میاں نواز شریف کی میدان سیاست میں واپسی

0

ن لیگ کے کارکنوں کے لئے خوشی کی خبر

یلغار. فیصل شامی

 

تازہ تازہ خبر ہے میدان سیاست سے کہ میاں نواز شریف نے ایک دفعہ پھر میدان سیاست میں چھلانگ لگانے کا ارادہ کر لیا جو کہ یقینا ن لیگ کے رہنماوں اور کارکنوں کے لئے باعث خوشی ہے کہ انکے قاِئد میاں نواز شریف دوبارہ میدان سیاست میں قدم رکھنے کا عندیہ دے چکے اور خبر کے مطابق میاں نواز شریف وزیراعلی ہاوس میں وقت دیا کرینگے اور کارکنوں اور رہنماوں سے ملاقاتیں بھی کرینگے اور یقیننا ن لیگ کے کارکنوں کے لئے تو اچھی خبر ہے لیکن ن لیگ کے مخالفین پہ یہ خبر بجلی بن کے گری میاں نواز شریف کے مخالفین کو میاں نواز شریف کی میدان سیاست میں واپسی کی خبر کچھ ہضم نہیں ہو رہی اور اگر دیکھا جائے تو یقیننا میاں نواز شریف دنیا کے چند مقبول ترین رہنماوں میں سے ایک ہیں اور میاں نواز شریف تین دفعہ پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہو چکے اور اب ایک دفعہ پھر ن لیگ اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر تختہ حکومت پہ فائز ہے اور یقیننا عوام آج بھی میاں نواز شریف کا دور حکومت یاد کرتی ہے یہ بات بھی غلط نہیں کہ جب بھی میاں نواز شریف برسر اقتدار آئے ملک ترقی کی راہوں پہ گامزن ہوا نواز شریف کے دور حکومت میں ہی ملک ایٹمی طاقت. بنا یعنی کہ جب پاکستان نے ایٹمی دھماکے کئے تو اس وقت وزیراعظم میاں نواز شریف تھے اور یقینی ایٹمی دھماکے کر کے ملک پاکستان جو ہے وہ دنیا کے طاقتور ترین ممالک کی صفوں میں شامل ہو گیا اور یقیننا سب سے زیادہ روزگار کے مواقع بھی میاں نواز شریف کے دور حکومت میں ہی عوام کو میسر آئے میٹرو بس کا منصوبہ میاں نواز۔شریف کا ہی تحفہ ہے عوام. کے لئے اور میٹرو بس کو جنگلہ بس کا نام دینے والے مخالفین آج کے پی کے میں بھی میٹرو بس چلا رہے ہیں میٹرو بس کے علاوہ میٹرو ٹرین الیکٹرک بسیں ۔ بھی میاں نواز شریف حکومت کے ہی منصوبے ہیں اور سب سے بڑی خوشی یہ بھی تھی کہ جب تک میاں نواز شریف وزیراعظم رہے مہنگائی کے جن کو بھی نکیل ڈال کے رکھی اور یقیننا میاں نواز شریف نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا لیکن سازشی ٹولے کو ملک کی ترقی گوارا نا ہوئی اور جب بھی میاں نواز۔شریف برسر اقتدار رہے سازشی ٹولہ سازشوں میں مصروف رہا اور میاں نواز حکومت ہر دفعہ سازشیوں کا شکار ہوئی اور میاں نواز شریف کو نہ صرف اقتدار سے محروم ہونا پڑا بلکہ میاں نواز شریف اور انکے اہل خانہ کو بھی جلاوطنی کا سامنا بھی کرنا پڑا اور یقیننا طویل جلاوطنی کے بعد میاں نواز شریف وطن واپس پہنچے اور اب ایک دفعہ پھر خبریں ہیں کہ میاں نواز شریف میدان سیاست میں دوبارہ قدم رکھینگے اور یقیننا میں نواز شریف کے اس فیصلے سے کارکنوں میں خوشی کی لہر ہے میاں نواز شریف کے چاہنے والے یقیننا میاں نواز شریف کے حالیہ فیصلے سے. خوش ہیں یقیننا ن لیگ کی ڈوبتی کشتی کو سہارا میاں نواز۔شریف ہی دے سکتے ہیں اور اب آئندہ بلدیاتی انتخابات بھی ہونے ہیں لیکن یہ پتہ نہیں کہ کب لیکن بہر حال بہت سے دوستوں کا کہنا ہے کہ میاں. نواز شریف کے پارٹی معاملات دیکھنے سے یقینا معاملات بہتر ہو نگے اور میدان سیاست میں واپسی سے ن لیگ کی پارٹی پوزیشن بھی بہتر ہو گی تو بہر حال اب دیکھتے ہیں آِندہ کیا ہو گا یہ بات بھی وقت ہی بتائے گا تو فی الحال ہمیں دیں اجازت ملتے ہیں جلد بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا

About Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *