پی ایس ایل میلہ اختتام پذیر

یلغار فھیصل شامی

ملک بھر میں جاری پی ایس ایل میلہ اپنی تمام تر خوبصورت یوں اور رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا پی ایس میلہ اسلام آباد نے لوٹ لیا اسلام آباد یونائٹیڈ پی ایس ایل ٹرافی جیتنے میں کامیاب ہو گیا ہمیشہ کی طرح چھ ٹیموں کے درمیان پی ایس ایل ٹرافی کے حصول کے لئے مقابلہ ہوا حسب معمول دنیا۔ بھر کے بہترین کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور اگر دیکھا جائے تو لاہور قلندر جو سابقہ چیمپئین تھی حالیہ پی ایس ایل ایڈیشن میں ناکامی سے۔ دوچار ہوئی جس کی وجہ لاہور قلندر کی ناقص ترین کارکردگی تھی یقینا حالیہ پی ایس ایل میں لاہور قلندر کی ناقص ترین کارکردگی نے لاہور قلندر کے مداحوں کے دل توڑ دئیے اور ہمیں بھی لاہور میں ہی لاہور قلندرز کا ایک میچ دیکھنے کا موقع ملا ہمارے پیارے صاحبزادے مصطفی شامی کے پر زور اصرار پہ میچ دیکھا اور میچ کے پاس جناب مصطفی صاحب نے اپنے دادا ابو سے خصوصی طور سے منگوائے اور وی وی آئی پی بکس کے چار پاس جناب عثمان شامی صاحب کی وساطت سے موصول ہوئے ؤر مصطفی شامی صاحب کے ہمراہ ہم بھی میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچ گئے ہمارے ساتھ مصطفی شامی کے ایک دوست ایان اور مصطفی شامی صاحب کے ماموں عثمان بھٹی بھی میچ دیکھنے ہمارے ہمراہ تھے اور انتہائی سخت سکیورٹی چیکنگ کے عمل سے گزر کے ہمیں اپنے مطلوبہ بکس تک پہنچنا پڑا اور جہاں ہم نے بیٹھ کے میچ دیکھا وہ چئیر مین بکس تھا اور اسی پی ایس ایل میچ میں جناب ڈی آئی جی صاحب لاہور عمران کشمور صاحب بھی اپنی فیملی کے ہمراہ میچ دیکھنے کے لئے موجود تھے اور پولیس اہلکاران نے وی وی آئی بکس کو چاروں طرف سے گھیر رکھا تھا اور بکس کے سامنے ہی ٹیرس تھا جس پہ بچے تو بچے بڑے بھی موجود تھے اور نعرے بھی لگا رہے تھے اور جناب مصطفی شامی صاحب بھی اپنے۔ دوست کے ساتھ ٹیرس پہ چلے گئے اور نعرے لگانے لگے میچ لاہور اور کراچی کے درمیان تھا جو کراچی نے جیت لیا اس موقع پہ اسٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا تھا اور یوں کہا جائے کہ تل دھرنے کی بھی جگہ نا تھی تو غلط نا ہو گا اور بڑے زبردست ماحول میں پی ایس ایل کا مزیدار میچ دیکھا اور ہم وی وی آئی پی بکس میں موجود تھے جہاں پہلے مہمانوں کی خاطر کے لئے چائے و سموسے پیش کئے گئے اور بعد ازاں بریک ٹائم میں حلیم نان اور چکن کباب بطور ڈنر پیش کیا گیا اور انتہائی سخت سکیورٹی میں لاہور اور کراچی کا میچ کھیلا گیا بلکہ ہمیشہ کی طرح ہی تمام میچ انتہائی سخت سکیورٹی میں کھیلے گئے اور پی ایس ایل میلے میں انتہائی سخت سکیورٹی کے لئے پولیس پاک فوج و رینجرو کے جوان بھی مبارکباد کے مستحق ہیں اور یقینا پی ایس ایل میلہ اسلام آباد کی فتح پہ اختتام پزیر ہوا اور ہماری کیا سب کی ہی یہی دعا ہے کہ ملک بھر میں اسی طرح سے ہر سال پر امن طریقے سے پی ایس ایل میلے کا انعقاد ہوتا رہے اور شائقین کرکٹ اسی طرح سے لطف اندوز و محظوظ ہوتے رہیں تو بہر حال اجازت دوستوں ملتے ہیں جلد بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا۔

r

About Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *