زندگی قیمتی ہے

زندگی قیمتی ہے. قدر کریں.
یلغار. فیصل. شامی
ہائے ہائے یہ وقت بھی آنا تھا لاہوریوں پہ کہ کیا بتائیں کیسے بتائیں جی دوستوں انتہائی حیران کن خبر ہے اہلیان لاہور کے لئے اور وہ خبر سوشل میڈیا پہ ہی نظر آئی اور خبر کچھ یوں تھی کے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پہ فوری مقدمہ درج ہو گا اور یقیننا یہ نا صرف لاہور شہر بلکہ ملکی تاریخ میں بھی انوکھا قدم ہو گا اور ون وے کی خلاف ورزی کم عمر ڈرائیورز اوور لوڈ یعنی زائدا المعیاد سامان اٹھانے والے رکشے و دیگر گاڑیوں کے خلاف کاروائی ہو سکے گی اور ٹریفک پولیس کو بھی گویا یہ اختیا ر دے دیا گیا ہے اور خبر ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پہ درجنوں افراد کے خلاف کاروائی کی جا چکی ہے اور بے بہا افراد کے خلاف مقدمہ درج ہو چکا ہے اور یقیننا تشویش ناک خبر ہے کہ شہر لاہور کے شہری. اپنے آپ سے ٹریفک پولیس کو غیر محفوظ سمجھیں گے اور شہریوں میں ٹریفک پولیس کے خلاف مزید نفرت پیدا ہو گی یقیننا ہم اہل لاہور جو ہیں وہ روڈ پہ کھڑے ٹریفک پولیس کے اہلکاران کو اہمیت نہیں دیتے کے چالان ہی ہے کروا لینگے لیکن لگتا ہے کہ شائد ٹریفک پولیس کے افسران معصوم شہریوں کی گرفتاری کا آرڈر دے کے ٹریفک پولیس کی عزت یعنی ساکھ کی بحالی کی کوشش میں مصروف ہوں لیکن بہر حال کیا کہہ سکتے ہیں اہیان لاہور میں اعلی ٹریفک پولیس کے افسران کے خلاف نفرت و غصہ پیدا ہو رہا ہے اور یقیننا ایسا نہیں ہونا چالئیے اہلیان لاہور ٹریفک پولیس کے اس فیصلے پہ شدید احتجاج کیا اور ایک سروے کے مطابق نوے فیصد اہلیان لاہور. نے ٹریفک قوانین کی۔خلاف ورزی پہ مقدمات و گرفتاری کی مزمت کی اور یہ فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا بہر حال ہم اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے لیکن ہمارے بہت سے دوست بہت کچھ کہہ رہے ہیں لیکن اگر دیکھا جائے تو قانون کی خلاف ورزی کسی بھی سڑک پہ کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتی ہے جو کہ جاں لیوا بھی ہو سکتا ہے اور سب یہ بات جانتے ہیں کہ روڈ پہ ذرا سی غلطی سے کچھ بھی ہو سکتا ہے لیکن بعض دفعہ جلد بازی میں جان بوجھ کے بھی اور بعض دفعہ انجانے میں بھی غلطی ہو جاتی ہے جو خطرہ جاں بن جاتی ہے بہر حال صرف اہلیان لاہور ہی نہیں بحثیت پاکستانی بھی ہم سب پہ فرض ہے کہ ٹریفک قوانین سمیت . سب قوانین کا احترام کریں اور گرفتار ی تو یقیننا۔چند دن کی ہو گی لیکن انسانی زندگی کا کوئی نعم البدل نہیں اور ہویسے ہم لاتوں کے بھوت ہیں باتوں سے ماننے والے نہیں آئے روز سوشل میڈیا پہ اور دیگر تشہیری مہم کے ذریعے عوام الناس کو ٹریفک قوانین سے آگاہی مہم شروع کی جاتی ہے لیکن ہم پہ کوئی اثر نہیں جگہ پہ سن کے دوسری جگہ نکال دیتے ہیں . بہر حال اب مزید کیا کہیں صرف اتنا ہی کہ خدارا ٹریفک قوانین کی لازمی پابندی کریں تاکہ کسی بھی پریشانی میں مبتلا نا ہو سکیں اور آپ کی جان بھی محفوظ رہے اور یقیننا۔زندگی قیمتی ہے اسکی قدر کریں تو بہر حل اجازت دوستوں ملتے ہیں جلد اک بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا