اہلیان لاہور کی زندگیاں داو پہ

شہر لاہور میں منی پٹرول پمپ خطرہ جاں
یلغار۔ فیصل شامی
اسلام علیکم پارے دوستوں کیسے ہیں امید ہے کہ اچھے بھی اور بھلے چنگے بھی ہونگے اور ہم بھی یقینا خیریت سے ہیں دوستوں آج ہم ذ کر کرینگے شہر لاہور میں بنے ہوئے منی پٹرول پمپس کا جو انسانی آبادی کے لئے انتہائی خطرناک اور جاں لیوا بھی ہے اور یہ پٹرول بم کھلے عام لاہور کی سڑکوں پہ موجود ہیں اور اعلی حکام نے ان منی پٹرول پمپس جو کہ بازاروں دکانوں میں بنے ہیں جہاں دھڑلے سے پٹرول فروخت ہوتا ہے کہ پٹرول بیچنے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے لیکن چھوٹ دینے کے باوجود بھی اعلی حکام یہ بھول گئے ہیں شہر لاہور منی پٹرول بموں کے نرغے میں ہے اور بتلا دیں کہ شہر لاہور میں بے شمار علاقے ایسے ہیں جہاں منی پٹرول پمپس موجود ہیں اور ہمارے ایک نمائندے عبدالرحمان کے مطابق صرف ماڈل ٹاون اور ملحقہ علاقوں میں بے انتہا پٹرول پمپس ہیں جہاں روزانہ ہزاروں لیٹر پٹرول ڈیزل مٹی کا تیل اور نا جانے کیا کچھ فروخت نہیں ہوتا دکانوں میں کھلے پٹرول پمپس یقینا انتہائی خطرناک ہیں اور کسی بھی وقت یہ بم شہریوں پہ گر کے پھٹ سکتے ہیں اور یقینا اعلی حکام کے لئے لمحہ فکریہ ہے یقینا وزیراعلی پنجاب کو گلی محلوں میں کھلے منی پٹرول پمپس بند کروانے چاہئیے اور نا صرف منی پٹرول پمپس بند کروانے چاہئیں بلکہ ایسے افراد کو متبادل روزگار بھی فراہم کیا جائے تاکہ انکا چولہا جلتا رہے اور اب دیکھتے ہیں کہ وزیراعلی پنجاب اس سلسلے میں کیا حکمت عملی اپناتی ہیں کہ سانپ بھی مر جائے اور لاٹھی بھی نہ ٹوٹے تو بہر حال دیکھتے ہیں کہ حکومت پنجاب اہلیان لاہور کو ان منی پٹرول پمپس سے نجات دلوا سکے گی یا نہیں یہ بات بھی وقت ہی بتا سکتا ہے تو بہر حال دیکھتے ہیں کہ کیا ہو گا لیکن امید ہے کہ جو بھی ہو گا اچھا ہی ہو گا تو فی الؤقت اجازت چاہتے ہیں آپ سے دوستوں تو ملتے ہیں جلد ایک بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا