قبضہ مافیا سے زمین واگزار کروائی جائے مری کی رہائشی خاتون کا مطالبہ

لاہور فیصل شامی
با آثر افراد نے میری زمین ہتھیا لی مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں قبضہ گروپ سے میری زمین واگزار کروائی جائے اور مجھے جانی و مالی تحفظ فراہم کیا جائے در در کی ٹھوکریں کھانے کے بعد مری کی رہائشی خاتون اپنے اوپر ہونے واے لم کی داستان سنانے۔ روزنامہ یلغار کے دفتر پہنچ گئی صوفیہ نامی خاتون جو کہ مری کی رہائشی ہے نی یلغار کو بتایا کہ اسکی زمین جو کہ مری مسہوٹ میں ہے پر با اثر افراد نے قبضہ کر رکھا ہے جو مجھے زمین ہتھیانے کے لئے ہراساں کرتے ہیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہیں صوفیہ خاتون نے مزید بتایا زمین اسکی والدہ کے نام پہ ہے جو کہ وراثتی زمین ہے اور ہم پانچ بہن بھائیوں کا زمین میں حصہ ہے لیکن ہماری غیر موجودگی میں فیصل نامی نے اپنی نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ زمین پہ قبضہ کر لیا جسکے خلاف کاروائی کے لئے تھانہ مری میں بھی درخواست دی ہے لیکن تاحال ایس ایچ او تھانہ مری قبضہ گروپوں کے خلاف کاروائی کرنے سے محروم ہیں صوفیہ خاتون نے یلغار کے توسط سے وزیراعلی پنجاب و دیگر حکام۔ سے حصول انصاف و حوالگی زمین و جانی و مالی تحفظ کا مطالبہ بھی کیا