ایریگیشن سوسائٹی سانپ سوسائٹی بن گئی ہزاروں زندگیاں داو پہ

ایریگیشن سوسائٹی زہریلے سانپوں کی بھرمار ہزاروں زندگیاں داو پہ لگ گئیں انتظامیہ خاموش
خالی پلاٹوں میں پیدا ہونے والی جنگلی گھاس کو آگ لگا کر جلایا جائے
سوسائٹی کو زہریلے جانوروں سے پاک کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کیے جائیں مکینوں کا مطالبہ
لاہور فیصل شامی ایریگیشن سوسائٹی سانپوں کی بھرمار عوام کا جینا محال سوسائٹی انتظامیہ کی غفلت و لاپرواہی کے باعث ایریگیشن سوسائٹی کے ہزاروں رہائشیوں کی زندگیاں داو پہ لگ گئیں اہلیان ایریگیشن سوسائٹی نے یلغار کو بتایا کہ ایریگیشن سوسائٹی کو آپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹی ہے اور بہت پرانی بنی ہے لیکن آج تک کسی بھی انتظامیہ کے اراکین نے سوسائٹی کی دیکھ بھال نا کی انتخابات جیتنے کے باوجود بھی کوئی انتظامیہ سوسائٹی کے رہائشی افراد کے مسائل کو حل نا کر سکی سوسائٹی مکینوں نے بتایا کہ ایریگیشن۔ سوسائٹی کم جُنگل کا نقشہ پیش کرتا ہے اہلیان ایریگیشن کا کہنا تھا کہ سوسائٹی میں بے شمار پلاٹ خالی ہیں جہاں اس قدر گھاس پیدا ہو چکی ہے کہ بیان سے باہر ہے اور جگہ جگہ گھاس ہونے کی وجہ سے بے شمار زہریلے جانورں نے اپنا مسکن بنا لیا جس میں نیولے اور زہریلے سانپ بھی شامل ہیں اور ان زہریلے سانپوں کی وجہ سے ہی ہزاروں رہائشیوں کی زندگیاں داو پہ لگ گئی ہیں اہلیان ایریگیشن سوسائٹی نے یلغار کے توسط سے ایریگیشن سوسائٹی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ جلد از جلد خالی پلاٹوں کی صفائی کی جائے اور جنگل کا نقشہ پیش کرنے والی گھاس کو جلایا جائے تاور زہریلے جانوروں سے سوسائٹی کو پاک کرنے کے لئے سخت اقدامات کئے جائیں تاکہ اہلیان سوسائٹی سکھ کا سانس لے سکیں