معمر رانا نے اے نئی میرا پنجاب کی شوٹنگ میں حصہ لیا

لاہور فیصل شامی فلم اسٹار معمر رانا نے گزشتہ روز فلم اے نئیں میرا پنجاب کی شوٹنگ میں حصہ لیا اور اپنے سین مکمل کروائے گزشتہ چند دنوں سے معمر کی طبیعت ناساز تھی اس لئے وہ شوٹنگ میں حصہ نہیں لے رہے تھے. لیکن اب انکی طبیعت میں بہتری کے باعث انھوں نے دوبارہ شوٹنگ میں حصہ لیا اور اشفاق ملک کی نئی فلم اے نئی میرا پنجاب کی شوٹنگ میں حصہ لیا معمر نے یلغار کو بتایا کہ فلم کا ستر سے اسی فیصد کام مکمل ہو چکاہے اور فلم کی زیادہ. ٹر لاہور اور پنجاب کے مختلف شہروں میں ہی کی گئی ہے اور پنجاب کے نئے و پرانے کلچر پہ روشنی ڈالی گئی ہے معمر کا کہنا تھا کہ اشفاق ملک پنحابی فلموں کے فلم ساز ہیں اور اس سے قبل بھی متعدد فلمیں بنا چکے ہیں جبکہ معمر کا یہ بھی کہنا تھا کہ انکی متعدد فلمیں تیاری کے مراحل ہیں جن میں چھتیس گڑھ بھی شامل ہے جبکہ باپ جنوری کے آخری ہفتے میں ریلیز ہو رہی ہے اور اشفاق ملک کی نئی فلم اے نئی میرا پنجاب بھی عیدالفطر کے موقع پہ ریلیز کرنے کی تیاریقں کی جا رہی ہیں اور امید ہے کہ مزکورہ فلم عید الفطر کے موقع پہ شائیقین فلم کو پردہ اسکرین پہ دیکھنے کو ملے گی اور یقینا پسند آئے گی