اسلامی سال کی ابتداءً ہے محرم

اسلامی سال کی ابتداء ہے محرم
یلغار. فیصل شامی
اسلامی سال کی ابتداء ہے محرم ، رنج و غم سے بھرا ہے محرم , ہر طرف صدائیں بلند ہیں یا حسین کی ، لیکن پھر بھی پرنور ہے محرم جی دوستوں ایک دفعہ پھر نئے اسلامی سال کا آغاز ہو چکا ماہ محرم الحرام کے مقدس مہینے کا آغاز ہو چکا اور یقینا حیرت ہوتی ہے ان افتاد پہ جو محرم الحرام کے آغاز پہ جب نئے اسلام سال کا آغاز ہو رہا ہوتا ہے تب ایک دوسرے کو مبارکباد دینا شتوع کر دیتے. ہیں جو کہ باعث افسوس ہے ماہ محرم الحرام کا مقدس مہینہ خوشیوں سے مزین نہیں بلکہ قربانیوں کی عظیم داستان ہے یقینا ماہ محرم الحرام ہمیں قربانی و ایثار کا درس دیتا ہے ماہ محرم الحرام ہمارے پیارے آخرء نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پیارے نواسے اور خلیفہ چہارم مولا حضرت علی رضی اللہ عنہہ. کے پیارے حضرت امام حسین کی شہادت کا مہینہ ہے جی دوستوں ماہ محرم الحرام کا مقدس مہینہ جناب حضرت امام حسین اور انکے خاندان کی عظیم قربانیوں سے بھرپور ہے حضرت امام حسین کو اور انکے خاندان و رفقاء کو شہید کیا گیا اور آج بھی تاریخ میں حضرت امام حسین اور. انکے رفقاء کی شہادت کی داستانیں رقم ہیں حضرت امام حسین نے دین اسلام کی خاطر عظیم قربانی دی اور ہمیشہ کے لئے امر ہو گئے اور حضرت امام حسین کی شہادت کا مہینہ ایک دفعہ پھر آ چکا ہے اور شہادت حضرت امام حسین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ دکھ ہے اور ایک دفعہ پھر محرم الحرام کے مقدس مہینے کا آغاز ہو چکا اور ماہ محرم الحرام کا آغاز ہوتے ہی ملک بھر میں پانی و شربت کی سبیلیں لگائی گئیں ہیں اور شہر شہر گلی گلی نگر نگر میں ماتمی جلوس بھی نکالے جا رہے ہیں جن میں ماتمین حسین رضی اللہ عنہہ. ماتم کرتے ہیں نوحہ خوانی کرتے ہیں سینہ کوبی کے ساتھ. زنجیر زنی بھی کرتے ہیں اور ماتمی جلوسوں میں علماء کرام واقعہ کربلا اور شہادت حسین بیان کرتے ہیں اور ماتمی جلوسوں کی حفاظت کے لئے پولیس اور قانون نافز کرنے والے دیگر ادارے بھی جلوس کی نگرانی کرتے ہیں اور ماتمین حسین رضی اللہ عنہہ کی حفاظت بھی کرتے ہیں اور جلوس کے رستے میں جگی جگہ لنگر حسین بھی تقسیم کیا جاتا ہے اور ایک دفعہ پھر ماہ محرم الحرام کے مقدس مہینے کا آغاز ہو چکا اور ہماری کیا سب کی ہی یہی دعا ہے کہ اللہ پاک ہمیں دین اسلام پہ قائم رکھے ہمیں سچا اور پکا مسلمان بنائے اور اللہ پاک کے بتائے ہوئے رستے پہ چلنے کی توفیق عطاء فرمائے اور دین اسلام کی سربلندی کے لئے حضور پاک حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے احکامات کو اور سیرت نبی صلی اللہ علیہہ وسلم کا مطالعہ کریں اور دین الام کی سربلندی کے لئے نواسہ رسول حضرت امام حسین کے نقش قدم پہ چلنے کی توفیق عطاء فرمائے آمین ثم آمین