ناکارہ بسسز موٹر وے پہ عوام کی زندگیاں داو پہُ

لوکل ٹرانسپورٹرز کا قبلہ درست کیا جائے
یلغار فیصل شامی
اسلام علیکم پارے پارے دوستوں سنائیں کیسے ہیں امید ہے کہ اچھے ہی ہونگے جی دوستوں ایک دفعہ پھر اسلام آباد پہنچ چکے ہیں بچوں کی چھٹیاں ہیں اس لئے ہر سال کی طرح اس سال بھی اسلام آباد کا پروگرام بن گیا اور یقینا ہمارا پسندیدہ شہر ہے اسلام آباد اور جب بھی موقع ملتا ہے تو اسلام آباد کا رخ کرتے ہیں پاکستان کا دارالخلافہ اور پرسکون شہروں میں سے ایک شہر وفاقی دارالحکومت۔ بھی ہے اور ہمیشہ کی طرح براستہ موٹر وے ہی اسلام آباد پہنچے اور ہمیشہ کی طرح موٹر وے پہ متعدد جگہ پہ لوکل ٹرانسپورٹ کمپنی کی ایسی بسیں۔ نظر آئی جو بیچ رستے میں خراب ہو گئی تھیں اور خراب ہونے والی بسوں کے مسافر موٹر وے کے کنارے بھی کھڑے نظر آئے اور یہ بھی یاد ہے کہ پہلے بھی کئی دفعہ موٹر وے پہ متعدد کمپنیز کی بسیں نظر آتی رہی ہیں کبھی کسی کا ٹائر پنکچر ہو جاتا ہے تو کسی بس کو چلتے چلتے آگ لگ جاتی ہے تو کبھی کسی بس کے انجن میں خرابی ہو جاتی ہے اور بعض دفعہ تو اے سی بس کا اے سی سسٹم بھی اچانک دوران سفر کام کرنا چھوڑ دیتا ہے اور سب سے بڑھ کر حیران کن بات ہے کہ تقریبا ساٹھ سے ستر فیصد بسوں میں لگا وائی فائی سسٹم بھی ناکارہ ہو چکا ہے ہمیں یاد ہے کہ پہلے وی سی آر بس سروس ہوتی تھی اور آہستہ آہستہ وقت بدلنے کے ساتھ ساتھ وی سی آر کا دور ختم ہوا اور وی سی آر کی جگہ وائی فائی انٹرنیٹ سسٹم سنبھال چکا ہے اور ایسا ناقص وائی فائی سسٹم ہے جو لوکل ٹرانسپورٹ کمپنیز کی بسوں میں لگایا جاتا ہے اور لوکل ٹرانسپورٹ بس کمپنیز کی ناکارہ بسیں بھی حادثات کا باعث ہیں اور مسافروں کی زندگی کے لئے خطرہ جاں بھی بالکلُ ایسے جیسے نیم حکیم خطرہ جاں بالکل ویسے ہی بغیر فٹنس سرٹیفیکیٹ سڑک پہ چلنے والی گاڑیاں اور بسسز جو ہیں وہ بھی عوام کے لئے خطرہ جاں ہیں محترمہ وزیراعلی صاحبہ نے لوکل۔ ٹرانسپورٹ کمپنیز بسوں کے کرایہ تو کم کروا دئیے اور عوام خوش بھی ہو گئی لیکن اس خوشی سے بڑا دکھ بھی ہے کہ پنجاب حکومت اور دیگر صوبائی حکومتیں مسافر بسوں کا معیار چیک کریں کہ آیا مسافروں کوُ دور دراز لے کے جانیوالی بس اس قابل بھی ہے کہ وہ مسافروں کو لے کے منزل پہ پہنچ بھی سکے گی یا رستے میں بیچ سڑک کے خراب ہو کے مسافروں کو بھی ذلیل و رسوا کریگی بہر حال ہمارا بھی اور بہت سے دوستوں کا بھی یہ خیال ہے کہ حکومت وقت کو لوکل ٹرانسپورٹرز کا قبلہ درست کرنا چاہئیے تاکہ عوام کسی بھئ قسم کی پریشانی سے بچ سکے تو بہر حال اجازت دوستوں ملتے ہیں جلد بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا