نوسر باز نے دوست کو لاکھوں کا چونا لگا دیا

.لاہور نوسر باز نے دوست کو لاکھوں کا چونا لگا دی . . . نوسر باز کے ہاتھوں لٹنے والے دوست نے تھانہ گرین ٹاون میں درخواست دے دی . . . . . . . . . . . . . . . لاہور(( کرائم سیل ))نوسر باز نے شریف شہری کو دوست بنا کر لوٹ لیا متاثرہ دوست کی جانب سے تھانہ گرین ٹاؤن میں نوسر باز کے خلاف درخواست دائر تفصیل کے مطابق صمد خان ولد محمد خان نے شہری احمد اسامہ تنویر کو دوست بنایا اور اسامہ تنویر کو اعتماد میں لیتے ہوئے مبلغ 14 لاکھ روپیہ کاروبار کی مد میں قرض لیا اور کہا کہ اسے چند یوم میں واپس کر دے گا اور اس کے بدلے اسے ایک عدد چیک دے دیا۔ دوستی کے اعتماد پر شہری نے 15 یوم کے بجائے رقم ملنے کا کافی دن انتظار کیا نہیں مگر نوسرباز صمد خان رقم واپس کرنے کی بجائے شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا شروع ہو گیا جبکہ اسکا چیک بھی ڈس آنر ہو گیا۔ سائل اسامہ تنویر نے نوسر باز کے خلاف تھانہ گرین ٹاؤن میں درخواست دائر کر دی اور اپیل کی کہ اس نوسر باز کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لا کر میری رقم واپس دلوائے جائے بلکہ دیگر شہریوں کو بھی صمد خان کی جانب سے لوٹا ہوا روپیہ بھی واپس دلوایا جائے