ٹانک: ریسکیو 1122 کی زیر تعمیر عمارت میں بم دھماکہ، 7 مزدور زخمی

 

ٹانک (نامہ نگار)۔ تھانہ سٹی کی حدود میں واقع وزیرآباد کے علاقے میں ریسکیو 1122 کی زیر تعمیر عمارت پر بم دھماکے سے سات مزدور زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب مزدور عمارت کی تعمیر میں مصروف تھے۔

 

زخمی مزدوروں کو ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔ زخمیوں میں اکثریت کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑ پور سے بتایا جا رہا ہے۔

 

دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے تاکہ ذمہ دار عناصر کو گرفتار کیا جا سکے۔

 

ڈپٹی کمشنر ٹانک، تنویر خان خٹک نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ہسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

 

تاحال دھماکے کی نوعیت اور محرکات کا پتہ نہیں چل سکا، تاہم پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

About Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *