشی کا اظہار کر رہی ہے وہیں یورپ اور امریکا میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے۔ امریکا اور برطانیہ کو اپنا پروردہ بچہ اسرائیل تڑپتا ہوا نظر آیا تو ان کی چیخیں نکل گئیںاب امت مسلمہ کی بہت بڑی ذمے داری ہے کہ وہ فلسطینیوں کی کھل کر حمایت کرے اور ہر طرح کی امداد پہنچائے۔ اگر امریکا اسرائیل کو جنگی سازو سامان فراہم کرنے کا اعلان کرسکتا ہے تو اسلامی ممالک کو بھی یہ حق حاصل ہے کہ وہ فلسطینیوں اور حماس کو اسلحہ اور فوجی امداد پہنچائیں۔ مسلم ممالک اور او آئی سی نے فلسطینیوں کی حمایت تو کی ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ اب زبانی کلامی حمایت کے بجائے اسلامی ممالک کا اجلاس بلایا جائے اور اس میں فلسطینیوں کی مدد کےلیے کوئی مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا جائے۔ جس میں امریکا و یورپ کو باور کرایا جائے کہ اگر وہ اسرائیل کےلیے جنگی سامان بھیجیں گے تو مسلم ممالک کو بھی یہ حق حاصل ہوگا کہ وہ اس جنگ میں براہ راست حصہ لیں اور فلسطینیوں اور حماس کو ہر ممکن امداد فراہم کریں۔ یوں کم ازکم نہتے فلسطینیوں کے حوصلے بلند ہوں گے اور اگر امریکا واقعی کوئی شرارت کرتا ہے تو اسلامی ممالک کے سربراہان کو بھی ہرگز پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے۔

سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی سکھریونین کمیٹی 4ٹاؤن جئے شاہ کے چیئرمین و سماجی شخصیت محمد یاسین آرائیں نے کہا ہے کہ مئیر سکھر بئیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی ہدایات پر شہریوں کو صاف پانی فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں تاکہ شہریوں کو صاف پانی فراہم ہوسکے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے پانی کے تالابوں کی صفائی کا عمل خوش آئند ہے اور ایم سی محمد علی شیخ و دیگر افسران  عملے کی  اس حوالے سے کاوشیں قابل تعریف ہے انشاء اللہ تالابوں کی صفائی کے بعد شہریوں کو صاف پانی فراہم ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی کے مختلف وارڈز میں صفائی ،ترقیاتی و فراہمی آب کے کاموں کا جائزہ لینے کے بعد زرائع ابلاغ سے گفتگو کے دوران کیا بعد ازیں انہوں نے واٹر ورکس بندر روڈ جاکر پانی کے تالابوں کی صفائی کا بھی جائزہ لیا اور میونسپل کمشنر سکھر سے پانی کی فراہمی و تالابوں کی صفائی کے حوالے سے تفصیلی معلومات حاصل کی میونسپل کمشنر محمد علی شیخ کی جانب سے شہریوں کو بنیادی و بلدیاتی حقوق فراہم کرنے پر یوسی چئیرمین حاجی محمد یاسین شیخ نے مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی وہ اس سلسلے میں مزید کوشش کرینگے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات دور ہوسکے ۔۔

سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سیرت کمیٹی سکھر کے زیر اہتمام سالانہ عظیم الشان محفل حمد و نعت کل( آج )عسکری پارک میں منعقد ہوگی

تفصیلات کے مطابق سیرت کمیٹی سکھر کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح امسال بھی عظیم الشان فقید المثال محفل حمد و نعت عسکری پارک بچل شاہ روڈ بائے پاس سکھر پر آج 12 اکتوبر بروز جمعرات بعد نماز مغرب منعقد کی جائے گی جس میں وادی مہربان کے مشہور و معروف نعت خواں الحاج امداد اللہ فلپوٹو سمیت ملک بھر سے نامور نعت خواں حضرات شرکت فرمائیں گے اس موقع پر بچوں میں حمد و نعت کا مقابلہ بھی کروایا جاتا ہے، مسابقہ حمد و نعت میں شرکت کرنے والے شرکاء میں شیلڈز اور انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے سال کے بہترین شاعر کو علامہ اقبال ایوارڈ اور بہترین نعت خواں کو شہیدامتیاز ایوارڈ سے نوازاجائےگا منتظمین سیرت کمیٹی سکھر کے مطابق سالانہ محفل حمد و نعت کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور شہر کے مذہبی، سیاسی و سماجی رہنماؤں سمیت وکلاء اور صحافی برادی میں دعوت نامے بھی تقسیم کر دیئے ہیں۔

سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سکھرپولیس کے الگ الگ دو مقابلے ،دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ،اسلحہ برآمد

ترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق تھانہ روہڑی کی حدود جاڑے ماہ کے قریب میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں پولیس نے ایک ڈاکو بنام عزیز بروہی کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ اسکے دو ساتھی فرار ہوگئے زخمی ڈاکو اسنیچنگ چوری ڈکیتی پولیس مقابلوں سمیت متعدد سنگین وارداتوں مقدمات میں مطلوب تھاجبکہ دوسرا مقابلہ تھانہ ایئرپورٹ کی حدود ڈپٹی باغ کے قریب ہوا  پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں ایک ڈاکو بنام لیاقت شیخ کو زخمی حالت میں گرفتارکرکے قبضے سے اسلحہ برآمدکیا جبکہ دو ساتھی فرار ہوگئے  زخمی ڈاکو اسنیچنگ چوری ڈکیتی پولیس مقابلوں سمیت متعدد سنگین وارداتوں مقدمات میں مطلوب تھا، زخمی ڈاکوؤں کے مزید کرمنل ریکارڈ کی معلومات تھانوں اور مختلف اضلاع سے حاصل کی جا رہی ہے ۔

سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن نے کہا ہے کہ صنعت و تجارت کاروبار کو فروغ دیکر ہی ملکی معاشی صورتحال کو بہتر کیا جاسکتا ہے، بڑھتی ہوئی مہنگائی، بیروزگاری، غربت کے ساتھ ساتھ بجلی، پیٹرول، گیس، کے نرخوں میں اضافے سے تاجر برادری بھی شدید پریشانیوں اور مشکلات سے دوچار ہیں، حکومت ملکی معیشت کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنی والی تاجر برادری کے مسائل کا خاتمہ کر کے تاجروں کی مشاورت سے ایسی پالیسیاں مرتب کریں جس سے صنعت و تجارت اور کاروبار کو فروغ دیکر ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گھنٹہ گھر پر قائم اسٹار موبائل مارکیٹ کے افتتاح کے موقع پر تاجروں، دکانداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسٹار موبائل مارکیٹ کلاک ٹاﺅر کے صدر شاہد علی مگسی، نائب صدر جگدیش کمار، جنرل سیکریٹری رمیز جاگیرانی، پریس سیکریٹری سردار کرتار لعل نے اپنی یونین کا سکھر اسمال ٹریڈرز میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے حاجی محمد جاوید میمن کی قیادت میں تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے شانہ بشانہ رہ کر کام کرنے کا اعلان بھی کیا۔اس موقع پر حاجی محمد جاوید میمن نے اسٹار موبائل مارکیٹ کلاک ٹاﺅر یونین کا سکھر اسمال ٹریڈرز میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ تاجر برادری کے درپیش مسائل کے حل کیلئے مخلصانہ جدوجہد کی ہے، سکھر اسمال ٹریڈرز تاجروں کا مضبوط پلیٹ فارم ہے، جس میں شہر بھر کی تجارتی تنظیمات شامل ہیں، ہم یقین دہانی کراتے ہیں کہ تاجروں کے جو بھی مسائل ہونگے انہیں پر سطح ، ہر پلیٹ فارم پر بھرپور انداز سے حل کرائے جائینگے۔ اس موقع پر سکھر اسمال ٹریڈرز کے رہنما محمد منیر میمن، جاوید کھوسو، مختیار شامی، جاوید میمن، شعیب میمن، ریاض ابڑو، اسد پھلپوٹو و دیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔ اسٹار موبائل مارکیٹ کلاک ٹاﺅر پہنچنے پر حاجی محمد جاوید میمن و دیگر رہنماﺅں کا والہانہ پرپتاک استقبال کیا گیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کی اور کیک کاٹا۔ اس موقع پر مارکیٹ کی کامیابی اور کاروبار میں خیر و برکت کیلئے دعا بھی کی گئی۔

سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع سکھر کے صدر محسن سجاد اتراءایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ غاصب اسرائیل کے خلاف فلسطینی مزاحمت کی حمایت کرتے ہیں، اسرائیل کے خلاف فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی جوابی کاروائیاں فلسطینی عوام کا حوصلہ بلند کریں گی۔ ہمارے نمائندے سے گفتگو کے دوران جاری اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، صہیونیوں کی دہشتگردانہ کاروائیوں میں لاکھوں بے گناہ فلسطینی شہید ہوئے، امریکہ و اسرائیل اقوام عالم میں فلسطین کو تنہا کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں۔محسن سجاد اتراءایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ اسرائیل کے خلاف فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی جوابی کاروائیاں فلسطینی عوام کا حوصلہ بلند کریں گی، غزہ سمیت کئی فلسطینی علاقے مسلسل اسرائیلی جارحیت کا شکار ہیں، پاکستانی عوام سرزمین فلسطین کے مجاہدین اور مقاومت کے غیرت مند بیٹوں کو سلام پیش کرتے ہیں جن کے اسرائیل پر حملے نے صیہونیوں کے رعب و دبدبے اور ارادوں کو مٹی میں ملا دیا۔یہ حملہ اسرائیل کے لیے نرم گوشہ رکھنے والوں کے لیے بھی مقاومت کا پیغام ہے کہ جو ملک خود کو نہیں بچا سکتا وہ کسی دوسرے کو کیسے بچا سکتا ہے۔ آج باضمیر وں کے دل مسرور اور اسرائیل اور اس کے طرف داروں کے دل مغموم اور انٹیلیجنس اداروں کی بدترین ناکامی پر ان کے حوصلے پست ہو چکے ہیں۔ فلسطین انبیائ


 کی سرزمین ہے۔صیہونی استکباری طاقتوں نے ظلم وبربریت، ظلم و جبر اور قتل عام کے ذریعےفلسطینیوں کی سرزمین پر قبضہ کر رکھا ہے۔اطراف کے ممالک سے بھی زمینیں چھینی گئیں ہے۔ایسا رجیم جس کی بنیاد قتل، وحشت وبربریت، بے رحمی اور لاقانونیت پر ہو اللہ کے وعدے کے مطابق قائم نہیں رہ سکتا۔اس زمین کے وارث صالحین ہیں جو ظلم کے خلاف ڈٹے رہتے ہیں۔۔پوری دنیا کے غیرت مند مسلمان مقاومت کی تائید کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چند عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کرکے مسلم امہ کو دھوکا دے رہے ہیں، ملک خداداد پاکستان کی عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پاکستان کی عوام اسرائیل کو تسلیم کرنے کی ہرسازش کو ناکام بنا دیں گے اور پاکستان مین جو حکمران اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات چاہتے ہیں وہ عوام کے ترجمان نہیں، انہوں نے ذاتی منفعت کے لالچ میں سودے بازی کر رکھی ہے۔

……………………….

پاکستان پیپلز پارٹی خواتین کو بااختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے، راجہ پرویز اشرف

1973 کا آئین زندگی کے تمام شعبوں میں خواتین بشمول بچیوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے,اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد(جنرل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی خواتین کو بااختیار بنانے اور انکی تمام شعبہ ہائے زندگی میں شرکت کو یقینی بنانے پر یقین رکھتی ہے، راجہ پرویز اشرف۔1973 کا آئین زندگی کے تمام شعبوں میں خواتین بشمول بچیوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے,اسپیکر قومی اسمبلی ۔ لڑکیاں چیلنجز کے باوجود عالمی سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔لڑکیوں کو سازگار ماحول فراہم کرنا جس میں وہ آسانی کے ساتھ نشوونما پا سکیں ہم سب کی اجتماعی ذمےداری ہے۔دین اسلام بچیوں کی بہترین تعلیم و تربیت اور پرورش پر زور دیتا ہے۔لڑکیوں کے ساتھ کسی قسم کا غیر امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے۔لڑکیوں کی بہترین  تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔1973 کا آئین زندگی کے تمام شعبوں میں خواتین بشمول بچیوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور ان کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھاکہ پاکستان پیپلز پارٹی خواتین کو بااختیار بنانے اور انکی تمام شعبہ ہائے زندگی میں شرکت کو یقینی بنانے پر یقین رکھتی ہے۔اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی زندگی میں ہمیشہ بچیوں کی تعلیم و تربیت پر زور دیا۔شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کے مشن کو آگے لے کر چلنے کی ضرورت ہے۔محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے فلسفے پر عمل کرتے ہوئے پاکستانی بچیوں نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور ملک کا نام روشن کیا ہے۔

…………………

About Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *