اسپیکر قومی اسمبلی کا شہداء کو خراج عقیدت


اسلام آباد۔ اسپیکر قومی اسمبلی کا یوم دفاع کے موقع پر ستمبر 1965 کی پاک- بھارت جنگ کے شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت، راجہ پرویز اشرف
آج کا دن ہمیں 1965ء کی جنگ کے ان عظیم شہدا اور غازیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے جان کی پرواہ کیے بغیر اپنی سرحدوں کا بھرپور دفاع کیا،اسپیکر قومی اسمبلی
ہمارے جوانوں نے بھارتی افواج کو پسپا کر کے ان کے جارحانہ عزائم کو خاک ملایا،راجہ پرویز اشرف
پاکستان کی جری افواج نے اپنے سے کئی گنا بڑی فوج کو پسپا ہونے پر مجبور کر کے جرات اور بہادری کی ایک نئی تاریخ رقم کی،اسپیکر قومی اسمبلی
پوری قوم 1965 کے شہداء اور غازیوں کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے،راجہ پرویز اشرف
ملک کے دفاع کیلئے پاک افواج نے ہمیشہ بے مثال قربانیاں پیش کیں ہیں،اسپیکر قومی اسمبلی
پاکستانی قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے،راجہ پرویز اشرف
پوری قوم مادر وطن کے ان عظیم سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے،راجہ پرویز اشرف
میرا تعلق ایک ایسے خطے سے ہے جسے شہیدوں اور غازیوں کی سر زمین کہا جاتا ہے،راجہ پرویز اشرف
6 ستمبر کے موقع پر میں خطہ پوٹھوار کے جری سپوتوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتا، اسپیکر قومی اسمبلی
جہنوں نے ملک کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور ملکی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دی،راجہ پرویز اشرف
ہمیں پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر پورا اعتماد ہے،اسپیکر قومی اسمبلی
ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
پاک افواج کی موجودگی میں دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا،راجہ پرویز اشرف
ہماری مسلح افواج ملک میں دہشتگردی کے ناسور سے نبردآزما ہے،اسپیکر
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی اداروں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا،راجہ پرویز اشرف
ملک پر جب بھی مشکل وقت آیا تو پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی مانند پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے،اسپیکر قومی اسمبلی
آج اس تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم مادر وطن پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے اور اگر ضرورت پڑی اس کی خاطر اپنی جان تک قربان کر نے سے دریغ نہیں کریں گے،اسپیکر قومی اسمبلی
9 مئی 2023 کے دن شر پسند عناصر کی جانب سے پاک افواج کے شہداء کی یاد گاروں کی بےحرمتی کے واقعات انتہائی قابل مذمت ہیں،راجہ پرویز اشرف
شہداء ہمارے حقیقی ہیروز ہیں اور زندہ قومیں ہمیشہ اپنے ہیروز کو یاد رکھتی ہیں،اسپیکر
آج یہ ملک ان ہی شہداء کی قربانیوں کی بدولت سلامت ہے، اسپیکر راجہ پرویز اشرف
پاکستان کا بچہ بچہ اپنی افواج کے شہدا سے محبت کرتا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی