اسلام علیکم پارے پارے دوستوں سنائین کیسے ہیں امید ہے کہ اچھے ہی ہونگے جی دوستوں تازہ تازہ خبر ہے جو جنگل کی آگ کی طرح سوشل میڈیا کے زریعے دنیا بھر میں پھیل گئی اور تازہ تازہ خبر کچھ اسطرح سے ہے کہ جناب جنرل عاصم منیر کو وفاقی کابینہ کی طرف سے فیلڈ ماارشل کے عہدے پہ ترقی دینے کی منظوری دیدی گئی فیلڈ مارشل آرمی میں جنرل کے رینک سے اوپر سب سے بڑا عہدہ ہے، فیلڈ مارشل آرمی افسران میں سب سے زیادہ سینیئر فائیو اسٹار افسر ہوتا ہے—

فیلڈ مارشل (Field Marshal) ایک اعلیٰ ترین فوجی عہدہ ہوتا ہے جو عام طور پر کسی ملک کی بری فوج میں دیا جاتا ہے۔

 

یہ عہدہ جنرل سے بھی اوپر ہوتا ہے اور اکثر اعزازی طور پر دیا جاتا ہے، خصوصاً اُن افسران کو جنہوں نے جنگوں میں غیر معمولی خدمات انجام دی ہوں یا ملکی دفاع میں بڑا کردار ادا کیا ہو۔

 

آج وفاقی حکومت نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی ہے۔ اس سے قبل ملک میں صرف ایک شخصیت کو یہ عہدہ دیا گیا تھا اور وہ صدر جنرل محمد ایوب خان تھے جنہیں 1959 میں یہ عہدہ دیا گیا۔

 

اور

یہ اعزاز قوم کی امانت ہے اور جنرل عاصم منیر پاکستان کے دوسرے فوجی جرنل ہیں ، جنھیں فیلڈ مارشل کے عہدے پہ ترقی دی گئی

حکومت نے آپریشن بنیان المرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی پر جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی

فیلڈ مارشل کا یہ اعزاز مسلح افواج میں غیر معمولی اور مثالی قیادت کے تناظر میں دیا جاتا ہے۔ اس عہدے کے ساتھ کسی خاص کمان کی ذمہ داری نہیں ہوتی بلکہ یہ ایک اعزاز کی علامت ہوتا ہے۔

 

فیلڈ مارشل آرمی میں جنرل کے رینک سے اوپر سب سے بڑا عہدہ ہے، فیلڈ مارشل آرمی افسران میں سب سے زیادہ سینیئر فائیو اسٹار افسر ہوتا ہے اور اب یہ سب سے بڑاا اعزاز جناب آرمی چیف عاصم منیر کو دیا جا رہا ہے اور یہ بات بھی سب پاکستانی قوم کے لئے باعث فخر ہے کہ پاک فوج کے جوانوں نے آپریشن بنیان المرصوص میں دشمن کے چھکے چھڑا دئیے اور اور آپریشن بنیان المرصوص پاک فوج کے جوانوں نے جرنل عاصم منیر کی قیادت میں سر انجام دیا اور دنیا بھر میں پاک فوج بلکہ پاکستانی پرچم کو بلند کر دیا اور حکومت نے آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پہ پاک فوج کے سربراہ کو سب سے بڑا اعزاز دینے کا فیصلہ کر لیا اور یقیننا یہ بات باعث فخر ہے کہ پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اور ہر مشکل وقت و حالات سے نمبٹنا جانتی ہے حالات چاہے کیسے بھی ہوں پاک فوج کے جوان سر پہ کفن باندھے پاکستان کے شہریوں کو ہر مشکل گھڑی میں تنہا ۔ہیں چھوڑتے اور ہر وقت پاکستانی شہریوں کی مدد کے لئے تیار رہتے ہیں آندھی سیلاب ہو زلزلہ ہو دہشت گردوں کی کاروائی ہو پاک فوج کے جوان بے دھڑک ہر سازش کا حالات کا نا صرف مقابلہ کرتے ہیں بلکہ ہر سازش کو اور دشمن کے ناپاک. اردوں کو ناکام بناتے ہیں اور یقیننا خوشی کی بات ہے کہ ملک کی حفاظت کا ذمہ پاک فوج کے جوانوں نے اٹھایا ہوا اور ہماری دعا ہے کہ پاک فوج ہمیشہ مشکل گھڑی میں پاکستان اور پاکستانی شہریوں کی یوں ہی مدد کرتی رہے اور عوام کی دعائیں سمیٹتے رہیں

About Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *