دعا ہے کہ ۔۔۔۔۔۔و۔۔۔

یلغار فیصل شامی

فاقی دارالحکومت سے تازہ تازہ لاہور واپسی ہوئی ایک ہفتہ سے زائد وقت گزارا اور جی بھر کے سیر کی اور بہت سے دوستوں سے ملاقات بھی ہوئی اور ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت کا اور جڑواں شہر راولپنڈی میں موسم سیاست بلند ترین درجہ حرارت پہ ہے لیکن قدرتی موسم انتہا ئی ٹھنڈا ہے اور راولپنڈی بھی پنجاب کا ہی حصہ ہے اور پنجاب بھر کی طرح راولپنڈی بھی دھند کی لپیٹ میں نظر آیا اور اس سال یقینا تاحال بارش نہ ہو سکی اور بارش تو بارش بلکہ تاحال ان علاقوں میں برف باری بھی نا ہو سکی جہاں اب تک برف باری ہو جاتی تھی لیکن تاحال بارش نا ہونے کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے اور شدید دھند بھی پیدا ہو رہی ہے ور یقینا سردی سے بیماریوں کی شدت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور دھند کے باعث نظام زندگی بھی بری طرح سے متاثر ہو رہا ہے ہوائی جہازوں کی پروازیں معمل ہو گئی ریلوے کا شیڈول بھی بری طرح متاثر ہو گیا دھند کی وجہ سے موٹروے پہ بھی آمدو رفت محدود ہو چکی اور ہمیں بھی موٹروے پہ شدید دھند کا اندازہ۔ اسوقت ہوا جب ہم نے وفاقی دال حکومت سے لاہور واپسی کا سفر کیا اور بھی رہ کراس کرنے بعد ہمارا بھی شدید دھند سے سامنا ہوا اور دھند کا ساتھ ہمارے ساتھ لاہور تک رہا اور اس وقت جس سخت قسم کی سردی پڑ رہی ہے اسی وجہ سے سب کی دعا یہی ہے کہ جلد از جلد بارش ہو اور سردی کی شدت میں اضافہ کم ہو۔ اور عوام کو بیماریوں سے بھی نجات مل سکے تو فی الحال ہم بھی اجازت چاہینگے آپ سے لیکن اس آس و امید کے ساتھ جلد ملک بھر میں بارش ہو تاکہ عوام کو جلد از جلد بیماریوں سے بھی نجات مل سکے تو اسی آس و امید کے ساتھ اجازت دوستوں ملتے ہیں جلد بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا

About Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *