منکرین ختم نبوت ص کی بڑھتی سرگرمیاں کنٹرول کی جائیں

0

پنڈی بھٹیاں( رپورٹر سے) منکرین ختم نبوت اور فتنہ قادیانیت کی بڑھی سرگرمیوں کو کنٹرول کیا جائے اور یورپی ممالک توہین قرآن پاک جیسے واقعات کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات اٹھائے ان خیالات کا اظہار ناظم اعلٰی مرکزی جماعت اہلسنت پیر سید محمد عرفان شاہ مشہدی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عزت رسول وبتول و عزت قرآن کانفرنس سے مذہبی منافرت پھیلانے کی سازش ناکام ہوگی 12ویں سالانہ عظیم الشان فقیدالمثال عزت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم و بتول و عزت قرآن کانفرنس 9 ستمبر بروز ہفتہ بعد از نماز عصر کاظمیںاں شریف نزد انٹر چینج کالاشاہ کاکو منعقد ہوگی اس کانفرنس کی صدرات پیرعبدالخالق آف بھرچونڈی شریف جبکہ زیر قیادت عظیم مذہبی وروحانی اسکالر ناظم اعلی مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان پیر سید محمد عرفان شاہ مشہدی فرمائینگے اس کانفرنس میں پاکستان اور بیرون ممالک سے علماء کرام اور مشائخ عظام کثیر تعداد شرکت فرمائینگے اس کانفرنس میں پورے پاکستان سے عوام اہلسنت شرکت فرما گے اسی سلسلے میں ڈویژن گوجرانوالہ کے ناظم اعلی عدنان محمود عرفانی اور ناظم اعلی پنجاب پیر سید ضمیر الحسن شاہ مشہدی اور مرکزی جماعت اہلسنت کے دیگر عہدیداروں نے مختلف علاقوں کے علماء کرام اور مشائخ عظام ملاقات میں شرکت کی دعوت دی ناظم اعلی گوجرانوالہ کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں ملک کے طول و ارض قافلے شرکت کریں گے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی عزت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم و بتول سلام اللہ علیھا کانفرنس انعقاد بھر طریقہ سے کیا جائے گا،

About Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *