جو بھی ہو اچھا ہو

- جو بھیہو اچھا ہو
یلغار. . فیصل. . شامی
جناب بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر ۔ پانی سمیت تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل کئے جا سکتے ہیں جناب بلاول بھٹو زرداری جو کہ پیپلز پارٹی کے چئیر مین ہیں اور سفارتی وفد کے سربراہ بھی ہیں انکا مزید یہ بھی کہنا تھاکہ ہم بھارت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی خارجہ پالیسی سے دہشتگردی کوبطور ہتھیار استعمال کرنا ختم کر دے یقیننا یہ بات بھی ٹھیک ہے کہ. اگر مل بیٹھ کے کسی بھی مسئلے کا حل نکالاجائے تو یقیننا وہ مسئلہ ضرور حل ہو سکتا ہے لیکن جل کے لئے تمام فریقین کا مثبت رویہ اہم کردار ادا کرتا ہے اور یقیننا مسئلہ کشمیر اس وقت دنیا بھر کا اہم ترین مسئلہ بن چکا ہے ہندو نسل در نسل کشمیریوں پہ ظلم و ستم ڈھا رہے ہیں مظلوم و معصوم مسلمان کشمیری عوام پہ ظلم و ستم کی انتہا کو پہنچ رہے ہیں معصوم بچے بچیوں کو شہید کر رہے ہیں ہندو آج بھی مظلوم اور معصوم کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیلتے نظر آ رہے ہیں اور آج بھی مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کشمیریوں پہ ظلم و ستم کر رہی ہے اور دنیا یہ بھی جانتی ہے کہ کشمیر پہ ہندووں نے غاصبانہ قبضہ جما رکھا ہے اور یہ بات بھی غلط نہیں کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اقوام متحدہ کی طرف سے متعدد قرادادیں بھی پیش کی گئیں لیکن آج تک اقوام متحدہ کی طرف سے پیش کی جانے والی قرادادوں پہ عملدرآمد نا ہو سکا اور آج بھی مسئلہ کشمیر دنیا بھر کی نظروں میں بے بہا اہمیت کا حاملہے لیکن تاحال آج تک مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نا نکل سکا اور یقیننا جناب بلاول کا یہ کہنا بھی ٹھیک ہے کہ باہمی مزاکرات سے مسئلے کو حل کیا جانا چاہئیے جبکہ ایک خبر یہ بھی ہے جو بڑی بڑی شہہ سرخیوں میں اخبارات کی زینت بنی جو کچھ اسطرح سے تھی کہ ترجمان امریکی صدر کی طرف سے بھی یہ کہا گیا ہےکہ امریکی صدر کشمیر سمیت دیگر مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے اور یقیننا یہ بھی اچھی خبر ہے کہ امریکی صدر کی طرف سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کرادار ادا کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے اور یقیننا کئی دہائیوں سے مسئلہ کشمیر حل طلب ہے اور اب یقیننا مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے سنجیدگی سے اقدامات اٹھانے ہو نگے تاکہ یہ حل طلب مسئلہ حل ہو سکے اور موصوم و مظلوم کشمیریوں کو بھی آزادی کا سورج نصیب ہو سکے تو بہر حال اب دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے آیا بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے باہمی مزاکرات پہ رضامند ہو گایا نہیں اور دیکھنا تو یہ بھی ہے کہ امریکی صدر جناب ٹرمپ۔ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں کامیابی سے اپنا کردار ادا کر کے مسئلہ کشمیر کو حل کروانے میں کامیاب ہو سکینگے یا نہیں یہ بات بھی وقت ہی بتا سکتا ہے تو بہر حال اجازت آپ سے لیکن اس آس و امید کے ساتھ کہ جو بھی ہو اچھا ہی ہو تو ملتے ہیں دوستوں جلد ایک بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا