شاہینوں کی بدترین تاریخی شکست

یلغار۔ فیصل شامی

 

حیران کن خبر ہے کھیلوں کے میدان سے وہ یہ کہ بنگلہ دیش نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش یعنی کلین سویپ کر دیا شاہین بنگلہ دیش کے ہاتھوں اپنے ہی ملک میں بری ترین شکست سے دوچار ہوئے اور ٹیسٹ سیریز میں شکست قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پہ سوالیہ نشان ہے سیانے کہتے ہیں کہ اگر کرکٹ میں کسی مقابلے میں۔ میچ کا فیصہ ہونا مشکل ہے تو صرف ٹیسٹ سیریز ہے جس میں ہار جیت کا فیصلہ مشکل سے ہی ہوتا ہے لیکن شاہینوں نے بنگلہ دیش کو فتح سے دوچار کر دیا اور یہ یقینا ٹیسٹ سیریز کی نئی تاریخ رقم ہو گئی شاہین اپنی ہی سر زمین پہ ہار گئے اور اس سے قبل بھی ورلڈ کپ میں شاہینوں نے پوری قوم کو مایوس کر دیا تھا اور اب تک شاہینوں کی بری کارکردگی نے شائقین کرکٹ کو مایوس کیا اور یقینا اگر دیکھا جائے تو یقینا پاکستانی ٹیم دنیا کئ بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے دنیا کی نمبر ون باؤلنگ لائن پاکستان کے پاس ہے اور بلے باز بھی کسی سے کم نہیں لیکن ببہت سے دوست یہ کہتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم میں ٹیلنٹ کوٹ کوٹ کے بھرا ہے لیکن تجربے کی کمی ضرور ہے جسکے لئے ضروری ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے لئے دیگر ممالک کے کھلاڑیوں سے میچ کھیلے جائیں تاکہ ہمارے نئے اور نوجوان کھلاڑی جو ہیں انکو تجربہ حاصل ہو چکے اور اہم ترین خبر ہے کہ بنگلہ دیش میں بدترین ہار پہ پاکستانی ٹیم کے کپتان نے قوم سے معافی مانگ لی جبکہ بابر اعظم جو ہیں انھوں نے ٹیسٹ کر کٹ سے ریٹائر منٹ کا عندیہ دیدیا ہے جبکہ افواہیں یہ بھی ہیں کہ بابر اعظم اور شاہین میں اختلافات و ناراضگیاں پیدا ہو چکی لیکن جناب ذکاء اشرف نے بابر اور شاہین کے مابین اختلافات کی تردید کر دی کہ بابر اور شاہین میں کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں بہر حال اب شاہینوں کی ناقص کارکردگی سے پوری قوم مایوس ہے اور لمحہ فکریہ بھی ہے پی سی بی ا کے اعلی افسران کے لئے اور پاکستانی قوم کا بھی یہی مطالبہ ہے کہ ناقص کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں اور سفارشی کھلاڑیوں کو بھی ٹیم سے نکالا جائے اور ٹیم کی بہتری کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں اور پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کو کیسے بہتر بنایا جائے یہ سوچنا پی سی بی کے عہدیداران و افسران کا کام ہے اور اب وہ پاکستانی ٹیم کی بہتری کے لئے کیا اقدامات کرتی ہے یہ بات بھی وقت ہی بتا سکتا ہے تو یقینا وقت ہی بتائے گا کہ شاہین مستقبل میں کھیل کے میدان میں فتح کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب ہو سکینگے یا نہیں یہ بات بھی وقت ہی بتائے گا تو فی الحال ہمیں دیں اجازت دوستوں ملتے ہیں جلد بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا

About Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *