دعا ہے ہماری بھی یہی

دعا ہے یہی ہماری بھی . .. . . . . یلغار فیصل شامی . . . . . . . . . . . . . . . . . . چار اپریل کی تاریخ ایکدفعہ پھر آئی اور گزر گئی جی دوستوں چار اپریل کی تاریخ کی بھی ہماری ملکی تاریخ میں خاصی اہمیت کی حامل ہے چار اپریل کے دن سابق وزیراعظم پاکستان کو تختہ دار پہ پہنچایا گیا یعنی چار اپریل کے دن عوام کو روٹی کپڑا مکان کا نعرہ دینے والے عوامی وزیراعظم کو پھانسی دی گئی دنیا جانتی ہے کہ شہید ضیاء الحق نے بھٹو حکومت پہ شب خون مارا ذوالفقار علی بھٹو کو پابند سلاسل رکھاا اور بالآخر چار اپریل کی تاریخ کو بھٹو کو پھانسی دی گئی یقیننا چار اپریل کی تاریخ جو ہے وہ پیپلز پارٹی جو ملک کی نمایاں سیاسی جماعت ہے کے لئے سیاہ ترین تاریخ بن گئی ذوالفقار علی بھٹو نے پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی تھی پاکستان کے غریب عوام کو ذوالفقار علی بھٹو نے نا صرف روٹی کپڑا مکان کا نعرہ دیا اور نا صرف نعرہ دیا بلکہ اس روٹی کپڑا مکان کے نعرے پہ عمل بھی کیا اور پاکستان کے غریب و مظلوم عوام کی بہتری کے لئے بھی ہر ممکن کوشش کی اور دنیا بھر کے اسلامی ممالک کو متحد کیا اور ادلامک کانفرنس کا اہتمام بھی بھٹو نے کیا اور سب سے بڑھکر عظیم کارنامہ جو ہے وہ بھٹو مرحوم کایہ تھا کہ 1973 کا آئین بھی ذوالفقار علی بھٹو نے بنایا اور قادیانیوں کو کافر قرار دینے کے لئے بھی ذوالفقار علی بھٹو مرحوم نے ہی کوشش کی اور وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہوئے اور دنیا بھر کے سامنے ڈٹ گئے اور یقیننا بھٹو مرحوم نے دنیا بھر میں پاکستانی پرچم بلند کیا اور پاکستان اور اسلام مخالفین کو ناکوں چنے چبوا دئیے اور آج اگر دیکھا جائے تو بھٹو کی جماعت جو پیپلزپارٹی ہے کی تاریخ دیکھی جائے تو لازوال قربانیوں شہادتوں سے بھرپور نظر آئیگی بھٹو کی بیٹی بے نظیر کو بھی شہید کیا گیا بھٹو کے صاحبزادے مرتضی بھٹو کو بھی شہید کیا۔گیا نصرت بھٹو کو بھی جو ذوالفقار ببھٹو کی اہلیہ تھی وہ بھی اس دنیا سے رخصت ہو گئیں غرض کے بھٹو خاندان جو ہے وہ پاکستان پہ قربان ہو گیا اور بھٹو خاندان کی لازوال قربانیوں سے ہی آج پیپلز پارٹی ملک بھر کی بڑی جماعتوں میں ہے لیکن اگر کہاجائے کہ صوبہ سندھ کی سب سے بڑی جماعت پیپلز پارٹی ہی ہے تو غلط نا ہو گا اور یقیننا جب بھیچار اپریل کا دن آتا ہے تو پیلز پارٹی کے کارکنان پہ بجلیاں گرا دیتا ہے اور یقیننا ایک دفعہ پھر چار اپریل آئی اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو اداس کر گئی ملک بھر میں پیپلزپارٹی کےکارکنان اپنے قائد کو یاد کر کے آنسو بہا رہے ہیں اور قائد ژوالفقار علی بھٹو کی بخشش کے لئے بھی دعائے مغفرت مانگ رہے ہیں اور پیپلز پارٹی کے تمام کارکنوں کی طرح ہماری بھی یہی دعا ہے کہ اللہ پاک مرحوم ذوالفقار علی بھٹو کی کوتاہیوں و خطاہوں سے درگزر فرما اور جنت میں اعلی مقام عطاء فرما آمین ثم آمین