ٹیچر ایسوسی ایشن انجمن بٹواریان کا احتجاج

0

آل گورنمنٹ ایمپلائیز گرینڈ الائنس، پنجاب ٹیچرز یونین، ایپکا، فزیکل ایسوسی، ایس ایس ٹی ایسوسی ایشن،ینگ ٹیچر ایسوسی ایشن پنجاب، آگیگا پنجاب، پرائمری ایلمنٹری ٹیچرز ایسوسی ایشن،انجمن پٹواریاں کا احتجاج
پنڈی بھٹیاں ( بیورو چیف ڈاکٹر عابد الہی ہنجرا ) تفصیلات کے مطابق پنڈی بھٹیاں گول چوک میں آل گورنمنٹ ایمپلائیز گرینڈ الائنس، پنجاب ٹیچرز یونین، اپیکا، فزیکل ایسوسی ایشن، ایس ایس ٹی ایسوسی ایشن ،انجمن پٹواریاں سمیت دیگر تنظیموں اور محکموں کے سرکاری ملازمین کی کثیر تعداد نے آج ناجائز حکومتی اقدامات لیواینڈکیشمینٹ گریجویٹی اور پینشن رولز میں ظالمانہ تبدیلی کے خلاف چوہدری محمد ر فیق مرکزی نائب صدر پنجاب ٹیچرز یونین کی قیادت میں بھرپور مظاہرہ کیا مظاہرین سے قائدین چوہدری محمد رفیق، چوھدری محمد آصف گوندل، محمد افتخار بھٹی، قیوم بھٹی، محمد اکرم تارڑ، ریاست راون، ساجد نزیر بھٹی، امتیاز دانش، مظہر عباس طور و دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا اور کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور ظالمانہ اقدامات سے باز آ جائے ملازمین کے پاس اگلا قدم دفاتر کی تالہ بندی بھی موجود ہے اور ہمارے جائز مطالبات کو مانا جائے۔

About Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *