چلڈرن اسپتال ملتان میں ٹریفک قوانین کی اگاہی کے سلسلے میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی راؤ نعیم شاہد چیف ٹریفک افیسر ملتان تھے






































چلڈرن اسپتال ملتان میں ٹریفک قوانین کی اگاہی کے سلسلے میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی راؤ نعیم شاہد چیف ٹریفک افیسر ملتان تھے
۔۔ملتان (رپورٹ راوسمیع خاں
چلڈرن ہسپتال ملتان میں ٹریفک آگاہی سیمینار کا انعقاد:
چلڈرن ہسپتال ملتان میں آج ایجوکیشن یونٹ سٹی ٹریفک پولیس ملتان کے تعاون سے مشترکہ ٹریفک آگاہی سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا جس کی سربراہی ڈین چلڈرن ہسپتال ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی نے کی اور چیف ٹریفک آفیسر ملتان راؤ محمد نعیم شاہد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
ٹریفک آگاہی سیمینار کا بنیادی مقصد چلڈرن ہسپتال انتظامیہ کے تعاون سے عوام الناس میں روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی پیدا کرنا اور محفوظ ڈرائیونگ سے متعلق شعور دینا تھا تاکہ لوگوں کے جان و مال ٹریفک حادثات کی نذر نہ ہوں۔
اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر ملتان راؤ محمد نعیم شاہد نے شرکت کی اور اپنے معروف پراثر انداز میں شرکاء سے روڈ سیفٹی کے متعلق تفصیلی بات کی اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے کیے جا نے والے اقدامات سے بھی تمام شرکاء کو آگاہ کیا۔
ٹریفک آگاہی سیمینار کے بعد ڈین چلڈرن ہسپتال ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی، ایم ایس ڈاکٹر کامران آصف اور چیف ٹریفک آفیسر ملتان راؤ محمد نعیم شاہد کی سربراہی میں آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں تمام شرکاء نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے چیف ٹریفک آفیسر ملتان راؤ محمد نعیم شاہد کی ہدایت پر ہسپتال کے تمام ڈاکٹرز، نرسز اور تمام عملے کو ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق خدمات فراہم کرنے کے لئے موبائل لائسنس وین چلڈرن ہسپتال میں موجود رہے گی اور تمام لوگوں کو لرنر لائسنس و دیگر خدمات فراہم کرنے کے لیے ہسپتال میں موجود رہے گی
سیمینار میں پروفیسر ڈاکٹر سہیل ارشد و تمام سینئر ڈاکٹرز، ٹریفک ایجوکیشن یونٹ انچارچ سہیل احمد و دیگر سینئر ٹریفک پولیس آفیسرز، ریجنل روڈ سیفٹی منیجر آصف اکرام غوری اور چلڈرن ہسپتال کی اسٹاف نرسز، پیرامیڈیکل اسٹاف ودیگر عملہ نے بھی شرکت کی۔
علاوہ ازیں روڈ سیفٹی اسٹال اور کاؤنٹر کا اہتمام بھی کیا گیا۔ سیمنار کے اختتام پر ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی نے مہمان خصوصی کے ہمراہ شرکاء میں سرٹیفکیٹس، انعامات اور
پمفلٹس بھی تقسیم کیے۔
تصویر میں ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی کی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اور چیف ٹریفک آفیسر محمد نعیم شاہد کے ہمراہ ٹریفک آگاہی واک کی سربراہی کرتے ہوئے: