میاں نواز شریف اکیس اکتوبر کو پاکستان آئیں گے : یلغار فیصل شامی

میاں نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن پہنچیں گے
یلغار۔ فیصل شامی
خبریں ہیں کہ میاں نواز شریف لندن۔ سے
سعودی عرب پہنچیں گے اور سعودی سے براستہ
متحدہ عرب امارات اکیس اکتوبر کو وطن پاکستان واپس پہنچینگے پہلے کہا جا رہا تھا کہ میاں نواز شریف کی وطن واپسی میں کچھ پیچیدگیاں اور قانونی رکاوٹ ہیں
خبر کے مطابق میاں نواز شریف سعودی عرب اور امارات میں اہم شخصیات سے ملاقات کرینگے
اور خبر یہ بھی ہے کہ میاں نواز شریف کی وطن واپسی پہ انکے استقبال
کی تیاریاں شروع کر دی گئیں اور
استقبال کی تیاریوں میں ہی ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ
نواز شریف کے بغیر پاکستان رل گیا
نواز شریف کو سازش کی تحت تخت سے ہٹایا گیا
اور نواز شریف نے زندگی میں بہت مشکلات دیکھی
اور یقینا یہ بات بھج ٹھیک ہے کہ میاں نواز
شریف پاکستانی میدان سیاست کا ایک ایسا چمکتا ستارہ ہے جو۔ تین دفعہ مسند اقتدار پہ فائز ہوا
عوام میں مقبول ترین لیڈر ابھی بھی میاں نواز شریف ہی کو سمجھا جاتا ہے
اور یقینا سازش کے تحت نواز شریف کو نا صرف اقتدار سے باہر کیا گیا بلکہ جلا وطن ہونے پہ بھی مجبور کیا گیا
اور یقینا میاں نواز شریف تین بار وزیراعظم بنے لیکن
قید بھی کئی دفعہ کاٹی اور ملک بدر بھی ہونا پڑا
اور اب پھر میاں نواز شریف کی وطن واپسی کی خبروں میں تیزی
آرہی ہے اور خبر کے مطابق میاں نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ بھی دے دی گئی اور
ن لیگ کے کارکنوں نے اپنے قائد کی وطن واپسی کے لئے
بھرپور تیاریوں کا آغاز کر دیا اور سوشل میڈیا پہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ زیادہ
افراد لے کے جلسہ گاہ میں پہنچنے والوں کو خاص انعام و اکرام سے بھی نوازا جائیگا
جبکہ خبر یہ بھی ہے کہ میاں نواز شریف جو ہیں وہ وطن واپس پہنچنے پہ
مقدمات کا سامنا کرینگے ُ تو اب دیکھتے ہیں کہ جناب نواز شریف وطن واپس پہنچینگے اور جب وطن پہنچینگے تو کارکن اپنے قائد کا کس طرح سے استقبال کرینگے کچھ نہیں کہا جا سکتا
اور جناب نواز شریف مقدمات کا سامنا کرنے کے لئے کیا اقدامات اٹھائیں گے اور ان مقدمات کا نتیجہ کیا نکلے اس بارے میں بھی قبل از وقت کچھ نہیں کہا جا سکتا
لیکن اتنا ضرور ہے کہ تیل دیکھیں اور تیل کی دھار بھی دیکھیں لیکن فی الوقت ہمیں دیں اجازت دوستوں ملتے ہیں جلد بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا