ایریگیشن سوسائٹی زہریلے سانپوں کا راج ہزاروں زندگیاں داو پہ انتظامیہ اقتدار کے نشے میں مدہوش

- لاہور فیصل شامی ایریگیشن سوسائٹی انتہائی زہریلے سانپوں کا راج عوام پریشان ہزاروں زندگیاں داو پہ لگ گئیں جبکہ انتظامیہ اقتدار کے نشے میں مدہوش یلغار سروے میں اہلیان ایریگیشن سوسائٹی نے بتایا کہ ایریگیشن سوسائٹی کوٹ لکھپت ریس کلب سے ملحقہ رہائشی علاقہ
ہے جو انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث جنگل کا روپ دھار چکی ہے یلغار سے بات چیت کرتے ہوئے اہلیان ایریگیشن سوسائٹی کا کہنا تھا کہ خطرناک زہریلے سانپوں کی وجہ سے ہزاروں رہائشیوں کی زندگیاں داو پہ لگی ہے اور آئے روز سانپ گھروں میں گھس جاتے ہیں جو نظر آنے پہ اہلیان سوسائٹی مارتے ہیں اور یہ سب سے خطرناک اور زہریلا سانپ جسکا نام سنگ چور ہے نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے اہلیان سوسائٹی نے بتایا کہ ایریگیشن سوسائٹی میں بے شمار خالی پلاٹ ہیں جنکی مناسب دیکھ بھال نا ہونے کی وجہ سے جنگل کا روپ دھار چکے ہیں جن میں بڑی بڑی جھاڑیاں اور گھاس پھونس جمع ہو چکی ہے اور یہی گھاس جو ہے زہریلے سانپوں کی آماجگاہ ہے اہلیان سوسائٹی ایریگیشن نے اعلی حکام اور محکمہ وائلڈ لائف کے اعلی۔ افسران سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ ایریگیشن سوسائٹی کے مکینوں کو زہریلے سانپوں سے نجات دلانے اور بچاو کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں خالی پلاٹوں کی صفائی کروائی جائے اور زہریلے سانپوں کو پکڑا جائے تاکہ اہلیان سوسائٹی سکھ کا سانس لے سکیں