فیصل گلزار ڈی پی او حافظ آباد تعینات


ضلع حافظ آباد میں نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او فیصل گلزار کو خوش آمدید۔ پنڈی بھٹیاں پریس کلب
پنڈی بھٹیاں ( بیورو چیف ڈاکٹر عابد الہی ہنجرا ) تفصیلات کے مطابق
پنڈی بھٹیاں ضلع حافظ آباد کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر فہد احمد کے ٹرانسفر کے بعد نئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے فیصل گلزار اس سے پہلے گوجرانولہ SP سپیشل برانچ کی ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے۔ ڈی پی او ڈاکٹر فہد احمد کے ٹرانسفر ہونے کے بعد حافظ آباد پولیس کا انچارج ڈی پی او فیصل گلزار نے سنبھال لیا ہے۔ ڈی پی او فیصل گلزار کو ضلع حافظ آباد کا نیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا عہدہ سنبھالنے پر پنڈی بھٹیاں پریس کلب تحصیل پنڈی بھٹیاں ضلع حافظ آباد خوش آمدید کہتا ہے۔