لاہور موچی پورہ موبائل مافیا کا راج عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے

0

لاہور فیصل شامی موچی پورہ موبائل مافیا کا راج عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے یلغار سروے میں موچی پورہ موبائل فون کی خیری دو فروخت و مر مت کروانے کے لئے آنے والے خریداروں نے یلغار کو بتایا موچی پورہ ٹاون شپ میں بہت سے دکاندار ناقص و ناکارہ موبائل فروخت کر کے عوام کو چونا لگاتے ہیں اور اگر موبائل مرمت کے لئے دیا جائے تو کہتے ہیں کہ موبائل چھوڑ جائیں اور جب گاہک اپنا موبائل ٹھیک کروانے کے لئے چھوڑ جائے تو بعد ازاں اسکو کئی کئی دنوں تک دکان کے چکر لگوائے جاتے ہیں اور مرمت کے لئے دئیے گئے موبائل سے پرزہ جات نکال کے پرانے پرزہ جات بھی لگائے جاتے ہیں اور بہت سے موبائل کو ٹھیک کرنے کی بجائے انکے پرزے نکال کے ناکارہ و ناقابل مرمت قرار دی کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں جنھیں کوئی پوچھنے والا نہیں عوام نے یلغار کے توسط سے موچی پورہ موبائل ڈیلرز و مرمت کرنے والوں کا قبلہ درست کرنے اور سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

About Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *