آئی جی صاحب پنجاب پولیس کے نام خط

یلغار فیصل شامی
ایک خط آئی جی صاحب پنجاب پولیس کے نام
اسلام علیکم پارے دوستوں سنائیں کیسے ہیں امید ہے کہ اچھے ہی ہونگے دوستوں آج ہم آپکو ایک خط سنانے جا رہے ہیں جو کہُ آئی جی صاحب پنجاب پولیس کے نام ہے اور یہ جو خط ہم آپکو سنانے جا رہے ہیں وہ سوشل میڈیا کے توسط سے ہم تک پہنچا جو کچھ اسطرح سے ہے کہ
محترم جناب IGP ڈاکٹر عثمان انور صاحب !
آپ سےنہایت ہی مودبانہ چند گزارشات ہیں۔
پولیس کانسٹیبل کا ماہانہ راشن الاؤنس `1038روپے` ھے۔ جو روزانہ کا `34` روپے بنتا ھے۔ تو ان کیلئے ایسے ھوٹل کا بندوست بھی کریں جو ان کو `34روپے` میں روزانہ کا ناشتہ، دوپہر اور شام کا کھانا مہیا کرے۔
پولیس کانسٹیبل کا ہاؤس رینٹ الاؤنس `1589روپے` ماہانہ ھے۔ ایسی سوسائٹی کا ایڈریس بھی ان کو بتائیں جو اس قیمت پر ان کو گھر کرایہ پر دے۔
پولیس کانسٹیبل واشنگ الاؤنس `150روپے` ماہانہ ھے۔ایسے لانڈری کا بندوست بھی کریں جو `150روپے` ماہانہ میں ان کو یونیفارم دھلائی اور استری کرکے دے۔
*پولیس کانسٹیبل کا میڈیکل الاؤنس `1500 روپے ماہانہ ھے۔ان کیلئے ایسا ہسپتال بھی ڈھونڈ کر رکھیں جو 50روپے` روزانہ پر ان کے والدین ، بچوں کا علاج کرے۔*
پولیس کانسٹیبل کے لیے ایسی سواری ان کو دیں جو روزانہ ان کو `64روپے` میں ڈیوٹی پر پہنچائے۔کیونکہ ان کا سواری الاونس `1932
روپے ھے۔
علاوہ ازیں۔۔۔
اگر جناب کا ماتحت 10 یوم سے زیادہ رخصت پر جائے تو فوراً 18 ہزار روپے کٹوتی ھو جاتی ھے۔
اتنے ظلم زیادتیاں سہنےکے بعد اس کے ڈیلی الاونس جو پولیس فورس کودیا جارہا وہ 2009 کےریٹس پر دیا جارہا ہے۔ اس کو ڈی فریز کر کے 2024 کے موجودہ ریٹس پر ڈی فریز کیا جائے اور جو الاونسز فریز ہیں ان کو ڈی فریز کر کےموجودہ ریٹس پر بحال کروانے میں آپ کردار ادا کریں اور آخرت کاسامان اہنے لیے اکٹھا کریں ۔ جنت کمائیں دعائیں لیں اپنے ماتحتان سے۔
جنا ب ایک ظلم ہوتو بیان کروں۔۔۔۔اگرغلطی سے کوئی۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب پولیس کے ملازمین میں سے اگر کوئی ملازم عمرہ یا حج کی چھٹی پر چلا جائےتو بھی 18/20 ہزار روپے کٹوتی کی جاتی ہے یہ پولیس ملازم کے ساتھ ظلم ہے اور میڈیکل رخصت پر جائے تو بھی کٹوتی کی جاتی یے جو سرا سر زیادتی ہے۔
ملازمان پنجاب پولیس کی درخواست ھے کہ یہ کٹوتی ایک ماہ سے زائد چھٹی پر کی جائے!
جناب آئی جی صاحب جہاں پر آپ فورس کی ویلفیئر کے لیے کوشاں ہیں اس معاملے پر بھی توجہ دے کر ملازمین کو ریلیف دینے میں اپنا کردار ادا کریں!
تمام فورس آپکی صحت کے لیے دعا گو ریے گی! تو جی دوستوں یہ تھا وہ خط جو آپکی نذ ر کیا تو فی الوقت اجازت دوستوں ملتے ہیں جلد بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا