شاہینوں کی ایک اور جیت

شاہینوں کی ایک اور کامیابی
یلغار۔ فیصل۔ شامی
شاہینوں کی ایک اور کامیابی جی دوستوں بھارت میں جاری ورلڈ کپ مقابلوں میں پاکستان نے دوسری کامیابی حاصل کر لی پہلے میچ میں نیدر لینڈ کو شکست دی جبکہ دوسرے مقابلے یعنی معرکہ سمجھ لیں اور وہ بھی زبردست قسم کا جس میں شاہینوں نے سری لنکا کو شکست دیدی سری لنکا ایشیاء چیمپیئن بھی ہے اور ایشیاء کپ میں سری لنکا نے شاہینوں کو شکست دی اور اب حالیہ ورلڈ کپ میں شاہینوں نے ایشیائی چیمپئین سری لنکا کو ورلڈ کپ میں ہرا کے
ایشیاء کپ میں ہونیوالی شکست کا بدلہ بھی خوب لے لیا
سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے 344 رنز بنائے اور شاہینوں کو میچ جیتنے کے لئے لمبا چوڑا ہدف دیا جسے شاہینوں
نے پورا کر لیا اور سری لنکا کو شکست سے
دوچار کیا
میچ دیکھتے ہوئے لگ رہا تھا کہ شاہین میچ ہار جائینگے لیکن رضوان اور عبداللہ شفیق کی زبردست بلے بازی نے
شاہینوں کو فتح سے ہمکنار کیا۔ پاکستانی باولرز نے تو میچ ہارنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی
لیکن پاکستانی بلے بازوں نے میچ کا پائندہ پلٹ دیا
اور ایک موقع پہ رضوان چھکا لگاتے ہوئے گر پڑے انکی ٹانگ میں چوٹ بھی آئی لیکن اسکے باوجود بھی
رضوان کریز پہ جمیں رہے اور سینچری بھی دے ماری اور عبداللہ شفیق نے بھی رضوان کا ساتھ نبھایا اور عبداللہ شفیق نے بھی سو رنز سے زائد رنز بنا کے شاہینوں کی کامیابی میں اہم کردار
ادا کیا اور پاکستانی قوم شاہینوں کی قرض پہ خوشی کے شادیانے بجا رہی ہے مٹھائیاں تقسیم کر رہی ہے تو اب دیکھتے ہیں کہ شاہین آئندہ
مقابلوں میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی سے میدان مار سکینگے یا نہیں اور سب سے اہم میچ پاکستان کا بھارت سے بھی ہے اور یوینا بھارت
کے ساتھ کھیلتے ہوئے بھی پاکستانی کھلاڑیوں پہ دباو تو ہو گا ہی لیکن دیکھتے ہیں کہ شاہین
بھارت سے ایشیاء کپ میں بھارت سے ہار کا بدلہ لے سکینگے یا نہیں یہ بات بھی وقت ہی بتائے گا تو اب دیکھتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم آئندہ مقابلوں میں کس قسم کی کارکردگی
پیش کریگی آیا فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے گی اس بارے میں بھی کچھ کہنا قبلُازُوقت ہی ہے

لیکن پاکستانی قوم کی دعائیں ہیں شاہینوں کی کامیابی کے لئے بھی اور کامیابی کی امید کے ساتھ یہ نعرہ بھی سب کی زبان پہ ہے کہ تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے تو اب دیکھتے ہیں کہ شاہین ورلڈ کپ جیت کے دنیا بھر میں پاکستانی پرچم بلند کر سکینگے یا نہیں یہ بات بھی وقت ہی بتائے گا تو فی الحال اپنے پیارے دوست فیصل شامی کو دیں اجازت ملتے ہیں جلد بریک کے بعد تو۔ چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا