ایم کیو ایم کے بانی کم شیخوپورہ ضلعی دفتر میں کارکنان سے خطاب

شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر سے)ڈسٹرکٹ شیخوپورہ کے دفتر میں اپنے کارکنان سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ بجلی کے بلوں میں بل اور ٹیکسز غریبوں کو مارنے کا ایٹم بم ہے بانی قاٸد جناب الطاف حسین کاخطاب
غریبوں کے لیے زندہ رہنا مشکل بنا دیا گیا ہے طاقتور سول اور عسکری اشرافیہ سکون اور عیش عشرت کی زندگی گزار رہی ہے تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے بانی و قاٸد جناب الطاف حسین نے اپنےشیخوپورہ کے ضلعی دفتر میں اپنے کارکنان سے خطاب کرتے ہوۓ کہا ہے کہ بجلی کے بلوں نے پاکستان کی غریب عوام کو مارنے کا ایٹم بم ہے ملک کی طاقتور سول اور عسکری اشرافیہ عیش وعشرت کی زندگی گزار رہی ہیں۔وہ وقت قریب آف رہا ہے جب عوام کے ہاتھ اس اشرافیہ کے گریبانوں پر ہوں گے اور انہیں بچانے والا کوٸی نہ ہو گا۔جناب الطاف حسین نے اپنے ضلعی دفتر شیخوپورہ کے کارکنان سے اظہار خیال کرتے ہوۓ ۔ان کا یہ خطاب سوشل میڈیا کے ذریعے براہ راست نشر کیا گیا۔پیٹرول ڈیزل اور چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ملک بھر کے عوام خصوصاً غریب و متوسط طبقہ کے عوام خود کشیاں کر رہے ہیں۔اور اشرافیہ عیش کر رہی ہے۔بجلی کے بلوں میں اتنے ٹیکسز شامل کر دیے گٸے ہیں۔جس کی تنخواہ 20 سے 25 ہزار روپے ہے وہ 40 ہزار کا بل کہاں سے دے گا۔جناب الطاف حسین نے نگران وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ فوج کے جرنیلوں اور سپریم کورٹ اور ہاٸیکورٹس کے ججوں اور بیورو کریٹس سمیت تمام افسران سے بجلی کے بل لے اور ناجائز چارجز ختم کیے جاٸیں۔اور صارفین سے صرف بجلی کے استعمال شدہ یونٹ کی قمیت وصول کی جاۓ ۔