لاہور تھانہ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ ڈکیت راج عوام پریشان ایس ایچ . او معطل کیا جائے عوامی مطالبہ

لاہور تھانہ قائداعظم۔انڈسٹریل اسٹیٹ ڈکیتوں و چوروں کا راج عوام پریشان پولیس ڈکیت و چور پکڑنے میں ناکام . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . فرائض سے غفلت برتنے پہ ایس ایچ او تھانہ قائداعظم کو فوری معطل کیا جائے . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . لاہور کرائم رپورٹر ٹھا۔نہ قائداعظم۔انڈسٹریل اسٹیٹ کی حدود میں ڈکیتوں و وارد. اتیوں کا راج عوام دن دیہاڑے لٹنے لگے پولیس بے بس وارداتوں پہ قابو نا پا سکی یلغار سروے میں عوام چیخ اٹھے تھانہ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے ایس ایچ کو معطل کر کے لائن حاضر کرنے کا مطالبہ کر دیا یلغار سوے میں تھانہ قائداعظم کی حدود میں رہائش رکھنے والے اہلیان ٹاون شپ سیکٹر اے ون نے تھانہ ایس ایچ او کے خلاف شکایات کے انبار لگا دئیے سیکٹر وے ون و اے ٹو کے رہائشیوں کا کہنا تھا کہ جب سے تھانے کے نئے ایس ایچ او نے چارج سنبھالا ہے علاقے میں ڈکیتی ۔ چوری و راہزنی کی وارداتوں میں بے بہا اضافہ ہوا ہے عوام کا گھروں سے نکلنا محال ہو چکا اور پولیس چوروں ڈکیتوں کو تو پکڑ نہیں سکتی لیکن شریف شہریوں کو بہنے بہانے سے تنگ کرتی ہے اہلیان تھانہ قائداعظم کا کہنا تھا کہ انھیں چوروں ًکیتوں سے تحفظ فراہم کرنا ایس ایچ او تھانہ قائداعظم کی ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی لیکن وہ اہنے فرض کو نبھانے سے قاصر ہیں اہلیان تھانہ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ نے یلغار کے توسط سے آئی جی پنجاب و دیگر اعلی حکام سے ایس ایچ او قائداعظم کو معطل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کو فوری انکے عہدے سے برطرف کیا جائے اور جلد از جلد نیا ایس ایچ او تھانہ تعینات کیا جائے تاکہ عوام کو ڈکیتوں و چوروں سے نجات مل سکے اور اہلیان تھانہ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ سکھ کا سانس لے سکیں