سانحہ نو مئی ملکی تاریخ کا بدترین واقع

سانحہ نو مئی کے ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے
یلغار فیصل شامی
سانحہ نو مئی کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کا عندیہ دے دیا گیا پاک فوج کی اعلی قیادت کی طرف سے سانحہ نو مئی کے کرداروں کو سخت سے سخت سزا دینے کا اعادہ کیا گیا کور۔ کمانڈوز کانفرنس میں نئے وزیراعظم پاکستان سے توقعات وابستہ کی گئی۔ ہیں کہ وہ سانحہ نو مئی کے کرداروں کو سخت سزا دینگے اور انھیں بے نقاب کرینگے
اور یقینا اگر دیکھا جائے تو سانحہ نو مئی جو ہے ہماری تاڑیخ کا سیاہ باب بن گیا اور یقینا سانحہ مئی ہماری تاریخ میں ایک بدنما داغ بھی بن چکا اور یقینا حیران کن خبر تھی کہ ملک بھر میں ہمارے ہی ہم وطنوں نے پاک فوج اور دیگر اہم تنصیبات پہ حملہ کر دیا اور یقینا پاکستانی شہریوں کا اس طرح سے پاک فوج کی تنصیبات و دیگر اہم مقامات پہ حملہ باقاعدہ سوچی سمجھی سازش تصور کی جا رہی ہے یعنی کہ نو مئی کو جو کچھ ہوا سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہوا اور جس طرح سے آگ لگائی گئی جگہ جگہ اس بات کی جتنی بھی مزمت کی جائے وہ کم ہے یعنی کہ دکھ تو یقینا اس بات کا ہے کہ
آگ لگ گئی گھر کو گھر کے ہی چراغ سے
جی دوستوں جناب کپتان جب جیل میں تھے تو انکے ساتھیوں کی طرف سے جناب خان کی رہائی کے لئے احتجاج کیا گیا اور کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ کپتان کے چاہنے والوں کی طرف سے جناب خان کی گرفتاری کو وجہ بنا کے جو احتجاج کیا جائے گا وہ بدترین دینگے فساد کی شکل اختیار کر جائیگا اور یقینا جو کچھ نو مئی کے روز ہوا دنیا بھر میں وطن عزیز کا مزاق بھی بن کے رہ گیا اور یقینا نو مئی کے سانچے میں جناب کپتان جو ہیں ان پہ اور انکی جماعت کی رہنماؤں پہ بھی اور کارکنوں کے خلاف بھی مقدمات درج ہیں اور تاحال متعدد رہنما اور کارکنان جو ہیں وہ قید میں ہیں اور بہت سے بے گناہ نوجوان بچے بھی تاحال سانحہ نو مئی کے سانچے کے تحت گرفتار ہیں اور یقینا حکومت ایسے بے گناہ افراد کو رہا کرے جنکا سانحہ نو مئی سے کوئی تعلق نا ہے اور محض اس وجہ سے گرفتار ہوئے جو راہ گزر تھے بہر حال بدترین واقع ہے ہماری تاریخ میں اسکی مثال نہیں ملتی اور اگر دیکھا جائے تو احتجاج تو سب نے کیا بہت سی حکومتوں کے خلاف ہوا کبھی لانگ مارچ کی شکل میں تو کبھی کبھی ٹرین مارچ کی شکل میں تو کبھی دھرنوں اور جلوس کی شکل میں دیکھا لیکن اس قدر خوفناک اور خونی احتجاج نہیں دیکھا جو دیکھنے میں نظر آیا اور یقینا سانحہ نو مئی کے ذمہ داروں کے خلاف بھرپور کاروائی ہونی چاہئیے انھیں سخت سے سخت سزا دینی چاہئیے تاکہ دوبارہ کوئی بھی ہمارے اداروں کے خلاف جن کا تعلق ہمارے وطن عزیز کی سلامتی کے ساتھ ہے ان پہ کوئی دوبارہ گندی نظر نا اٹھا سکے تو بہر حال دیکھتے ہیں کہ سانحہ نو مئی کے ذمہ داران کے خلاف کیا ہو گا انھیں کس قسم کی سزا دی جائے گی یہ بات بھی وقت ہی بتا سکتا ہے تو بہر حال آگے کا حال بھی جلد پتہ لگے گا کہ کیا ہوتا ہے اور آپ سے اجازت لینے سے پہلے یہ بھی بتا دیں کہ ملک بھر میں معروف سوشل سائٹس وقتی طور سے بند کر دی گئی اور باخبر ذرائئع کے مطابق سوشل میڈیا پہ بھی مخصوص عناصر کی طرف سے ہمارے قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف زہر گھولا جا رہا تھا اور یقینا پاکستانی عوام میں بے چینی سی ہے سوشل ویب سائٹ کی بندش سے لیکن ہم سب جانتے ہیں کہ بڑی قربانی سے چھوٹی قربانی ہی۔ بہتر ہے اب دیکھتے ہیں کہ مزید کیا ہوتا ہے لیکن فی الحال اجازت دوستوں ملتے ہیں جلد بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا